21/09/2026
ملک میں جاری موجودہ سیاسی صورتحال، ریاستی جبر و ظلم، فسطائیت، سیاسی کارکنوں و رہنماؤں کی غیر قانونی گرفتاریوں اور سابق وزیراعظم عمران خان کے اہلِ خانہ کے ساتھ روا رکھے جانے والے غیر قانونی و ناروا سلوک کے خلاف لاہور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کی جانب سے کل صبح ایک اہم پریس کانفرنس کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔
تمام معزز وکلاء سے گزارش ہے کہ اس اہم پریس کانفرنس میں لازمی شرکت فرمائیں اور آئین و قانون کی بالادستی، بنیادی حقوق اور انصاف کے لیے جدوجہد کا حصہ بنیں۔
فرح جیلانی ایڈووکیٹ
سیکرٹری اطلاعات جسٹس فار
عمران خان موومنٹ پاکستان