22/03/2026
لاہور: صدر پاکستان مسلم لیگ نون لاہور ملک سیف الملوک کھوکھر، صوبائی وزیر بلال یاسین، صوبائی وزیر خواجہ سلمان رفیق، ممبر صوبائی اسمبلی غزالی سلیم بٹ اور وائس چیئرمین واسا چوہدری شہباز احمد نے اہل وطن کو عید الفطر کی دلی مبارکباد پیش کی ہے۔
اپنے مشترکہ پیغام میں رہنماؤں نے کہا کہ عید الفطر خوشیوں، بھائی چارے اور یکجہتی کا پیغام لے کر آتی ہے۔ اس موقع پر ہمیں چاہیے کہ ہم مستحق اور نادار افراد کو اپنی خوشیوں میں شامل کریں اور معاشرے میں محبت، رواداری اور اخوت کو فروغ دیں۔
انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ پاکستان کو امن، ترقی اور خوشحالی عطا فرمائے اور قوم کو درپیش تمام چیلنجز سے نجات دے۔ رہنماؤں نے کہا کہ عید کا اصل پیغام صبر، شکر اور ایثار ہے جسے اپنی عملی زندگی میں اپنانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