Riot Management Police

Riot Management Police Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Riot Management Police, Government Organization, Lahore, Lahore.

Riot Management Police (RMP), Punjab is a specialized unit of the Punjab Police to deal with unlawful assemblies and riots to maintain law and order across the province of the Punjab.

ایڈیشنل آئی جی RMP خرم شکور اور رینجرز کے ونگ کمانڈر کرنل عامر گھمن کا پولیس ٹریننگ کالج کا دورہ۔ اس موقع پر رینجرز کے ت...
06/05/2026

ایڈیشنل آئی جی RMP خرم شکور اور رینجرز کے ونگ کمانڈر کرنل عامر گھمن کا پولیس ٹریننگ کالج کا دورہ۔ اس موقع پر رینجرز کے تعاون سے منعقد ہونے والی دو ہفتے پر محیط ایڈوانس کیپیسٹی بلڈنگ ٹریننگ کی تکمیل پر ٹرینرز اور جوانوں سے ملاقات کی گئی۔ اس تربیتی پروگرام میں جوانوں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں، ٹیکنیکس اور ہجوم (Mob) سے نمٹنے کی ہنگامی صورتحال میں مؤثر ردعمل کی تربیت شامل تھی، جبکہ ان کے مورال کو بھی مزید بہتر بنایا گیا۔ اس موقع پر کمانڈنٹ PTCکیپٹن (ر)ڈی آئی جی سہیل چوہدری ، ڈی آئی جی RMP اسد سرفراز خان اور ایس پی ہیڈکوارٹرز RMP عثمان منیر سیفی بھی موجود تھے۔ ٹرینرز اور رینجرز کی خدمات کو سراہا گیا جبکہ بہترین کارکردگی دکھانے والے جوانوں میں اسناد اور نقد انعامات تقسیم کیے گئے
" "

05/05/2026

“ایران-امریکہ مذاکرات کے پیش نظر اسلام آباد میں امن و امان کو یقینی بنانے کے لیے آر ایم پی(RMP) کے بہادر جوان الرٹ اور مستعد حالت میں اپنی ذمہ داریاں سرانجام دیتے ہوے۔ اس موقع پر ایڈیشنل آئی جی خرم شکور اور ڈی آئی جی آر ایم پی اسد سرفراز خان کی قیادت میں سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے تھے۔ ملک میں امن و استحکام کے قیام کے لیے آر ایم پی کی خدمات قابلِ فخر ہیں۔”
riot_management_police #“ایران-امریکہ مذاکرات

01/05/2026

“ڈی آئی جی اسد سرفراز خان کی ایران-امریکہ مذاکرات سے واپسی کے بعد آر ایم پی اہلکاروں سے ملاقات، جذبے کو سراہا؛ اہلکاروں کا عزم کہ سخت موسم کے باوجود ہر دم ڈیوٹی، تربیت اور پیشہ ورانہ مہارت کو نکھارنے کے لیے تیار رہیں گے”
riot_management_police

“ایران-امریکہ مذاکرات کے پیش نظر اسلام آباد میں امن و امان کو یقینی بنانے کے لیے آر ایم پی(RMP) کے بہادر جوان الرٹ اور م...
22/04/2026

“ایران-امریکہ مذاکرات کے پیش نظر اسلام آباد میں امن و امان کو یقینی بنانے کے لیے آر ایم پی(RMP) کے بہادر جوان الرٹ اور مستعد حالت میں اپنی ذمہ داریاں سرانجام دے رہے ہیں۔ اس موقع پر ایڈیشنل آئی جی خرم شکور اور ڈی آئی جی آر ایم پی اسد سرفراز خان کی قیادت میں سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں۔ ملک میں امن و استحکام کے قیام کے لیے آر ایم پی کی خدمات قابلِ فخر ہیں۔”
riot_management_police

اسلام آباد میں سفارتی سرگرمیوں کے پیشِ نظر رائٹ مینجمنٹ پولیس (RMP)  کے جوانوں  کی الرٹ روٹ ڈیوٹی سر انجام دی گئیبین الا...
10/04/2026

اسلام آباد میں سفارتی سرگرمیوں کے پیشِ نظر رائٹ مینجمنٹ پولیس (RMP) کے جوانوں کی الرٹ روٹ ڈیوٹی سر انجام دی گئی

بین الاقوامی امن و امان کے قیام کے پیشِ نظر اپنے علاقوں سے دور تعینات ہو کر فرائض سرانجام دینے والے جوانوں کی خدمات قابلِ تحسین ہیں۔

ایڈیشنل IG RMP خرم شکور اور DIG RMP اسد سرفراز کی زیرِ نگرانی سیکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

امن و امان کے قیام اور مؤثر سیکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے
تمام فورسز کو ہمہ وقت الرٹ رہنے کی ہدایت کی گئی_

