Deputy Commissioner Lakki Marwat

Deputy Commissioner Lakki Marwat This is the Deputy Commissioner official government page Lakki Marwat was created as an administrative district on the 1st of July 1992. Kilometers.

Prior to that it was a part of the Bannu District. The district derives its name from the headquarter town. It lies at the tail of the Marwat area therefore the town is referred to as "Lakai". The literal meaning of the word is Tail. The Lakki (Lakai) town is inhabited by Marwats, hence the proper name Lakki Marwat is derived. According to elders of the area, the original founder of this town was

Hindu by the name of Lakki Ram or Lukko Ram. Other sources claim the town was initially known as Ihsan Pur and was founded by a Malik named Fateh Khan Tiwana. The district lies between 32-17 to 32-53 N Latitude and 70-23 to 71-16 E Longitude. It covers a total area of 3,164 Sq. It is bounded on the north by Bannu and Karak, to the east by Mianwali in Panjab, on the South East by Dera Ismail Khan district, and on the southwest by Tank District. To the west is the Tribal Areas of Tank District and South Waziristan Agency. The climate of the district is mostly dry. Weather is hot in summer and cool in winter. The summer season begins from April and continues till October. June is the hottest month with mean maximum and minimum temperatures of about 42 and 27 Degree Celsius respectively. In May and June, the humidity is very low and therefore the area is under periodic storms. The hot wind, locally known as "Lu" blows across the district in these months. The cool wave starts from somewhere in October. December, January and February are the winter months. In winter, the daytime temperature is not very low, however there is a sharp decrease in night. The mean maximum and minimum temperatures during this period are 20 and 4 Degree Celsius respectively. Rainfall generally occurs in July and August.

خیبر پختونخوا حکومت کے گڈ گورننس روڈ میپ کے تحت ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن کی ہدایت پر محکمہ تعلیم نے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر لکی ...
05/08/2026

خیبر پختونخوا حکومت کے گڈ گورننس روڈ میپ کے تحت ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن کی ہدایت پر محکمہ تعلیم نے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر لکی مروت مفتاح الدین کی زیر نگرانی بوائے سکاؤٹس ایسوسی ایشن کے تعاون سے یوم استحصال کشمیر پر کشمیری عوام کے ساتھ یک جہتی کے اظہار کے لیے ریلی نکالی ۔
ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر لکی مروت محمد رحمان شاہ نے ریلی کی قیادت کی جو گورنمنٹ شہید محمد غسان خان سینٹینیل ماڈل ہائی سکول نمبر ایک لکی سٹی سے شروع ہوئی اور اولڈ کچہری روڈ پر سے ہوتے ہوئے لاری اڈے پر کارگل چوک پہنچ کر ختم ہوگئی ۔

ریلی میں سکول سربراہان، اساتذہ اور طلبہ شریک تھے جنہوں نے بینرز اور پاکستانی و کشمیری جھنڈے اٹھا رکھے تھے، بینرز کے ذریعے بھارتی قابض افواج کے ہاتھوں معصوم کشمیری عوام پر ڈھائے جانے والے مظالم کو اجاگر کیا گیا تھا ۔

اس موقع پر ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر محمد رحمان شاہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستانی عوام کے دل کشمیریوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں آج سے ٹھیک سات سال پہلے 5 آگست 2019 کو بھارت نے عالمی قوانین اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے وادی جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کی اور اس کا خیال تھا کہ کشمیری عوام کی آزادی کی تحریک ماند پڑ جائے گی لیکن مودی سرکار کشمیری عوام کے حوصلے پست نہیں کرسکا۔

ہم تمام پاکستانی عہد کرتے ہیں کہ کشمیری عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے اور حکومت پاکستان، افواج پاکستان اور عوام ان کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھیں گے ۔

ڈپٹی کمشنر لکی مروت کی خصوصی ہدایات پر عملدرآمد کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر ہیڈکوارٹر، جناب گوہر علی خان نے آج مختلف بازاروں ...
05/08/2026

ڈپٹی کمشنر لکی مروت کی خصوصی ہدایات پر عملدرآمد کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر ہیڈکوارٹر، جناب گوہر علی خان نے آج مختلف بازاروں اور تجارتی مراکز کا تفصیلی معائنہ کیا

تاکہ عوام کو معیاری اشیائے ضروریہ کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے اور حکومتی قوانین پر سختی سے عمل درآمد کروایا جا سکے۔
دورانِ معائنہ قوانین اور مقررہ ضوابط کی خلاف ورزی پر 5 ڈیزل ایجنسیوں اور 3 کھاد کی دکانوں کو سیل کر دیا گیا۔ متعلقہ افراد کے خلاف قانونی کارروائی بھی عمل میں لائی گئی تاکہ آئندہ کسی قسم کی خلاف ورزی کی حوصلہ شکنی ہو۔

