Khidmat Group

Khidmat Group This is the official face book page of Khidmat Group Hafeez Center, Lahore, Pakistan

معزز تاجران حفیظ سینٹر کو دل کی گہراءیوں سے ماہ رمضان کی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔
12/03/2024

معزز تاجران حفیظ سینٹر کو دل کی گہراءیوں سے ماہ رمضان کی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

17/04/2023
03/04/2023

السلام و علیکم معزز تاجرانِ حفیظ سینٹر!

الحمدُلِلّٰہ خدمت گروپ یونین اپنے ماضی کی طرح اس دور میں بھی اپنے وعدوں کی تکمیل میں پیش پیش ہے اور پلازہ کے دو فلوروں کی بحالی کے بعد اب الحمدُللہ چوتھا فلور بھی تکمیل کے آخری مراحل میں ہے اور انشاء اللہ جلد ہی اس فلور کی تکمیل کے بعد حسبِ وعدہ دُکانیں اپنے تاجروں کے حوالے کر دی جائیں گی تاکہ باقی فلوروں کی طرح چوتھے فلور کے تاجر بھی اپنے کاروبار کا ایک بار پھر سے بھرپور انداز میں آغاز کر سکیں۔

ہم اس مقدس مہینے میں اللہ تعالیٰ کے حضور شکر بجالاتے ہیں کہ اس نے تعمیر نو کی تکمیل میں صدر جناب محمد فیاض بٹ صاحب کی زیر سرپرستی خدمت گروپ کی ٹیم کو پھر سے تاجروں کی بھرپور خدمت اور پلازہ کی تعمیرِنو کا موقع فراہم کیا۔

اللہ اس بابرکت ماہ کے صدقے پلازہ حفیظ سنٹر اور تاجرانِ حفیظ سنٹر پر اپنی کروڑوں رحمتیں اور برکتیں نازل فرمائے۔ آمین۔
(نوٹ: اپنی دکان کا بروقت قبضہ حاصل کرنے کیلئے اپنے حصے کا فوری تعمیر نو فنڈ جمع کروائیں۔)

حفیظ سنٹر زندہ باد
پاکستان پائندہ باد

*منجانب: خدمت گروپ یونین حفیظ سنٹر*

معزز تاجران۔السلام و علیکم۔الحمد للہ خدمت گروپ یونین تاجروں کے ہر مسئلہ پر بطور اول دستہ پیش پیش ہے۔ ایف بی آر (FBR) کی ...
03/01/2023

معزز تاجران۔
السلام و علیکم۔

الحمد للہ خدمت گروپ یونین تاجروں کے ہر مسئلہ پر بطور اول دستہ پیش پیش ہے۔

ایف بی آر (FBR) کی جانب سے تاجروں کو درپیش مسائل کے حوالے سے یونین سابقہ چند ماہ سے کوشاں ہے اور مسلسل میٹنگز کا سلسلہ جاری ہے۔

*اسی سلسلے میں آج بروز منگل شیخ امجد صاحب جنرل سیکرٹری، زید اسد مون صاحب سینئر نائب صدر اور عمیر باری صاحب فنانس سیکرٹری، کی ایف بی آر ڈپٹی کمشنر سے اہم میٹنگ ہوئی۔ جس میں ان کو ملکی ہیجانی اور معاشی مسائل، امپورٹ کی بندش اور ڈالر کے اتار چڑھائو کی بناء پر تاجروں کو درپیش مشکل کاروباری حالات اور معاشی غیر یقینی صورتحال سے آگاہ کیا گیا۔*

جس پر ڈپٹی کمشنر صاحب کی جانب سے تاجروں سے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کروائی گئی۔ لیکن اس کے ساتھ انہوں نے حکومت کی جانب سے تاجروں کو ٹیکس نیٹ میں لانے کے حوالے سے ملنے والی ہدایات سے بھی آگاہ کیا گیا۔ پھر بھی خدمت گروپ یونین نمائندگان نے FBR نوٹسز پر تاجروں کی تشویش سے آگاہ کیا۔ جس پر ڈپٹی کمشنر صاحب کی جانب سے تاجروں سے مشاورت کے بعد بہتر حکمت عملی طے ہونے تک نوٹسز کی سات روزہ ڈیڈ لائن کو موخر کرکے اس میں توسیع کی یقین دہانی کروائی۔

