PML-N Lahore

PML-N Lahore Die Hard Fan of PML-N

29/05/2026

‏لاہور: 29مئی، 2026

*عید کے تیسرے دن عوام کے لئے تحفہ*

*وفاقی حکومت کا پٹرول کی قیمت میں 22 روپے کمی اور ڈیزل کی قیمت میں بھی 22 روپے کمی کا فیصلہ کیا گیا ہے*۔

عوام کو ریلیف دینا میری اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ وزیراعظم

پچھلے ھفتے بھی عوام کو ریلیف دیا گیا اور پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کی گئی تھی۔

وفاقی حکومت نے سخت ترین حالات میں بھی عوام کے لئے ریلیف کا سلسلہ جاری رکھا اور پبلک/گڈز ٹرانسپورٹ اور موٹر سائیکل اور رکشہ استعمال کرنے والوں کے لئے فیول پر سبسڈی دی ۔

جب دنیا میں تیل کا بد ترین بحران تھا، اس دوران عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافے کے باوجود وزیراعظم کی جانب سے 130 روپے سے زائد کی سبسڈی دے کر تیل کی قیمتوں میں اضافے کو روکا گیا اور سبسڈی کی مد میں بھی عوام کو ریلیف مہیا کیا گیا۔

وزیر اعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان محمد شہباز شریف کا یوم تکبیر (28 مئی) کے موقع پر پیغامیوم تکبیر پاکستان کی تاریخ کا وہ ...
28/05/2026

وزیر اعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان محمد شہباز شریف کا یوم تکبیر (28 مئی) کے موقع پر پیغام

یوم تکبیر پاکستان کی تاریخ کا وہ عظیم دن ہے جب پوری قوم نے غیر متزلزل عزم، قومی وحدت اور بے مثال جرأت کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایٹمی قوت ہونے کا اعلان کیا تھا۔ 28 مئی 1998ء کو پاکستان نے بھارت کے ایٹمی دھماکوں کے جواب میں کامیاب جوہری دھماکے کر کے نہ صرف خطے میں طاقت کا توازن بحال کیا بلکہ دنیا کو یہ پیغام دیا کہ ہم اپنی دفاعی صلاحیت سے ہر گز غافل نہیں۔

یہ دن گواہی دیتا ہے کہ مملکت خداداد جس کا خواب علامہ اقبال نے دیکھا اور قائداعظم محمد علی جناح نے اسے خطہ ارض پر نقش کیا اسکا دفاع آہنی ہاتھوں میں ہے۔

آج کے دن ہم پاکستان کے ایٹمی پروگرام کی تکمیل میں شامل تمام شخصیات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں، جن میں ذوالفقار علی بھٹو کی فکر انگیزی اور محمد نواز شریف کی بے لوث فیصلہ سازی اور قیادت اور قومی ہیروز ڈاکٹر عبدالقدیر خان، ڈاکٹر ثمر مبارک مند کی خدمات شامل ہیں۔ علاوہ ازیں ان تمام سائنسدانوں، انجینئرز، ماہرین، افواجِ پاکستان اور کارکنان کو بھی خراج عقیدت پیش کرتے ہیں جنہوں نے پاکستان کے دفاع کو ناقابلِ تسخیر بنانے میں تاریخی کردار ادا کیا۔

بھارت نے اپنے جنگی جنون ، انتہا پسندانہ سوچ اور توسیع پسندانہ عزائم کے اظہار کے لیے ایٹمی دھماکے کیے تھے۔ پاکستان نے دانشمندانہ اور بروقت فیصلہ کرتے ہوئے جوابی دھماکوں سے دشمن کے تمام عزائم خاک میں ملادیے۔ دنیا کی بڑی طاقتوں نے پاکستان کو جوہری دھماکوں سے روکنےکی کوشش کی، معاشی دباؤ ڈالا، پابندیوں کی دھمکیاں دیں، حتی کہ بھاری معاشی و مالی پیشکش کی، لیکن وزیر اعظم پاکستان مھمد نواز شریف کسی بھی دباو یا لالچ کو خاطر میں لائے بغیر اپنی آزادی اور خودمختاری کے تحفظ کے لئے پر عزم تھے۔

یوم تکبیر محض ایٹمی دھماکوں کی یاد نہیں بلکہ یہ
قومی خودداری، اتحاد، قربانی اور دفاع وطن کے ناقابل تسخیر عزم کی علامت ہے۔ پاکستان کا ایٹمی پرو گرام ہر دور میں جاری رکھ کر ہمارے اسلاف نے ثابت کیا کہ ملکی وقار سے بڑھ کر کوئی چیز مقدم نہیں۔ اگر پاکستان ایٹمی قوت نہ بنتا تو دشمن اپنے مذموم عزائم کی تکمیل کے لیے کسی بھی حد تک جاسکتا تھا۔ پاکستان کا مضبوط ایٹمی حصار اور مسلح افواج کی تیاری اور عزم دشمن کے عزائم کی راہ میں فیصلہ کن رکاوٹ ہے۔

معرکہ حق میں دشمن کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دے کر ہم اپنے اس عزم کو ثابت کر چکے ہیں۔ ہندوستان نے اپنی فرسودہ اور گھسی پٹی سازش کے ذریعے پہلگام فالس فلیگ آپریشن کا ڈرامہ رچایا اور اسے جواز بنا کر پاکستان کے شہریوں اور مساجد پر حملہ کر دیا، تاہم ہماری مسلح افواج اور قوم نے بنیان المرصوص بن کر نہ صرف اس کے عزائم کو خاک میں ملایا بلکہ اس کی حربی و عددی برتری کے گھمنڈ کو بھی توڑ کے رکھ دیا۔

