Punjab Social Protection Authority

Punjab Social Protection Authority Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Punjab Social Protection Authority, Public & Government Service, Lahore.

PSPA leads key interventions for social protection of vulnerable groups in Punjab, aiming to expand human development, eradicate poverty, empower women, and improve health and education outcomes across the province.

     Chief Minister Punjab's Updates Govt of Punjab Planning & Development Board, Govt. of the Punjab Mohtarma JahanAra ...
06/09/2026



Chief Minister Punjab's Updates Govt of Punjab Planning & Development Board, Govt. of the Punjab Mohtarma JahanAra M Wattoo

اے راہِ حق کے شہیدو، وفا کی تصویروتمہیں وطن کی ہوائیں سلام کہتی ہیں6 ستمبر کے موقع پر پنجاب سوشل پروٹیکشن اتھارٹی اپنے ش...
06/09/2026

اے راہِ حق کے شہیدو، وفا کی تصویرو
تمہیں وطن کی ہوائیں سلام کہتی ہیں

6 ستمبر کے موقع پر پنجاب سوشل پروٹیکشن اتھارٹی اپنے شہداء کو سلام پیش کرتی ہے، جن کی قربانیوں اور شجاعت نے وطن کا دفاع مضبوط بنایا۔

Planning & Development Board, Govt. of the Punjab Govt of Punjab Chief Minister Punjab's Updates Mohtarma JahanAra M Wattoo

بچیوں کی تعلیم میں سرمایہ کاری پنجاب کے مستقبل میں سرمایہ کاری ہے: وائس چیئرپرسن پی ایس پی اے جہاں آرا منظور وٹووائس چیئ...
31/08/2026

بچیوں کی تعلیم میں سرمایہ کاری پنجاب کے مستقبل میں سرمایہ کاری ہے: وائس چیئرپرسن پی ایس پی اے جہاں آرا منظور وٹو

وائس چیئرپرسن پی ایس پی اے، جہاں آرا منظور وٹو نے کہا ہے کہ بچیوں کی تعلیم میں سرمایہ کاری درحقیقت پنجاب کے مستقبل میں سرمایہ کاری ہے۔ تعلیم کے تسلسل اور پائیدار مالی معاونت کو یقینی بنانا ہماری اولین ترجیح ہونی چاہیے تاکہ کوئی بچی مالی مشکلات کے باعث تعلیم سے محروم نہ رہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایواز فاؤنڈیشن پاکستان کے زیر اہتمام، ملالہ فنڈ کے تعاون سے بچیوں کی ثانوی تعلیم کے تحفظ اور مالی معاونت کے موضوع پر منعقدہ ایڈوکیسی فورم سے بطور مہمانِ خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ فورم کا مقصد اہم شراکت داروں کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کر کے بچیوں کی تعلیم کے تسلسل اور پائیداری کے لیے مشترکہ لائحہ عمل تشکیل دینا تھا۔

وائس چیئرپرسن پی ایس پی اے نے کہا کہ اکتوبر 2023ء میں ذمہ داریاں سنبھالنے کے بعد پروگرام سے متعلق انتظامی و عملی مسائل کے حل، مؤثر رابطہ کاری اور عوامی آگاہی پر خصوصی توجہ دی گئی۔ انہوں نے خود دورے کرکے پیش رفت کا جائزہ لیا، جس کے نتیجے میں رجسٹریشن اور مالی ادائیگیوں میں نمایاں اضافہ ہوا۔

وائس چیئرپرسن نے مزید بتایا کہ پنجاب کے 17 اضلاع میں چھٹی تا دسویں جماعت کی بچیوں کو 80 فیصد حاضری یقینی بنانے پر سہ ماہی 3,000 روپے وظیفہ دیا جاتا ہے۔ اس پروگرام سے اب تک 13 لاکھ 40 ہزار سے زائد طالبات مستفید ہو چکی ہیں جبکہ سالانہ تقریباً 5 ارب روپے ادا کیے جاتے ہیں۔ پی ایس پی اے کی امپیکٹ ایویلیوایشن رپورٹ 2024ء کے مطابق اس اقدام سے سرکاری اسکولوں میں چھٹی تا دسویں جماعت میں بچیوں کے داخلوں میں 18 فیصد اور لڑکوں کے داخلوں میں 15 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

