Tarz-e-Wafa

Tarz-e-Wafa میں جسے پیار کا انداز سمجھ بیٹھا ہوں
وہ تبسم، وہ تکلّم ت

‏مچل مچل کے نہ ہلکان ہو دلِ مضطر ،،،ٹھہر ٹھہر کہ عجب لطف انتظار میں ھے....تجھے بہار کی اے جان جستجو کیوں ھے ،،،بہار اُن ...
21/06/2022

‏مچل مچل کے نہ ہلکان ہو دلِ مضطر ،،،
ٹھہر ٹھہر کہ عجب لطف انتظار میں ھے....

تجھے بہار کی اے جان جستجو کیوں ھے ،،،
بہار اُن کے تبسم کے_____ اختیار میں ھے ۔۔۔
🥀🍁

خود مرض ہو کے مریضوں کو شفا دیتا ہےعشق انساں کے تخیل کو ہوا دیتا ہےکسی محفل میں نہیں ان کی نشستیں لگتیںاپنے پہلو سے وہ ج...
19/06/2022

خود مرض ہو کے مریضوں کو شفا دیتا ہے
عشق انساں کے تخیل کو ہوا دیتا ہے

کسی محفل میں نہیں ان کی نشستیں لگتیں
اپنے پہلو سے وہ جس جس کو اٹھا دیتا ہے

سیکھ لے جو بھی یہاں کارِ وفا، بے چارہ
بند مٹھی سے بھی ہر شے کو گنوا دیتا ہے

وقت اور عشق میں چھنتی ہے ازل سے گاڑھی
اک سے بگڑے جہاں دوجا بھی دغا دیتا ہے

مہرباں بن کے ملے، دشمنِ جاں بن کے ملے
ہر دو صورت میں زمانہ یہ رُلا دیتا ہے

کوئی پہلے تو کوئی بعد میں رخصت لے گا
ساتھ مجنوں کا تو صحرا ہی سدا دیتا ہے

اس سے پہلے کسی منظر میں نظر آؤں میں
اپنی نظریں ہی وہ منظر سے ہٹا دیتا ہے

کیوں نہ اس بار بھی تجھ سے ہی محبت کر لیں
جب یہی طے ہے کہ ہر ایک دغا دیتا ہے

جانے قاصد کو رقابت ہے کہ احساس مرا
خط کو ترسیل سے پہلے ہی جلا دیتا ہے

میں نہیں مانتا شاعر کبھی خود کو لیکن
میرا لکھا مرے یاروں کو شفا دیتا ہے

کیوں مقدر سے یوں ناراض سبھی ہیں
یہ جو ملتے ہیں، انہیں کون ملا دیتا ہے۔۔!!!🌹

زندگی خستہ و پا مال مِلی تھی مجھ کوجیسے رستے پہ کوئی چیز پڑی مِلتی ہےسانس چڑھ جاتی ہے آغاز ســفر میں اپنیمیرے جیسوں کو ک...
13/06/2022

زندگی خستہ و پا مال مِلی تھی مجھ کو
جیسے رستے پہ کوئی چیز پڑی مِلتی ہے

سانس چڑھ جاتی ہے آغاز ســفر میں اپنی
میرے جیسوں کو کہاں رَیل کھڑی مِلتی ہے🖤

08/06/2022
08/06/2022

HuM TUMMY BHOL k ZiNDA HY KHUDA MAFF KRY.....

08/06/2022

I Understand But You Don't Know what's going on Behind Your Back Samee,.

