Landikotal

Landikotal Landi Kotal is a town of the Federally Administered Tribal Areas of Pakistan. It is located at 34°6'4N 71°8'44E and lies on the Khyber.

میٹرک نتایج ،احمدشاہ شینواری کی بیٹی بختاور اور بیٹوں محب اور روحیل نے اے گریڈ حاصل کی بختاور نے 930  , محب احمد نے 921 ...
04/08/2026

میٹرک نتایج ،احمدشاہ شینواری کی بیٹی بختاور اور بیٹوں محب اور روحیل نے اے گریڈ حاصل کی
بختاور نے 930 , محب احمد نے 921 اور روحیل نے کلاس نہم کے سالانہ نتایج میں 483 نمبرز حاصل کیے

میٹرک نتایج،ریشمہ عمر کی پہلی پوزیشن ۔۔۔۔ شلمان پبلک ہائی سکول لنڈی کوتل  کم شلمان کے ہونہار طالبہ ریشمہ عمر نے حالیہ بو...
04/08/2026

میٹرک نتایج،ریشمہ عمر کی پہلی پوزیشن
۔۔۔۔
شلمان پبلک ہائی سکول لنڈی کوتل کم شلمان کے ہونہار طالبہ ریشمہ عمر نے حالیہ بورڈ امتحان میں 1115 نمبرز لے کر تحصیل لنڈیکوتل میں پہلی پوزیشن حاصل کی ۔
سکول انتظامیہ اور تمام بچوں اور انکے والدین کو مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کرتے ہوے اسے علاقہ کے لیے نیک شگون قرار دیا ہے۔

پریس کانفرنس لنڈیکوتل: حاجی سلام پیروخیل، گل سلام پیروخیل اور دیگر نے ڈسٹرکٹ خیبر پریس کلب لنڈیکوتل رجسٹرڈ میں پریس کانف...
01/08/2026

پریس کانفرنس
لنڈیکوتل: حاجی سلام پیروخیل، گل سلام پیروخیل اور دیگر نے ڈسٹرکٹ خیبر پریس کلب لنڈیکوتل رجسٹرڈ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ ڈی آئی جی محمد عالم نے اپنے اختیارات اور اثر و رسوخ کا مبینہ ناجائز استعمال کرتے ہوئے ان کے کاٹے گئے درخت ضبط کروا کر تھانہ لنڈیکوتل منتقل کر دیے۔
انہوں نے کہا کہ ان کے خلاف مبینہ طور پر غیر قانونی ایف آئی آر بھی درج کی گئی، حالانکہ ان کے بقول مذکورہ درخت انہوں نے اپنی پدری جائیداد پر محکمہ جنگلات اور ضلعی انتظامیہ کی اجازت سے کاٹے تھے۔
پریس کانفرنس کے دوران ان کا مزید کہنا تھا کہ ڈی آئی جی محمد عالم کے بھائی محمد اکرم نے اپنے بھائی کے عہدے کا مبینہ ناجائز فائدہ اٹھاتے ہوئے ان کے خلاف مقدمہ درج کرایا، جس کے نتیجے میں انہیں چار روز تک جیل میں رکھا گیا۔
انہوں نے کہا کہ وہ ڈی آئی جی محمد عالم کے خاندان کے ساتھ موجود تنازع کو بات چیت کے ذریعے حل کرنا چاہتے ہیں، تاہم ان کے بقول دوسرا فریق مذاکرات پر آمادہ نہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس معاملے میں لنڈیکوتل پولیس سے انہیں کوئی شکایت نہیں، کیونکہ ان کے مطابق پولیس پر بالائی سطح سے دباؤ موجود تھا۔
آخر میں انہوں نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا، آئی جی پولیس خیبر پختونخوا اور دیگر اعلیٰ پولیس حکام سے مطالبہ کیا کہ اس معاملے کا فوری نوٹس لیا جائے، شفاف تحقیقات کرائی جائیں اور انہیں انصاف فراہم کیا جائے۔

نیازی ٹریولز حج عمرہ سروسز کی طرف سے جشن ازادی مبارک ہماری مناسب پیکج والی عمرہ سروسز سے فایدہ اٹھاٰں۔جلدی  کیجیے ،اپ اس...
01/08/2026

نیازی ٹریولز حج عمرہ سروسز کی طرف سے جشن ازادی مبارک
ہماری مناسب پیکج والی عمرہ سروسز سے فایدہ اٹھاٰں۔
جلدی کیجیے ،اپ اسلام اباد سے عمرہ پر جانا چاہتے ہیں تو پوسٹر میں دیے گیے پتہ ،موبایل نمبر پر رابطہ کریں۔
+92 301 5282326