اس کے علاوہ، وائس چیئرپرسن نے کہا کہ تعلیم کے تسلسل کے لیے مستحکم مالی معاونت ناگزیر ہے۔ پی ایس ای آر کے مستند سماجی و معاشی ڈیٹا اور ڈیجیٹل نظام کی مدد سے تعلیمی مشکلات سے دوچار بچوں کی بروقت نشاندہی ممکن ہے۔ وائس چیئرپرسن نے زور دیا کہ تمام شراکت داروں کے تعاون سے بچیوں کی تعلیم کو فروغ دیا جا سکتا ہے اور فورم کی سفارشات پروگرام کو مزید مؤثر اور پائیدار بنانے میں معاون ثابت ہوں گی۔

تقریب میں ارکانِ صوبائی اسمبلی فیضہ مامونہ، رشدا لودھی اور رخسانہ کوثر رکن اسکول ایجوکیشن کمیٹی، ایواز فاؤنڈیشن پاکستان کے نمائندگان، تعلیمی ماہرین، حکومتی اداروں، ترقیاتی شراکت داروں اور دیگر متعلقہ شخصیات نے شرکت کی۔



Chief Minister Punjab's Updates Govt of Punjab Planning & Development Board, Govt. of the Punjab Mohtarma JahanAra M Wattoo

28/08/2026

Vice Chairperson, PSPA, Jahan Ara Manzoor Wattoo is addressing as a Chief Guest at Advocacy Forum on "Restoring and Financing Zewar-e-Taleem Program: Safeguarding Girls' Rights to Secondary Education in Punjab."



Planning & Development Board, Govt. of the Punjab Chief Minister Punjab's Updates Govt of Punjab Mohtarma JahanAra M Wattoo

𝟐𝟎𝟒𝟕 کا پاکستان کیسا ہوگا؟ فیصلہ آج کے نوجوان کریں گے، وائس چیئرپرسن پی ایس پی اےوائس چیئرپرسن پی ایس پی اے جہاں آراء من...
27/08/2026

𝟐𝟎𝟒𝟕 کا پاکستان کیسا ہوگا؟ فیصلہ آج کے نوجوان کریں گے، وائس چیئرپرسن پی ایس پی اے

وائس چیئرپرسن پی ایس پی اے جہاں آراء منظور وٹو نے کہا ہے کہ نوجوانوں کو بااختیار بنانا ہی پاکستان کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے۔ آج کے نوجوان ہی 2047 کے پاکستان کے معمار ہیں۔ پاکستان کی تقدیر بدلنے کے لیے نوجوانوں کو حقیقی مواقع دینا ہوں گے۔ ملک کو آگے بڑھانے کے لیے تعلیم، تعلیم اور صرف تعلیم ہی راستہ ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان یوتھ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ کانفرنس پاکستان یوتھ پارلیمنٹ اور ڈیپارٹمنٹ آف یوتھ افیئرز، حکومتِ پنجاب کے اشتراک سے منعقد ہوئی۔ کانفرنس کا مقصد پاکستان کے آزادی کے بعد کے سفر، درپیش چیلنجز و مواقع اور 2047 تک ملک کی تعمیر و ترقی میں نوجوانوں کے مؤثر کردار پر بامعنی مکالمہ کے لیے ایک جامع پلیٹ فارم فراہم کرنا تھا۔

