Quaid-E-Azam Library, Lahore

Quaid-E-Azam Library, Lahore Quaid-e-Azam Library is considered a high profile research and reference library of Pakistan which caters the needs of research scholars and graduate student

03/08/2026
قائدِاعظم لائبریری لاہور کی ایگزیکٹو کمیٹی کا 45واں اجلاس :قائدِاعظم لائبریری، لاہور کی ایگزیکٹو کمیٹی کا 45واں اجلاس مو...
16/06/2026

قائدِاعظم لائبریری لاہور کی ایگزیکٹو کمیٹی کا 45واں اجلاس :قائدِاعظم لائبریری، لاہور کی ایگزیکٹو کمیٹی کا 45واں اجلاس مورخہ23 مئی 2026ء بروز ہفتہ صبح 11:00 بجے قائدِاعظم لائبریری میں منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت جناب عرفان علی نے کی، اس اجلاس میں جناب کاشف منظور، ڈائریکٹر جنرل پبلک لائبریریز پنجاب و سیکرٹری بورڈ آف گورنرز قائدِاعظم لائبریری، محترمہ ہما اعجاز بطور (رکن کمیٹی) نے شرکت کی۔ فنانس ڈیپارٹمنٹ کے نمائندہ جناب محمد نوید عیسی' نے بذریعہ زوم لنک اجلاس میں شرکت کی۔
معزز کمیٹی نے 44ویں ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس کے فیصلوں پر عملدرآمد کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اجلاس کا ایجنڈا جناب کاشف منظور، ڈائریکٹر جنرل پبلک لائبریریز پنجاب، کی جانب سے پیش کیا گیا۔
اجلاس میں قائدِاعظم لائبریری کے چیف لائبریرین جناب عبد الرحیم، ایڈمن آفیسر محترمہ مہوش حنیف اور لائبریری کے دیگر پیشہ ورانہ عملے نے بھی شرکت کی۔
اجلاس خوشگوار اور تعمیری ماحول میں منعقد ہوا، جس میں ادارے کے انتظامی و پیشہ ورانہ امور، سابقہ فیصلوں پر عملدرآمد اور لائبریری کی مزید بہتری اور ترقی سے متعلق مختلف معاملات پر سیر حاصل غور و خوض کیا گیا۔ شرکاء نے قائدِاعظم لائبریری کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرتے ہوئے معیاری علمی و معلوماتی خدمات کی فراہمی کے عزم کا اعادہ کیا اور ادارے کی ترقی و استحکام کے لیے اپنے بھرپور تعاون کا اظہار کیا۔

قائدِ اعظم لائبریری، لاہور میں World Book and Copyright Day کے موقع پر ریٹائرڈ بیوروکریٹ محمد سعید مہدی کی تصنیف The Eye...
28/04/2026

قائدِ اعظم لائبریری، لاہور میں World Book and Copyright Day کے موقع پر ریٹائرڈ بیوروکریٹ محمد سعید مہدی کی تصنیف
The Eyewitness: Standing in the Shadows of
Pakistan's History
پر ایک مشترکہ مباحثہ منعقد کیا گیا

اس علمی نشست میں ملک کی معروف و ممتاز شخصیات نے شرکت کی، جن میں جناب مجیب الرحمان شامی، جناب طارق کھوسہ، محترمہ سلیمہ ہاشمی، محترمہ منیزہ ہاشمی، جناب خالد مسعود، جناب خالد ایم رسول اور جناب آصف بھلی اور محترمہ امینہ سید و دیگر شامل ہیں۔
ڈائریکٹر جنرل پبلک لائبریریز جناب کاشف منظور نے معزز مہمانوں کا پرتپاک استقبال کیا، جبکہ اس موقع پر چیف لائبریرین جناب عبد الرحیم قائدِ اعظم لائبریری کے پروفیشنل اسٹاف کے ہمراہ موجود تھے۔ تقریب کا آغاز تلاوتِ قرآنِ پاک سے ہوا۔ لائبریرین محترمہ عائشہ سبحانی نے نظامت کے فرائض سر انجام دیئے ۔

محمد سعید مہدی نے اپنی کتاب تحریر کرنے کے سفر کو نہایت دلنشین اور جامع انداز میں بیان کیا۔ انہوں نے اپنی زندگی کے اُن نادر اور چشم دید واقعات پر روشنی ڈالی جو اس سے قبل کسی کتاب یا سرکاری دستاویز کا حصہ نہیں بن سکے تھے، جس سے اس تصنیف کی انفرادیت مزید اُجاگر ہوئی۔
انہوں نے اپنے تجربات کے تناظر میں محمد ضیاء الحق اور بے نظیر بھٹو سے ہونے والی ملاقاتوں کے دلچسپ اور معلوماتی پہلوؤں کو بھی بیان کیا، جو حاضرین کے لیے خاصی دلچسپی کا باعث بنے۔ مزید برآں، انہوں نے اپنی زندگی کے ایک اہم اور کٹھن مرحلے—دو سالہ اسیری—کا ذکر کرتے ہوئے اُس دور کے حالات، مشاہدات اور سیکھے گئے اسباق کو بھی نہایت مؤثر انداز میں پیش کیا، جس نے سامعین کو گہرے تاثر میں مبتلا کر دیا-