مزید برآں، 20 مختلف دکانوں جن میں بیکریاں، سبزی فروش، قصاب (گوشت فروش) اور دیگر اشیائے خوردونوش کی دکانیں شامل تھیں، کا بھی تفصیلی معائنہ کیا گیا۔ اس دوران صفائی، معیار، نرخ ناموں کی دستیابی، سرکاری ہدایات پر عمل درآمد یقینی بنانے پر زور دیا۔

یومِ استحصالِ کشمیر کے حوالے سے ٹاؤن کمپلیکس لکی مروت میں ایک پروقار یکجہتی واک کا انعقاد کیا گیا، جس میں ڈپٹی کمشنر لکی...
05/08/2026

یومِ استحصالِ کشمیر کے حوالے سے ٹاؤن کمپلیکس لکی مروت میں ایک پروقار یکجہتی واک کا انعقاد کیا گیا،

جس میں ڈپٹی کمشنر لکی مروت حمیداللہ خان، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نذیر خان، PSP سمیت ضلعی انتظامیہ کے افسران و اہلکاروں اور مختلف لائن محکموں کے نمائندگان نے بھرپور شرکت کی۔

شرکاء نے مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام سے اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے کشمیری عوام پر ڈھائے جانے والے مظالم کی شدید مذمت کی اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا۔
اس موقع پر کشمیری شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا جبکہ مقبوضہ کشمیر کے عوام کی سلامتی، آزادی اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔

ضلع انتظامیہ لکی مروت نے کشمیری عوام کے ساتھ اپنی غیر متزلزل یکجہتی کا اعادہ کرتے ہوئے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لے اور اقوامِ متحدہ کی متعلقہ قراردادوں کے مطابق کشمیری عوام کو ان کا حقِ خودارادیت دلانے کے لیے مؤثر کردار ادا کرے۔
کشمیر بنے گا پاکستان 🇵🇰
پاکستان زندہ باد 🇵🇰

*Youm-e-Istehsal Kashmir*On 5 August, we stand in solidarity with the brave people of Jammu & Kashmir and reaffirm their...
05/08/2026

*Youm-e-Istehsal Kashmir*

On 5 August, we stand in solidarity with the brave people of Jammu & Kashmir and reaffirm their right to peace, dignity, justice, and self-determination. We honor their resilience and pray for lasting peace and prosperity in the region.

ڈپٹی کمشنر لکی مروت کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر ہیڈ کوارٹرز گوہر علی خان نے 30 جولائی 2026 کو چہلم امام حسینؓ 2026 کے حوال...
30/07/2026

ڈپٹی کمشنر لکی مروت کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر ہیڈ کوارٹرز گوہر علی خان نے 30 جولائی 2026 کو چہلم امام حسینؓ 2026 کے حوالے سے ایک اہم اجلاس کی صدارت کی۔
اجلاس میں تمام متعلقہ محکموں کے نمائندگان نے شرکت کی۔ چہلم کے پرامن اور کامیاب انعقاد کو یقینی بنانے کے لیے تمام محکموں کو ضروری ہدایات جاری کی گئیں۔ سیکیورٹی انتظامات کے حوالے سے روٹ پلان شیئر کیا گیا اور تمام متعلقہ اداروں کو اپنی اپنی ذمہ داریاں سونپی گئیں۔

صوبائی حکومت خیبر پختونخوا کے احکامات اور ڈپٹی کمشنر لکی مروت جناب حمید اللہ خان کی ہدایات کی روشنی میں اسسٹنٹ کمشنر (ری...
30/07/2026

صوبائی حکومت خیبر پختونخوا کے احکامات اور ڈپٹی کمشنر لکی مروت جناب حمید اللہ خان کی ہدایات کی روشنی میں اسسٹنٹ کمشنر (ریونیو) محمد اسد خان نے آج BHU تاجزئی اور فارم سروسز سنٹر (FSC) تاجزئی کا دورہ کیا۔

1۔ BHU تاجزئی:
عملے کی حاضری، ادویات کی دستیابی، صفائی ستھرائی، ریکارڈ اور مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کا جائزہ لیا گیا۔ متعلقہ عملے کو عوام کو بروقت اور معیاری طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی۔

2۔ فارم سروسز سنٹر تاجزئی:
ریکارڈ، زرعی ادویات، کھادوں، کسانوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا گیا۔ متعلقہ عملے کو کسانوں کو بروقت اور مؤثر سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی۔

صوبائی حکومت خیبر پختونخوا کے احکامات اور ڈپٹی کمشنر لکی مروت جناب حمید اللہ خان کی ہدایات کی روشنی میں اسسٹنٹ کمشنر (ری...
30/07/2026