اپنے خطاب میں وائس چیئرپرسن نے کہا کہ پاکستان کا مستقبل اس بات سے جڑا ہے کہ ہم نوجوانوں کو کتنے مواقع فراہم کرتے ہیں۔ معیاری اور جدید تعلیم ہی نوجوانوں کو ہنر، تحقیق، جدت، ذمہ داری اور قیادت کی صلاحیتوں سے آراستہ کر سکتی ہے۔ ٹیکنالوجی، موسمیاتی تبدیلی، روزگار اور گورننس کے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے تعلیم یافتہ اور باصلاحیت نوجوان ناگزیر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ترقی اسی وقت بامعنی ہوگی جب مواقع ہر نوجوان تک یکساں طور پر پہنچیں۔ پی ایس پی اے کا مقصد صرف مالی معاونت نہیں بلکہ انسانی وسائل میں سرمایہ کاری ہے تاکہ عارضی مشکلات مستقل غربت میں تبدیل نہ ہوں۔ انہوں نے "زیورِ تعلیم" پروگرام کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ مستحق طالبات کو وظیفہ فراہم کرکے ان کی تعلیم جاری رکھنے میں مدد دی جا رہی ہے۔ جبکہ "خود مختار" پروگرام سے اب تک 90,000 سے زائد افراد مستفید ہو چکے ہیں، جن میں نصف سے زائد خواتین شامل ہیں۔

وائس چیئرپرسن نے مزید بتایا کہ پی ایس پی اے مستقبل میں نوجوانوں کے لیے فنی صلاحیتوں کی تربیت، کاروباری مواقع اور روزگار کے فروغ پر مزید توجہ دے گی۔ پنجاب سوشیو اکنامک رجسٹری ان سہولیات اور مواقع کو مستحق نوجوانوں تک مؤثر انداز میں پہنچانے میں اہم کردار ادا کرے گی۔
انہوں نے زور دیا کہ نوجوانوں کی ترقی حکومت کے ساتھ ساتھ جامعات، نجی شعبے، سول سوسائٹی، خاندانوں اور خود نوجوانوں کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ آخر میں وائس چیئرپرسن نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ خود کو صرف پاکستان کے مستقبل کا حصہ نہیں بلکہ آج کے فعال کردار کے طور پر دیکھیں۔ انہوں نے پاکستان یوتھ پارلیمنٹ اور ڈیپارٹمنٹ آف یوتھ افیئرز، حکومتِ پنجاب کو کانفرنس کے انعقاد پر مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ 2047 تک پاکستان ایک خوشحال، جامع، تکنیکی طور پر ترقی یافتہ اور ہمدرد معاشرہ ہوگا، جہاں کوئی نوجوان غربت یا محرومی کے باعث پیچھے نہ رہے۔

تقریب میں مہمانِ خصوصی جسٹس (ر) منصور علی شاہ شریک تھے۔ صدر پاکستان یوتھ پارلیمنٹ ڈاکٹر محمد ابوبکر نے مہمانوں کا خیرمقدم کیا۔ کانفرنس میں ایڈوکیٹ شیخ محمد علی، ایئر وائس مارشل (ر) ساجد حبیب، ڈاکٹر شہزاد نواز اور نوجوانوں نے شرکت کی۔



Planning & Development Board, Govt. of the Punjab Chief Minister Punjab's Updates Govt of Punjab Mohtarma JahanAra M Wattoo Pakistan Youth Parliament E-Library Lahore - Department of Sports & Youth Affairs Punjab

Chief Minister Punjab's Updates Govt of Punjab Planning & Development Board, Govt. of the Punjab Mohtarma JahanAra M Wat...
26/08/2026

Chief Minister Punjab's Updates Govt of Punjab Planning & Development Board, Govt. of the Punjab Mohtarma JahanAra M Wattoo

پی ایس پی اے اور خیبر پختونخوا کے درمیان سماجی تحفظ کے شعبے میں بین الصوبائی تعاون پر اتفاقوائس چیئرپرسن پی ایس پی اے جہ...
21/08/2026

پی ایس پی اے اور خیبر پختونخوا کے درمیان سماجی تحفظ کے شعبے میں بین الصوبائی تعاون پر اتفاق