ایسا ہے کہ سب خواب مسلسل نہیں ہوتےجو آج تو ہوتے ہیں مگر کل نہیں ہوتےاندر کی فضاؤں کے کرشمے بھی عجب ہیںمینہ ٹوٹ کے برسے ب...
08/06/2022

ایسا ہے کہ سب خواب مسلسل نہیں ہوتے
جو آج تو ہوتے ہیں مگر کل نہیں ہوتے

اندر کی فضاؤں کے کرشمے بھی عجب ہیں
مینہ ٹوٹ کے برسے بھی تو بادل نہیں ہوتے

کچھ مشکلیں ایسی ہیں کہ آساں نہیں ہوتیں
کچھ ایسے معمے ہیں کبھی حل نہیں ہوتے

شائستگیٔ غم کے سبب آنکھوں کے صحرا
نمناک تو ہو جاتے ہیں جل تھل نہیں ہوتے

کیسے ہی تلاطم ہوں مگر قلزم جاں میں
کچھ یاد جزیرے ہیں کہ اوجھل نہیں ہوتے

عشاق کے مانند کئی اہل ہوس بھی
پاگل تو نظر آتے ہیں پاگل نہیں ہوتے

سب خواہشیں پوری ہوں ایسا نہیں ہے
جیسے کئی اشعار مکمل نہیں ہوتے

‏مخمل دے مصلے اتے سجدے کیتے نئیںسڑکاں تے مزدوری کردا رل گیا واںتوں ہتھاں دے چھالے گن کے بخش دویںمتھے تے محراب بنانا بھل ...
06/06/2022

‏مخمل دے مصلے اتے سجدے کیتے نئیں
سڑکاں تے مزدوری کردا رل گیا واں

توں ہتھاں دے چھالے گن کے بخش دویں
متھے تے محراب بنانا بھل گیا واں

ہماری شمع تمنا بھی جل کے خاک ہوئہمارے شعلوں کا عالم چتاؤں جیسا ہے وہ بس گیا ہے جو آ کر ہماری سانسوں میں جبھی تو لہجہ ہما...
18/05/2022

ہماری شمع تمنا بھی جل کے خاک ہوئ
ہمارے شعلوں کا عالم چتاؤں جیسا ہے

وہ بس گیا ہے جو آ کر ہماری سانسوں میں
جبھی تو لہجہ ہمارا دعاؤں جیسا ہے

تمہارے بعد اجالے بھی ہو گئے رخصت
ہمارے شہر کا منظر بھی گاؤں جیسا ہے

وہ ایک شخص جو ہم سے ہے اجنبی اب تک
خلوص اس کا مگر آشناؤں جیسا ہے ۔۔۔

صد شکر چھیڑتی نہیں وحشت کوئی بھی چیزرکھے تھے میں نے جس جگہ آنسو ، وہیں ملےخوشیاں تو اک طرف رہیں اے کاتبِ حیاتمجھ کو مرے ...
18/05/2022

صد شکر چھیڑتی نہیں وحشت کوئی بھی چیز
رکھے تھے میں نے جس جگہ آنسو ، وہیں ملے

خوشیاں تو اک طرف رہیں اے کاتبِ حیات
مجھ کو مرے مزاج کے دکھ بھی نہیں ملے ♡

‏ھم ھیں  بــے  فیض ادیبوں کے ادھورے مصـــــرےاور وہ  ِمیــــــر, کــے  دیوان پہ  چھایا ھوا شخص خود کشی , عشــق .فنا ,قتل...
16/05/2022

‏ھم ھیں بــے فیض ادیبوں کے ادھورے مصـــــرے

اور وہ ِمیــــــر, کــے دیوان پہ چھایا ھوا شخص

خود کشی , عشــق .فنا ,قتل یا پھر، ترکــــــــ وفا

کچھ بھی کر سکتا ہے جذبات میں آیا ہوا شخص

‏نہ میں عاشق نہ ای صوفی مست فقیرنہ میں بلھے شاہ ، نہ وارث شاہ دی ہیرنہ میں مجنوں نہ ہی رانجھے دی جاگیرمیں آں  فانی تے مٹ...
11/05/2022

‏نہ میں عاشق نہ ای صوفی مست فقیر
نہ میں بلھے شاہ ، نہ وارث شاہ دی ہیر

نہ میں مجنوں نہ ہی رانجھے دی جاگیر
میں آں فانی تے مٹی اے میری تفسیر

Address

WapdaTown
Lahore

Telephone

+923324484756

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Tarz-e-Wafa posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Category