چیف آف آرمی اسٹاف،چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت میں مسلح افواج نے فقید المثال پیشہ ورانہ استعداد کا مظاہرہ کیا۔ چیف آف دی ائیر اسٹاف ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر اور چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف کی مثالی کارکردگی نے دشمن پر ہماری بہادری کی دھاک بٹھا دی۔

ہم نے پوری دنیا کو یہ باور کرادیا ہے کہ ہمارے کوئی جارحانہ عزائم نہیں ہیں تاہم اپنے دفاع کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔
معرکہ حق میں عبرت ناک شکست کے بعد دشمن براہ راست حملوں کی بجائے دوسرے ہتھکنڈوں سے ہماری سلامتی کو نقصان پہنچانے کی کوششوں میں مصروف ہے۔ وہ فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان جیسی پر اکسیز کے ذریعے اپنے مکروہ عزائم جاری رکھے ہوئے ہے۔ اس سلسلے میں افغان رجیم اس کی سہولت کار ہے۔ ہم اس فتنے کو جڑ سے اکھاڑنے کے لیے پر عزم ہیں۔

جہاں ہم نے آپریشن بنیان المرصوص کے ذریعے ازلی دشمن کو عبرت ناک شکست دی، وہیں آپریشن غضب للحق کے ذریعے ایسے تمام فتنوں اور ان کے سہولت کاروں کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے۔
دشمن کسی غلط فہمی میں نہ ر ہے، ہماری بہادر مسلح افواج جدید ترین ہتھیاروں سے لیس مادر وطن کے چپے چپے کے دفاع کے لیے پر عزم ہیں۔

قوم اپنے ان محسنوں کی ہمیشہ شکر گزار رہے گی۔ آئیے ، اس عہد کی تجدید کریں کہ وطن عزیز کے امن ، ترقی ، استحکام اور سلامتی کے لیے متحد رہیں گے ، ہر اندرونی و بیرونی سازش کا مقابلہ کریں گے ، اور ہم پاکستان کو ایک مضبوط، خوشحال اور باوقار ریاست بنانے کے لیے اپنی تمام تر صلاحیتیں اور وسائل بروئے کار لاتے رہیں گے۔

"ملک کے رکھوالے 28 مئی والے"28 مئی 1998 پاکستان کی تاریخ کا وہ روشن دن ہے جب بیرونی دباؤ اور اربوں ڈالر کی مالی پیشکش کو...
28/05/2026

"ملک کے رکھوالے 28 مئی والے"

28 مئی 1998 پاکستان کی تاریخ کا وہ روشن دن ہے جب بیرونی دباؤ اور اربوں ڈالر کی مالی پیشکش کو یکسر مسترد کرتے ہوئے ملکی سلامتی اور قومی غیرت کو مقدم رکھا گیا۔ میاں نواز شریف کا یہ جرات مندانہ فیصلہ اس بات کا ثبوت ہے کہ قومی خودداری پر کبھی سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا۔

وزیراعظم پاکستان میاں شہبازشریف کی جانب سے قوم کو عیدالاضحیٰ کی خوشیاں مبارک
27/05/2026

وزیراعظم پاکستان میاں شہبازشریف کی جانب سے قوم کو عیدالاضحیٰ کی خوشیاں مبارک

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی جانب سے قوم کو عیدالاضحیٰ کی خوشیاں مبارک
27/05/2026

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی جانب سے قوم کو عیدالاضحیٰ کی خوشیاں مبارک

صدر مسلم لیگ(ن) میاں نوازشریف کی جانب سے قوم کو عیدالاضحیٰ کی خوشیاں مبارک
27/05/2026

صدر مسلم لیگ(ن) میاں نوازشریف کی جانب سے قوم کو عیدالاضحیٰ کی خوشیاں مبارک

یوتھیا ہمیشہ تصویر کا ایک رخ دیکھتا ہھے جبکہ دوسرا رخ اصل منظر پیش کرتا ہھے 👇
04/05/2026

یوتھیا ہمیشہ تصویر کا ایک رخ دیکھتا ہھے جبکہ دوسرا رخ اصل منظر پیش کرتا ہھے 👇

بنی اسرائیل اور بنی گالا میں فرق😂
26/04/2026

بنی اسرائیل اور بنی گالا میں فرق😂

18/04/2026

بریکنگ نیوز
ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان میں اپنی حفاظت کیلئے عمران خان والی بالٹی مانگ لی PTI لیڈرشپ کا بالٹی 🗑️ دینے سے انکار 🤯

‏وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی ڈیزل کی قیمت میں کمی کی منظوری‏وزیرِ اعظم شہباز شریف کا قوم کو ریلیف کی فراہمی کا فیصلہ‏و...
17/04/2026

‏وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی ڈیزل کی قیمت میں کمی کی منظوری

‏وزیرِ اعظم شہباز شریف کا قوم کو ریلیف کی فراہمی کا فیصلہ

‏وزیرِ اعظم کی ڈیزل کی قیمت میں 32 روپے 12 پیسے کی کمی کی منظوری

‏منظوری کے بعد ڈیزل کی قیمت 385.54 روپے سے کم ہوکر 353.43 روپے ہوگئی

‏تیل کی قیمتوں میں کمی کے اثرات کو جس قدر جلدی ممکن ہوا عوام تک پہنچائیں گے۔ وزیرِ اعظم

Address

Lahore

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when PML-N Lahore posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share