28/09/2026
🧹 صفائی ستھرائی مہم — ٹاؤن کمپلیکس تاجہ زئی
ڈپٹی کمشنر لکی مروت کی ہدایات پر اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ بلدیات و دیہی ترقی لکی مروت کے احکامات کی روشنی میں آج ٹاؤن کمپلیکس تاجہ زئی میں مختلف ویلج کونسلوں کے جینٹرز نے بھرپور انداز میں صفائی ستھرائی کا کام انجام دیا۔
جینٹرز نے ٹاؤن کمپلیکس کے مختلف حصوں، اطراف اور راستوں سے کوڑا کرکٹ اور گندگی کو صاف کیا، تاکہ شہریوں کو صاف ستھرا اور صحت مند ماحول فراہم کیا جا سکے۔
محکمہ بلدیات و دیہی ترقی کی جانب سے صفائی ستھرائی کے عمل کو مزید مؤثر بنانے اور عوام کو بہتر ماحول کی فراہمی کے لیے عملی اقدامات جاری ہیں۔
صاف ستھرا لکی مروت — صحت مند معاشرے کی جانب ایک قدم۔ 🌿