15/08/2025
مورخہ 14 اگست 2024, جشن آزادی کے موقع پر المصطفی ویلفیئر سوسائٹی والٹن کی جانب سے پرچم کشائی ، کیک کٹنگ کی گئی۔ جس میں مہمان خصوصی چوہدری محمد اسلم ساہی صاحب، صاحبزادہ اعجاز حسین قادری، صاحبزادہ منور حسین قادری ، ماسٹر محمد رفیق طاہر ، وسیم جٹ، محمد نعیم قادری ، نوید انجم ، اویس، سلیم، ریاض عامر سہیل اور فورٹ ویلاز ،ایڈن کاٹج، گلشن ویو، اقبال پارک، نیو اقبال پارک، کوڑے گاؤں ، مین ڈیفینس روڈ سے کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی ۔ تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک اور نعت شریف سے کیا گیا۔ پاکستان کی سرحدوں کی حفاظت کرتے ہوئے شہید ہونے والے اور پاکستان کی آزادی کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والوں کیلئے مغفرت کی دعا کی گئی ۔ آخر میں تمام ساتھیوں نے مل کر 78 سالہ جشن آزادی کا کیک کاٹا۔ ۔