02/09/2026
کمانڈنٹ ایس پی یو، ڈی آئی جی طیب حفیظ چیمہ کی ہدایت پر ایس پی منصور الحسن ملک نے بٹالین-III فیصل آباد میں اردل روم کا انعقاد کیا، جہاں فرائض میں غفلت اور محکمانہ ہدایات کی خلاف ورزی کے معاملات کا جائزہ لیا گیا۔
قواعد و ضوابط کے مطابق متعلقہ اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی گئی۔ ایس پی منصور الحسن ملک نے محکمانہ نظم و ضبط اور فارنرز کی سکیورٹی مزید مؤثر بنانے کی ہدایات جاری کیں۔