30/06/2026
جامعہ لاہور الاسلامیہ (مرکز النور) کے زیرِ اہتمام ایک علمی و تربیتی سیمینار منعقد کیا جا رہا ہے، جس کا عنوان ہے:
"اہلِ بیتِ اطہار و صحابۂ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین اور اہلِ سنت کا معتدل موقف"
اس علمی نشست میں ممتاز علماءِ کرام اہلِ بیتِ اطہار و صحابۂ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے مقام و فضائل، ابتدائی اسلامی تاریخ کے اہم مباحث اور اہلِ سنت والجماعت کے معتدل و مستند موقف پر روشنی ڈالیں گے۔
مقررینِ کرام:
• ڈاکٹر حافظ محمد زبیر حفظہ اللہ
• مفتی عتیق الرحمن علوی صاحب حفظہ اللہ
• ڈاکٹر حافظ ابو یحییٰ نورپوری حفظہ اللہ
📅 اتوار، 5 جولائی 2026ء
🕐 وقت: دوپہر 1:00 بجے تا شام 6:00 بجے
📍 مقام:
جامع مسجد النور، کالج روڈ، نزد غازی چوک، ٹاؤن شپ، لاہور
📌 گوگل میپس لوکیشن:
https://share.google/G7gKKqwyDl1Cly9jL
تمام احباب، بالخصوص نوجوانوں، طلبہ، اساتذہ اور اہلِ علم کو اس علمی و تربیتی سیمینار میں شرکت کی پُرخلوص دعوت دی جاتی ہے۔
🔹 خواتین کے لیے پردے کا معقول انتظام موجود ہے۔
🍽️ شرکا کےلیے ضیافت کا بھی اہتمام ہے۔
مزید معلومات کے لیے درج ذیل واٹس ایپ گروپ میں شامل ہوں یا رابطہ فرمائیں:
🔗 واٹس ایپ گروپ:
https://chat.whatsapp.com/G9xfKzeHdIl991jxe4aJU1?mode=gi_t
📞 رابطہ نمبر:
+92 329 8472971
اللہ تعالیٰ ہمیں علمِ نافع حاصل کرنے اور اس پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین۔