صوبائی حکومت خیبر پختونخوا کے احکامات اور ڈپٹی کمشنر لکی مروت جناب حمید اللہ خان کی ہدایات کی روشنی میں اسسٹنٹ کمشنر (ریونیو) محمد اسد خان نے آج BHU غزنی خیل کا دورہ کیا۔عملے کی حاضری، ادویات کی دستیابی، صفائی ستھرائی، ریکارڈ اور مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کا جائزہ لیا گیا۔ متعلقہ عملے کو بروقت اور معیاری طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی۔

2۔ سول ویٹرنری ہسپتال غزنی خیل:
عملے کی حاضری، ادویات کی دستیابی، جانوروں کے علاج معالجے اور مجموعی انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔ متعلقہ عملے کو مویشی پال حضرات کو بروقت اور معیاری ویٹرنری سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی۔

صوبائی حکومت خیبر پختونخوا کے احکامات اور ڈپٹی کمشنر لکی مروت جناب حمید اللہ خان کی ہدایات کی روشنی میں اسسٹنٹ کمشنر (ری...
30/07/2026

صوبائی حکومت خیبر پختونخوا کے احکامات اور ڈپٹی کمشنر لکی مروت جناب حمید اللہ خان کی ہدایات کی روشنی میں اسسٹنٹ کمشنر (ریونیو) محمد اسد خان نے آج غزنی خیل اڈہ میں مختلف ہوٹلز کا اچانک معائنہ کیا۔

دورانِ معائنہ ہوٹلز میں صفائی ستھرائی، کھانے پینے کی اشیاء کے معیار، حفظانِ صحت کے اصولوں، کچن کے انتظامات اور سرکاری نرخنامے پر عملدرآمد کا جائزہ لیا گیا۔ ہوٹل مالکان کو ہدایت کی گئی کہ صفائی ستھرائی کے معیار کو برقرار رکھیں اور عوام کو معیاری و صاف خوراک کی فراہمی یقینی بنائیں۔

صوبائی حکومت کے احکامات اور ڈپٹی کمشنر لکی مروت جناب حمید اللہ خان کی خصوصی ہدایات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر سرائے نورنگ محب...
29/07/2026

صوبائی حکومت کے احکامات اور ڈپٹی کمشنر لکی مروت جناب حمید اللہ خان کی خصوصی ہدایات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر سرائے نورنگ محبوب الرحمٰن نے تحصیل سرائے نورنگ میں مختلف عوامی و انتظامی امور کا جائزہ لیا۔
سب سے پہلے اسسٹنٹ کمشنر نے ٹی ایم اے سرائے نورنگ کی جانب سے جاری کلین اینڈ گرین سرگرمیوں کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر صفائی کی مجموعی صورتحال کا جائزہ لیا گیا اور موجودہ صفائی عملے کو ہدایت جاری کی گئی کہ شہر میں صفائی ستھرائی کے نظام کو مزید مؤثر بنایا جائے، گلیوں، بازاروں اور عوامی مقامات کی روزانہ بنیادوں پر صفائی کو یقینی بنایا جائے تاکہ شہریوں کو صاف اور صحت مند ماحول فراہم کیا جا سکے۔
بعد اسسٹنٹ کمشنر نے سرائے نورنگ میں سڑکوں کے کنارے قائم غیر قانونی تجاوزات کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے متعدد تجاوزات کو ہٹا دیا۔ اس موقع پر دکانداروں اور دیگر افراد کو سختی سے متنبہ کیا گیا کہ آئندہ سرکاری اراضی، فٹ پاتھوں اور سڑکوں پر تجاوزات قائم نہ کریں، بصورت دیگر ان کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
باسسٹنٹ کمشنر نے تحصیل سرائے نورنگ کے مختلف جنرل اسٹورز کا معائنہ کیا۔ معائنے کے دوران اشیائے خوردونوش کی قیمتوں، معیار، سرکاری نرخ ناموں اور دیگر ضروری امور کا جائزہ لیا گیا۔ خلاف ورزی کے مرتکب دکانوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے انہیں سیل کر دیا گیا۔ اس موقع پر دکانداروں کو سختی سے ہدایت کی گئی کہ سرکاری نرخ نامے پر مکمل عملدرآمد کریں، معیاری اشیاء فروخت کریں اور تمام حکومتی ہدایات کی پابندی یقینی بنائیں، بصورت دیگر سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

On the directions of Deputy Commissioner lakki Marwat,  ADC F&P Amin ullah Khan visited SDC centre lakki marwat, SDC sta...
29/07/2026

On the directions of Deputy Commissioner lakki Marwat, ADC F&P Amin ullah Khan visited SDC centre lakki marwat, SDC staff was directed to improve the services for general public

Address

Lakki Marwat
28420

Opening Hours

Monday 08:00 - 17:00
Tuesday 09:00 - 18:00
Wednesday 08:00 - 18:00
Thursday 08:00 - 17:00
Friday 09:00 - 17:00

Telephone

+92969538330

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Deputy Commissioner Lakki Marwat posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Deputy Commissioner Lakki Marwat:

Shortcuts

Share