مباحثے کے دوران شرکاء نے محمد سعید مہدی سے مختلف سوالات کیے، جن کے جوابات نہایت مدلل اور معلوماتی تھے۔ گفتگو انتہائی بصیرت افروز رہی اور حاضرین نے بھرپور دلچسپی کے ساتھ مباحثے میں شرکت کی۔

ڈائریکٹر جنرل پبلک لائبریریز کاشف منظور نے محمد سعید مہدی کی اس تصنیف کو نہ صرف ایک جرات مندانہ کاوش بلکہ پاکستان کی معاصر تاریخ کی ایک نہایت اہم، مستند اور قابلِ حوالہ دستاویز قرار دیا۔ انہوں نے اپنے خطاب میں زور دیا کہ یہ کتاب محض یادداشتوں کا مجموعہ نہیں بلکہ ملکی سیاسی و انتظامی نظام کے پوشیدہ پہلوؤں کو بے باکی سے سامنے لانے والی ایک منفرد تصنیف ہے، جو آنے والی نسلوں کے لیے رہنمائی کا اہم ذریعہ ثابت ہوگی۔
اس علمی نشست میں لائبریری کے قارئین سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد نے بھرپور شرکت کی، جو اس کتاب اور موضوع کے حوالے سے غیر معمولی دلچسپی کا مظہر ہے۔

21/04/2026
قائداعظم لائبریری میں44ویں بک سلیکشن کمیٹی (BSC) کا اجلاس منعقد ہوا، جس کی صدارت محترمہ قدسیہ رحیم نے کی۔ اجلاس میں ڈائر...
11/04/2026

قائداعظم لائبریری میں44ویں بک سلیکشن کمیٹی (BSC) کا اجلاس منعقد ہوا، جس کی صدارت محترمہ قدسیہ رحیم نے کی۔ اجلاس میں ڈائریکٹر جنرل پبلک لائبریریز پنجاب و سیکرٹری بورڈ آف گورنرز قائداعظم لائبریری جناب کاشف منظور، محترمہ زوبیہ رشید ( بذریعہ زوم لنک)، نمائندہ پی آئی ٹی بی، محترم کامران صاحب (بذریعہ زوم لنک)، چیف لائبریرین محترم عبدالرحیم , محترمہ عائشہ سبحانی انچارج اكویزیشن ،محمد عاقب حبیب لائبریرین اور دیگر لائبریری عملے نے شرکت کی۔
اجلاس کے دوران ڈائریکٹر جنرل نے ایجنڈا پیش کیا،
43ویں بک سلیکشن کمیٹی کے اجلاس کی عملدرآمد رپورٹ پیش کی گئی۔
لائبریری کے اہم اُمور زیرِ بحث آئے۔ کمیٹی ممبران نے اِس اجلاس میں اہم فیصلے کیے۔
اجلاس کے دوران لائبریری کے متفرق امور پر تفصیلی اور سیر حاصل گفتگو ہوئی۔ اجلاس کا اختتام دعا کے ساتھ ہوا۔

قائداعظم لائبریری میں 43 ویں بک سلیکشن کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا، جس کی صدارت محترمہ قدسیہ رحیم نے کی۔ اجلاس میں ڈائریکٹر...
08/01/2026

قائداعظم لائبریری میں 43 ویں بک سلیکشن کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا، جس کی صدارت محترمہ قدسیہ رحیم نے کی۔ اجلاس میں ڈائریکٹر جنرل پبلک لائبریریز پنجاب و سیکرٹری بورڈ آف گورنرز قائداعظم لائبریری جناب کاشف منظور، محترمہ زوبیہ رشید، نمائندہ پی آئی ٹی بی، محترم کامران صاحب، چیف لائبریرین محترم عبدالرحیم اور دیگر لائبریری عملے نے شرکت کی۔

اجلاس میں ایجنڈا پیش کیا، جس کے مطابق:
1۔ 42ویں بک سلیکشن کمیٹی کے اجلاس کی عملدرآمد رپورٹ پیش کی گئی۔
2۔ مالی سال 2025-26 کے لیے کتابوں کی خریداری کے سلسلے میں لائبریری ایکسپرٹ کمیٹی (LEC) کی جانب سے تجویز کردہ کتابوں کی فہرست منظوری کے لیے پیش کی گئی۔
3۔ لائبریری ایکسپرٹ کمیٹی (LEC) کی ازسرِنو تشکیل (Reconstitution) کا ایجنڈا پیش کیا گیا۔

اجلاس میں منتخب کردہ کتب کی منظوری دی گئی اور مالی سال 2025-26 کے لیے ٹینڈر جاری کرنے کی بھی منظوری دی گئی۔ مزید برآں اپریل کے پہلے ہفتے میں کتاب میلہ لگانے اور لائبریرین کانفرنس منعقد کرنے کے لیے ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت کی گئی۔

Address

Quaid-e-Azam Library Bagh-e-Jinnah, The Mall Lahore
Lahore

Opening Hours

Monday 08:00 - 20:00
Tuesday 08:00 - 20:00
Wednesday 08:00 - 20:00
Thursday 08:00 - 20:00
Friday 08:00 - 12:30
14:30 - 19:00
Saturday 08:00 - 20:00

Telephone

+924299203371

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Quaid-E-Azam Library, Lahore posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Quaid-E-Azam Library, Lahore:

Shortcuts

Share

Category