Deep Words Deep Thought

Deep Words Deep Thought عزت کرو ما ں باپ کی ماں کے کے قدموں کے نیچے اگرچہ جنت ہے ?

مجھے تب بھی محبت تھی __ مجھے اب بھی محبت ہےتیرے قدموں کی آہٹ سے ___ تیری ہر مسکراہٹ س
23/09/2025

مجھے تب بھی محبت تھی __ مجھے اب بھی محبت ہے
تیرے قدموں کی آہٹ سے ___ تیری ہر مسکراہٹ س

عمرِ مصُروف کوئی لمحۂ فرصت ہو عطامیں کبھی خود کو میسر نہیں ہونے پاتا
17/05/2024

عمرِ مصُروف کوئی لمحۂ فرصت ہو عطا
میں کبھی خود کو میسر نہیں ہونے پاتا

02/04/2024

تجھ سے تعبیر نہیں مانگی مگر یاد تو کر
تو نے آنکھوں کو اِک خواب دیکھایا تھا کھبی 🙂

22/03/2024

اک خواب ہی تو تھا جو فراموش ہو گیا
اک یاد ہی تو تھی جو بھلا دی گئی تو کیا

🎈

21/03/2024

چمن میں پھول کھلے ہیں، بہار آئی ہے
ہمارے زخمِ محبّت کی رونمائی ہے

مرے قریب نہ آؤ کہ مصلحت ہے یہی
تمہارے قُرب میں اندیشۂ جدائی ہے

اکبرآبادی

20/03/2024

‏اور اپنے پروردگار کی خاطر صبر سے کام لو۔

﴿سورۃ المدثر، ۷﴾

"زندگی"کرب کی چند بے ساختہساعتوں کا حوالہ ہے بس!
19/03/2024

"زندگی"

کرب کی چند بے ساختہ
ساعتوں کا حوالہ ہے بس!

19/03/2024

‏جانے کس سمت اُڑ گئے ہیں طیور
صبح خاموش ہے شجر چپ ہیں

19/03/2024

روزہ رکھ کر دن بھر کام کرنے والے روزی روٹی کمانے کے لیے دن بھر کوشاں رہنے والے مردوں کے لیے یہی دعا کہ اللہ ان کو صحت اور صبر دے •"🤲♥️✨

جو  میری تصویر بنانے کی جو دُھن ہے تم کوکیا اداسی کے خد و خال بنا پاؤ گے؟تم پرندوں کے درختوں کے مصور ہو میاںکس طرح سبزۂ ...
18/03/2024

جو میری تصویر بنانے کی جو دُھن ہے تم کو
کیا اداسی کے خد و خال بنا پاؤ گے؟

تم پرندوں کے درختوں کے مصور ہو میاں
کس طرح سبزۂ پامال بنا پاؤ گے؟

سر کی دلدل میں دھنسی آنکھ بنا سکتے ہو
آنکھ میں پھیلتے پاتال بنا پاؤ گے؟

جو مقدر نے مری سمت اُچھالا تھا کبھی
میرے ماتھے پہ وہی جال بنا پاؤ گے؟

مل گئی خاک میں آخر کو سیاہی جنکی
میرے ہمدم وہ میرے بال بنا پاؤ گے؟

یہ جو چہرے پہ خراشوں کی طرح ثبت ہوئے
یہ اذیت کے مہ و سال بنا پاؤ گے؟

زندگی نے جو مرا حال بنا چھوڑا ہے
میری تصویر کا وہ حال بنا پاؤ گے؟

میری تصویر بنانے کی جو دُھن ہے تم کو۔..

Address

A Block Asim Town
Lahore

Telephone

+923224604804

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Deep Words Deep Thought posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Deep Words Deep Thought:

Share

Category