04/06/2026
وزیراعلیٰ پنجاب کے وژن اور ڈائریکٹر جنرل انڈسٹریز پنجاب کی ہدایات کے تحت صوبے بھر کے تمام اضلاع میں "سچا کنڈا" اسٹینڈز قائم کر دیے گئے ہیں۔ ان اسٹینڈز پر معیاری اور مصدقہ ترازو اور پیمائش کے آلات موجود ہیں جن کے ذریعے عوام اپنی خریدی گئی اشیاء کا وزن اپنی آنکھوں سے جانچ سکتے ہیں۔ شہری خریداری کے دوران کسی بھی قریبی "سچا کنڈا" اسٹینڈ پر جا کر وزن کی درستگی کو یقینی بنا سکتے ہیں اور کم وزن یا ناجائز منافع خوری کی صورت میں متعلقہ ادارے سے فوری رابطہ کر سکتے ہیں۔
, Commerce and Investment Department, Government of Punjab
Govt of Punjab