وائس چیئرپرسن پی ایس پی اے جہاں آراء منظور وٹو سے اسپیشل سیکریٹری پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ خیبر پختونخوا نادر خان رانا اور ڈائریکٹر سوشل پروٹیکشن یونٹ خیبر پختونخوا حمیداللہ نے ملاقات کی۔ ملاقات میں بین الصوبائی سماجی تحفظ فورم کے فروغ اور لیٹر آف انٹینٹ کے مسودے کو حتمی شکل دینے کے امور پر باہمی تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر جی آئی زیڈ کے ایڈوائزر ڈیزاسٹر رسک مینجمنٹ اینڈ سوشل پروٹیکشن اور پی ایس پی اے کے سینئر افسران بھی موجود تھے۔

وائس چیئرپرسن پی ایس پی اے نے کہا کہ بین الصوبائی سماجی تحفظ فورم صوبوں کے درمیان سماجی تحفظ کے شعبے میں تجربات، مؤثر طریقہ کار اور کامیاب اقدامات کے تبادلے کے لیے ایک اہم پلیٹ فارم ہے۔ عوام کی فلاح و بہبود کے لیے تمام صوبے متحد ہیں اور سماجی تحفظ میں گورننس کو بہتر بنانے کے لیے انشاءاللہ ہم مل کر کام کریں گے۔

مزید برآں، وائس چیئرپرسن نے بتایا کہ پنجاب پہلے ہی سندھ اور بلوچستان کے ساتھ لیٹر آف انٹینٹ پر دستخط کر چکا ہے۔ فورم کی میزبانی ہر سال مختلف صوبے کو منتقل کی جائے گی تاکہ تمام صوبوں کی فعال شرکت، مشترکہ قیادت اور باہمی تعاون کو فروغ دیا جا سکے۔ اس کے علاو ہ، وائس چیئرپرسن نے پی ایس ای آرکے حوالے سے بھی بتایا کہ ان کی قیادت میں پنجاب بھر میں گھر گھر سروے کے ذریعے تقریباً 90 فیصد گھرانوں کا سماجی و معاشی ڈیٹا جمع کیا جا چکا ہے۔ پی ایس ای آر کے تحت پنجاب کے گھرانوں کا مستند سماجی و معاشی ڈیٹا ایک جامع ڈیجیٹل نظام کے ذریعے مرتب کیا جا رہا ہے، جسے مستقبل میں مختلف فلاحی اور سماجی تحفظ کے پروگراموں کے تحت مستحق خاندانوں کی مؤثر شناخت اور شفاف انداز میں فوائد کی فراہمی کے لیے استعمال کیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت پنجاب شہریوں کے ڈیٹا کی سیکیورٹی، رازداری اور محفوظ استعمال کو یقینی بنانے کے لیے مؤثر اقدامات کر رہی ہے۔

اسپیشل سیکریٹری پی اینڈ ڈی خیبر پختونخوا نادر خان رانا نے پی ایس پی اے کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ خیبر پختونخوا حکومت سماجی تحفظ کے شعبے میں پنجاب کے تجربات سے استفادہ کرنے اور باہمی تعاون کو مزید فروغ دینے کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی۔



Planning & Development Board, Govt. of the Punjab Govt of Punjab Chief Minister Punjab's Updates Mohtarma JahanAra M Wattoo Planning & Development Department Khyber Pakhtunkhwa

وائس چیئرپرسن پی ایس پی اے جہاں آراء منظور وٹو کا ہولی فیملی ہسپتال راولپنڈی کے برن یونٹ کا دورہ، نئی زندگی پروگرام کے ک...
20/08/2026

وائس چیئرپرسن پی ایس پی اے جہاں آراء منظور وٹو کا ہولی فیملی ہسپتال راولپنڈی کے برن یونٹ کا دورہ، نئی زندگی پروگرام کے کارنر ڈیسک کا افتتاح