21/03/2026

عید الفطر کے موقع پر آر ایم پی کے جوانوں کی مثالی خدمات — اعلیٰ افسران کا خراجِ تحسین

عید الفطر کے پرمسرت موقع پر آر ایم پی کے جوانوں نے اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کو بخوبی نبھاتے ہوئے سکیورٹی کے فرائض احسن انداز میں سرانجام دیے۔ اس موقع پر ایڈیشنل آئی جی خرم شکور اور ڈی آئی جی اسد سرفراز خان نے آر ایم پی ہیڈکوارٹر میں جوانوں کے ہمراہ عید کی نماز ادا کی، ان کے ساتھ خوشیاں بانٹیں اور ان کی محنت و لگن کو سراہا۔

اعلیٰ افسران نے سکیورٹی کے مؤثر انتظامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے جوانوں کو شاباش دی اور ان کے ساتھ بیٹھ کر کھانا بھی تناول کیا۔ اس موقع پر باہمی یکجہتی، حوصلہ افزائی اور فرض شناسی کا عملی مظاہرہ دیکھنے میں آیا۔

آر ایم پی فورس قوم کی خدمت کے جذبے کے ساتھ ہر لمحہ الرٹ ہے۔
عید الفطر کے موقع پر پوری قوم کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد اور نیک تمنائیں۔

ڈی آئی جی RMP نے لاہور میں امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے مختلف مقامات پر سکیورٹی انتظامات کا معائنہ کیا اور م...
06/03/2026

ڈی آئی جی RMP نے لاہور میں امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے مختلف مقامات پر سکیورٹی انتظامات کا معائنہ کیا اور متعلقہ افسران کو الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کیں۔
رائٹ مینجمنٹ پولیس امن و امان کو قائم رکھنے کیلئے اپنے فرائض سرانجام دیتے ہوئےـ
" " #

رائٹ مینجمنٹ پولیس (RMP) پنجاب میں تعینات کانسٹیبل زاہد خان کے انتقال پر ریجنل آفیسر SP محمد عثمان سمیت دیگر سینئر افسرا...
06/03/2026

رائٹ مینجمنٹ پولیس (RMP) پنجاب میں تعینات کانسٹیبل زاہد خان کے انتقال پر ریجنل آفیسر SP محمد عثمان سمیت دیگر سینئر افسران نے مرحوم کے جنازے میں شرکت کی۔ افسران نے مرحوم کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔
اس موقع پر تجہیز و تکفین کے اخراجات کے لیے محکمانہ مالی معاونت بھی فراہم کی گئی، جو محکمانہ یکجہتی، اخوت اور ذمہ داری کا عملی مظاہرہ ہے۔

اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنی جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور لواحقین کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ آمین۔


#

Jumma Mubarak                       "  "      #
27/02/2026

Jumma Mubarak
" " #

Riot Management Police Punjab میں تعینات کانسٹیبل قیصر علی کے انتقال کے موقع پر ر یجنل آفیسر ایس پی محمد عثمان سمیت دیگر...
17/02/2026

Riot Management Police Punjab میں تعینات کانسٹیبل قیصر علی کے انتقال کے موقع پر ر یجنل آفیسر ایس پی محمد عثمان سمیت دیگر سینئر افسران نے مرحوم کے جنازے میں شرکت کر کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔ اس موقع پر تجہیز و تکفین کے اخراجات کے لیے محکمانہ مالی معاونت بھی فراہم کی گئی، جو محکمانہ یکجہتی، اخوت اور ذمہ داری کا عملی مظاہرہ ہے
MPPunjab " " #

ایڈیشنل آئی جی خرم شکور کی زیرِ صدارت آر ایم پی ہیڈکوارٹر میں زوم میٹنگ کا انعقاد کیا گیا، جس میں ڈی آئی جی آر ایم پی اس...
12/02/2026

ایڈیشنل آئی جی خرم شکور کی زیرِ صدارت آر ایم پی ہیڈکوارٹر میں زوم میٹنگ کا انعقاد کیا گیا، جس میں ڈی آئی جی آر ایم پی اسد سرفراز خان، ایس پی ہیڈکوارٹر عثمان منیر سیفی اور ریجنل آفیسرز نے شرکت کی۔

اجلاس کے دوران لاجسٹکس، دستیاب سہولیات اور انتظامی امور پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔

ایڈیشنل آئی جی نے کارکردگی میں مزید بہتری، مؤثر کوآرڈینیشن اور جوانوں کی ویلفیئر و باہمی انٹریکشن کو یقینی بنانے کی ہدایات جاری کیں۔ " " #

Address

Lahore
Lahore
54000

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Riot Management Police posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share