31/05/2026
سیالکوٹ رنگ روڈ؛ تعمیر یا شہریوں کی بے دخلی؟
ہم سیالکوٹ کی صنعتی اور معاشی ترقی کا خیرمقدم کرتے ہیں، لیکن ترقی کے نام پر غریبوں کو بے چھت کرنے اور ان کے روزگار کا گلا گھونٹنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جا سکتی۔ حقیقی ترقی وہ ہے جو عوام کو تحفظ دے، نہ کہ انہیں سڑکوں پر لے آئے۔ عوامی ایکشن کمیٹی حکومت اور انتظامیہ سے درج ذیل بنیادی مطالبات کرتی ہے:
1️⃣ سر چھپانے کی جگہ کا تحفظ: رنگ روڈ کی زد میں آنے والے کسی بھی غریب کا متبادل انتظام کیے بغیر گھر یا دکان مسمار نہ کی جائے۔
2️⃣ متبادل ڈیزائننگ: رنگ روڈ کے روٹ کو اس طرح ری ڈیزائن (Re-design) کیا جائے کہ تمام گنجان آبادیاں اور پرانی بستیاں مکمل طور پر بائی پاس ہو سکیں۔
3️⃣ مساوی رویہ اور یکساں پالیسی: ترقیاتی منصوبوں کی پلاننگ میں بااثر طبقات کو نوازنے کا روایتی طبقاتی نکتہ نگاہ ترک کر کے غریب اور امیر کے حقوق کو برابر تسلیم کیا جائے۔
4️⃣ منصفانہ مارکیٹ ریٹ پر ادائیگی: اگر عوامی مفاد میں زمین کا حصول ناگزیر ہو، تو متاثرین کو کسی تاخیر کے بغیر موجودہ کمرشل مارکیٹ ریٹ کے مطابق فوری اور یکمشت ادائیگی کی جائے۔
5️⃣ انسان دوست ترقی کا تصور: ریاست کا کام شہریوں کو ریلیف دینا ہے؛ ترقیاتی کاموں کا بنیادی مقصد عوامی سہولت اور خوشحالی ہونا چاہیے، نہ کہ لوگوں کے لیے ہجرت، تباہی اور بربادی کا سبب بننا۔
عوامی ایکشن کمیٹی، پاکستان 🇵🇰
عوامی ایکشن کمیٹی، سیالکوٹ
رنگ روڈ سیالکوٹ: ترقی یا غریب دشمنی؟ہم سیالکوٹ کی ترقی کے مخالف نہیں، لیکن ترقی کے نام پر غریبوں کے چولہے ٹھنڈے کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ عوامی ایکشن ک...