وائس چیئرپرسن پی ایس پی اے جہاں آراء منظور وٹو نے ہولی فیملی ہسپتال راولپنڈی کے برن یونٹ کا خصوصی دورہ کیا، جہاں انہوں نے نئی زندگی پروگرام کے کارنر ڈیسک کا افتتاح کیا۔ میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ہولی فیملی ہسپتال ڈاکٹر اعجاز بٹ اور ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ، پلاسٹک اینڈ ریکنسٹرکٹیو سرجری، ڈاکٹر حسنین خان نے وائس چیئرپرسن کا پرتپاک استقبال کیا۔ ڈاکٹر حسنین خان نے وائس چیئرپرسن کو برن یونٹ میں فراہم کی جانے والی طبی سہولیات اور تیزاب گردی سے متاثرہ افراد کے علاج و بحالی کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی اور وائس چیئرپرسن کی قیادت میں پی ایس پی اے کے نئی زندگی پروگرام کو سراہتے ہوئے کہا کہ متاثرہ افراد کو مفت علاج، سرجری اور بحالی کی سہولیات کی فراہمی ایک اہم انسانی خدمت ہے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس چیئرپرسن نے کہا کہ نئی زندگی پروگرام میرے دل کے بہت قریب ہے۔ یہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے مطابق تیزاب گردی سے متاثرہ افراد کو باعزت اور بااختیار زندگی کی طرف واپس لانے کے عزم کا عملی اظہار ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب کے ساتوں برن سینٹرز میں نئی زندگی پروگرام کے کارنر ڈیسک قائم کیے جا چکے ہیں۔ میں ذاتی طور پر ساتوں سینٹرز کا دورہ کر چکی ہوں اور ان سب کو فعال کر چکی ہوں۔ یہ حکومتِ پنجاب کی اس شعبے میں سنجیدگی اور عزم کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

مزید برآں، وائس چیئرپرسن نے تیزاب گردی سے متاثرہ افراد کے علاج میں مصروف ڈاکٹرز اور طبی عملے کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ایسے مریضوں کے علاج کے لیے پیشہ ورانہ مہارت کے ساتھ غیر معمولی صبر، حوصلے اور انسانی ہمدردی کی ضرورت ہوتی ہے۔

آخر میں، وائس چیئرپرسن نے تیزاب گردی سے متاثرہ مریضوں سے ملاقات کی اور ان سے علاج و معالجے کے حوالے سے دریافت کیا۔ مریضوں نے فراہم کردہ علاج اور سہولیات پر اطمینان کا اظہار کیا۔ اور ڈاکٹرز کو ہدایات بھی جاری کیں کہ متاثرہ مریضوں کو بہترین علاج، طبی سہولیات اور ہر ممکن معاونت کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔



Chief Minister Punjab's Updates Govt of Punjab Planning & Development Board, Govt. of the Punjab Mohtarma JahanAra M Wattoo Holy Family Hospital, Rawalpindi Specialized Healthcare & Medical Education Department

خواتین کے سماجی و معاشی تحفظ، تعلیم اور بااختیار بنانے کے لیے ادارہ جاتی تعاون ناگزیر ہے: وائس چیئرپرسن پی ایس پی اےوائس...
19/08/2026

خواتین کے سماجی و معاشی تحفظ، تعلیم اور بااختیار بنانے کے لیے ادارہ جاتی تعاون ناگزیر ہے: وائس چیئرپرسن پی ایس پی اے

وائس چیئرپرسن پی ایس پی اے جہاں آراء منظور وٹو نے چیئرپرسن خیبر پختونخوا کمیشن آن دی اسٹیٹس آف ویمن، پشاور، ڈاکٹر سمیرا شمس سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، بین الصوبائی تعاون اور سماجی تحفظ و خواتین کی فلاح و بہبود سے متعلق مشترکہ سرگرمیوں پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر ڈی جی پیمرا عائشہ منظور وٹو، سیکریٹری کے پی سی ایس ڈبلیو شازیہ عطار اور پی ایس پی اے کے افسران بھی موجود تھے۔ وائس چیئرپرسن پی ایس پی اے کو خیبر پختونخوا کمیشن آن دی اسٹیٹس آف ویمن کے دائرۂ کار کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ بریفنگ کے دوران ضلعی کمیٹیوں کی کارکردگی، ان کے مؤثر قیام اور فعالیت سمیت خواتین کو درپیش مسائل کے حل کے لیے کمیشن کے مینڈیٹ پر مؤثر عملدرآمد کا بھی تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