یونین خدمت گروپ کی جانب سے محکمہ ایف بی آر کے ساتھ ساتھ قانونی ماہرین سے بھی مشاورت جاری ہے۔

انشاء اللہ ایک سے دو روز میں لیگل ٹیم سے مشاورت مکمل کرکے لائحہ عمل طے کرلیا جائے گا اور نوٹسز وصول کرنے والے تاجر حضرات کو آگاہ کر دیا جائے گا۔

انشاء اللہ خدمت گروپ یونین جلد از جلد ایف بی آر معاملہ کو بہتر حکمت عملی سے حل کرنے میں اپنا بھرپور کردار ادا کرے گی۔ شکریہ

*منجانب: خدمت گروپ یونین حفیظ سنٹر*

31/12/2022

معزز تاجران۔
السلام و علیکم۔

*جنابِ صدر حفیظ سنٹر محمد فیاض بٹ صاحب اور ان کی پوری خدمت گروپ ٹیم کی جانب سے بالخصوص تمام تاجران حفیظ سنٹر اور عموماً تمام پاکستانیوں کونیا عیسوی سال 2023 مبارک ہو۔ 🎆🎇*

دعا کا کوئی رنگ نہیں ہوتا۔
لیکن دعا رنگ ضرور لاتی ہے۔

ہم دعا گو ہیں کہ یہ نیا سال ہم سب کیلئے ڈھیروں کامیابیاں، سعادتیں اور خوشیاں لائے۔ یہ آنے والا سال ملک پاکستان اور حفیظ سنٹر کیلئے خوشحالی کا سال ثابت ہو اور پلازہ کی تعمیر و ترقی اور ترویج کا باعث بنے۔

ہم سال 2022 کی طرح 2023 میں پلازہ کی مکمل بحالی اور تاجران حفیظ سنٹر کو زیادہ سے زیادہ سہولتیں فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہیں۔

اللہ کریم ہمیں اپنے تمام نیک مقاصد میں بھرپور کامیابیاں و کامرانیاں عطا فرمائے۔

اللہ ہم سب کا حامی و ناصر ہو۔آمین و ثمامین۔

*منجانب : خدمت گروپ یونین حفیظ سنٹر*

کی محمد سے وفا تو نے تو ہم تیرے ہیں۔یہ جہاں چیز ہے کیا لوح و قلم تیرے ہیں۔*سرکار دو عالم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی مبار...
08/10/2022

کی محمد سے وفا تو نے تو ہم تیرے ہیں۔
یہ جہاں چیز ہے کیا لوح و قلم تیرے ہیں۔

*سرکار دو عالم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی مبارک آمد کا دن تمام اہل اسلام اور تاجران حفیظ سنٹر کو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے بہت بہت مبارک ہو۔*

ہماری تمام عیدیں اسی دن کی مناسبت سے ہیں اور اسی دن کے صدقے اللہ کریم ہم سب کو دونوں جہانوں میں سرخرو فرمائے۔ آمین

*سرکار کی آمد صد مرحبا*

*منجانب: انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ حفیظ سنٹر*

10/09/2022

معزز تاجران۔
السلام وعلیکم

الحمدُللہ پلازہ کی بحالی کا کام زور و شور سے جاری و ساری ہے اور بالخصوص تھرڈ فلور کا کام اپنے آخری مراحل کی منزلیں تیزی سے طے کر رہا ہے۔

شُکرالحمدللہ آپ بھائیوں کے تعاون اور دعاؤں سے گارڈرز کی تنصیب اور سٹیل فکسنگ کے بعد دیواروں کی تعمیر و پلستر، شٹر لگانے کا کام، گلیوں میں ٹائل فکسنگ و ڈسٹمپر اور گلیوں میں لائٹنگ کا کام زور و شور سے جاری و ساری ہے،

*ابھی تک جن تاجر حضرات نے اپنی شاپ کا فنڈ جمع نہیں کروایا وہ جلد از جلد اپنی شاپ کا فنڈ جمع کروائیں،*

انشاء اللہ خدمت گروپ یونین اپنے مشن میں ثابت قدم رہے گی اور پلازہ کی بحالی تک چین سے نہیں بیٹھے گی۔ شکریہ

*منجانب: انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ خدمت گروپ یونین حفیظ سنٹر*

Address

Hafeez Center, Gulberg III
Lahore

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Khidmat Group posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Khidmat Group:

Share