29/07/2026
خوشخبری!
**جماعت طلبہ اسلام کے کارکن، سرکاری لاء کالج کے رکن، سیف الرحمان اغا نے **ULC TOOLKIT کے نام سے ایک جدید اینڈرائیڈ ایپلیکیشن اور ویب سائٹ کامیابی کے ساتھ تیار کر لی ہے۔
یہ جدید پلیٹ فارم سرکاری لاء کالج کے طلبہ اور اساتذہ کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے تیار کیا گیا ہے، تاکہ تعلیمی امور کو آسان، منظم اور تیز رفتار بنایا جا سکے، اور طلبہ کو درپیش روزمرہ مسائل اور وقت کے ضیاع کا مؤثر حل فراہم کیا جا سکے۔
طلبہ کے لیے نمایاں سہولیات:
- درخواست (Application) آن لائن تیار کرنا
- اسائنمنٹ کور پیج بنانا
- اپنا تعلیمی ریکارڈ محفوظ رکھنا
- غیر سرکاری ٹرانسکرپٹ حاصل کرنا
- اپنی GPA کی نگرانی کرنا
- کلاس ٹائم ٹیبل محفوظ رکھنا
- LLB اور LLM کے لیے HEC کا نصاب باآسانی حاصل کرنا
اساتذہ کے لیے نمایاں سہولیات:
- موبائل پر کلاس روسٹر محفوظ رکھنا
- طلبہ کی حاضری درج کرنا
- ULC کے سرکاری فارمیٹ میں روزانہ اور ہفتہ وار حاضری کی پرنٹ ایبل رپورٹ حاصل کرنا
- طلبہ کے لیے سرکاری فارمیٹ میں Award Lists (نمرات کی فہرست) تیار کرنا
- حاضری شیٹ کے ذریعے طلبہ کا ڈیٹا آسانی سے درج کرنا
ULC TOOLKIT جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے سرکاری لاء کالج کے تعلیمی نظام کو مزید مؤثر، منظم اور سہل بنانے کی ایک قابلِ تحسین کاوش ہے۔
جماعت طلبہ اسلام کے رہنما، سیف الرحمان اغا کو اس شاندار کامیابی پر دلی مبارکباد۔ اللہ تعالیٰ انہیں مزید کامیابیاں عطا فرمائے اور ان کی یہ کاوش طلبہ و اساتذہ کے لیے مفید ثابت ہو۔ آمین۔