اس موقع پر وائس چیئرپرسن پی ایس پی اے نے چیئرپرسن ڈاکٹر سمیرا شمس کی قیادت میں خیبر پختونخوا کمیشن آن دی اسٹیٹس آف ویمن کی جانب سے خواتین کے حقوق، تحفظ، بااختیار بنانے اور ان کے مسائل کے حل کے لیے کی جانے والی کاوشوں کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ پی ایس پی اے خواتین اور بچیوں کے سماجی و معاشی تحفظ، تعلیم، صحت اور بااختیار بنانے کے لیے مختلف پروگراموں کے ذریعے اہم اقدامات کر رہی ہے جس میں بالخصوص زَیورِ تعلیم پروگرام کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اس پروگرام کے تحت کم آمدن گھرانوں کی طالبات کو تعلیمی وظائف فراہم کیے جا رہے ہیں تاکہ بچیوں کی سکول میں حاضری برقرار رہے اور ان کی تعلیم کا سلسلہ جاری رکھا جا سکے۔ وائس چیئرپرسن نے مزید کہا کہ آغوش پروگرام کے ذریعے حاملہ خواتین اور ماؤں کو صحت سے متعلق معاونت فراہم کی جا رہی ہے، جبکہ دیگر سماجی تحفظ کے اقدامات کے ذریعے خواتین اور کمزور طبقات کو معاشی معاونت، خودمختاری اور بہتر معیارِ زندگی کے مواقع فراہم کیے جا رہے ہیں۔ وائس چیئرپرسن نے اس امر پر زور دیا کہ خواتین کو تعلیم، صحت، معاشی مواقع اور اپنے حقوق سے آگاہی فراہم کرنا ایک مضبوط، جامع اور فلاحی معاشرے کی بنیاد ہے۔



Chief Minister Punjab's Updates Planning & Development Board, Govt. of the Punjab Govt of Punjab Mohtarma JahanAra M Wattoo Khyber Pakhtunkhwa Commission on the Status of Women Ayesha Manzoor Wattoo

وائس چیئرپرسن پنجاب سوشل پروٹیکشن اتھارٹی، جہاں آراء منظور وٹو نے چیئرمین پاکستان تحریکِ انصاف بیرسٹر گوہر علی خان کی رہ...
18/08/2026

وائس چیئرپرسن پنجاب سوشل پروٹیکشن اتھارٹی، جہاں آراء منظور وٹو نے چیئرمین پاکستان تحریکِ انصاف بیرسٹر گوہر علی خان کی رہائش گاہ پر ان سے ملاقات کی اور ان کی والدہ محترمہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔

اس موقع پر ڈی جی پیمرا عائشہ منظور وٹو نے بھی بیرسٹر گوہر علی خان سے تعزیت کی۔ وائس چیئرپرسن نے مرحومہ کے لیے دعائے مغفرت اور درجات کی بلندی کے لیے خصوصی دعا بھی کی۔

اس موقع پر وائس چیئرپرسن پی ایس پی اے نے کہا کہ والدہ کا انتقال ایک ایسا ناقابلِ تلافی نقصان ہے جس کا دکھ الفاظ میں بیان نہیں کیا جا سکتا۔ اس غم کی گھڑی میں وہ بیرسٹر گوہر علی خان اور ان کے اہلِ خانہ کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتی ہیں اور ان کے دکھ میں برابر کی شریک ہیں۔



Planning & Development Board, Govt. of the Punjab Chief Minister Punjab's Updates Govt of Punjab Mohtarma JahanAra M Wattoo

Address

Lahore

Opening Hours

Monday 09:00 - 17:00
Tuesday 09:00 - 17:00
Wednesday 09:00 - 17:00
Thursday 09:00 - 17:00
Friday 09:00 - 17:00

Telephone

+924299232359

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Punjab Social Protection Authority posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share