سرکاری سکولوں کو بند ہونے سے بچائے ، ضلع خیبر میں 37 گرلز سٹاف نہ ہونے کے باعث بند ہونے جا رہا ہیں جو لمحہ فکریہ ہے ، با...
31/07/2026

سرکاری سکولوں کو بند ہونے سے بچائے ، ضلع خیبر میں 37 گرلز سٹاف نہ ہونے کے باعث بند ہونے جا رہا ہیں جو لمحہ فکریہ ہے ، بازار زخہ خیل، شلمان اور دیگر دور افتادہ علاقوں میں لڑکوں کے سکولز میں سنگل ٹیچر ڈیوٹی سرانجام دے رہا ہے جو کہ صوبائی حکومت کی تعلیمی ایمرجنسی پر ایک بڑا سوالیہ نشان ہے .
ان خیالات کا اظہار اے ٹی اے ضلع خیبر کے نائب صدر ملک نادرشاہ، ڈپٹی جنرل سیکرٹری خیراللہ، پریس سیکرٹری آمین الحق ،اے ٹی اے لنڈی کوتل سینئر نائب صدر شاد اکبر، آفس سیکرٹری إرشاد خان اور قاری ظہور رحمان ودیگر نے ڈسٹرکٹ پریس کلب لنڈی کوتل (رجسٹرڈ) میں میٹ دی پریس کے دوران کیا.
انہوں نے کہا کہ ضلع خیبر کے بیشتر سرکاری سکول سنگل ٹیچر چلا رہے ہیں جبکہ تقریباً 37 گرلز سکولز جس میں سٹاف نہیں ہے بند ہونے جا رہے ہیں جو افسوس ناک ہے اس کیلئے تمام اسٹیک ہولڈرز بروقت کردار ادا کریں تاکہ بعد میں پچھتاوا نہ ہو انہوں نے کہا کہ حکومت ایک طرف داخلہ مہم چلا رہی ہیں اور دوسری طرف سکولوں میں بنیادی سہولیات کا فقدان ہے اور اساتذہ کی کمی کا سامنا ہے جس کیلئے حکومت سنجیدگی کا مظاہرہ کریں انہوں کہا کہ اساتذہ کے تبادلے میرٹ کی بنیاد پر کی جائے اور اس میں سیاسی مداخلت بند کی جائے تاکہ اساتذہ اپنی تمام تر توانائیاں صرف اور صرف پڑھائی پر مرکوز رکھیں اور ای ٹرانسفر پالیسی پر نظر ثانی کی جائے اور تبادلے کا روٹیش پالیسی بنائی جائے تاکہ دور دراز علاقوں کے اساتذہ کو بھی قریبی علاقوں میں ڈیوٹی کے مواقع فراہم ہو انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اساتذہ کے ساتھ اپ گریڈیشن وعدہ پورا کیا جائے اور ضلع خیبر کے 13 ایس پی ایس ٹیز کے پوزیشن کوڈ کا مسئلہ فورا حل کرکے اور تعلیمی ایمرجنسی کے نفاذ کو حقیقی معنوں میں نافذ کیا جائے.

اگر اپ اسلام اباد میں ہے اور حج یا عمرہ کی سعادت حاصل کرنا چاہتے ہیں ۔۔تو جلد ی کیجیے۔۔۔ نیازی حج سروسز سے فایدہ اٹھایں۔...
30/07/2026

اگر اپ اسلام اباد میں ہے اور حج یا عمرہ کی سعادت حاصل کرنا چاہتے ہیں ۔۔تو جلد ی کیجیے۔۔۔ نیازی حج سروسز سے فایدہ اٹھایں۔ درج ذیل نمبر پر رابطہ کریں۔۔۔مناسب پیکج بہترین سروسز
0301 5282326

گمشدگی کی اہم اطلاع اتفاق شینواری فاطمی خیل ولد نجیب شینواری فاطمی خیل، پوتا آباد خان فاطمی خیل، عمر 17 سال، قوم فاطمی خ...
25/07/2026

گمشدگی کی اہم اطلاع
اتفاق شینواری فاطمی خیل ولد نجیب شینواری فاطمی خیل، پوتا آباد خان فاطمی خیل، عمر 17 سال، قوم فاطمی خیل، خوگہ خیل، لنڈی کوتل گزشتہ 5 دن سے لاپتہ ہے۔
کسی بھی قسم کی معلومات کی صورت میں فوری رابطہ کریں:
📞 0300-4038161
📞 0308-5962788
براہِ کرم پوسٹ کو زیادہ سے زیادہ شیئر کریں۔
اللہ تعالیٰ اسے خیریت سے گھر واپس پہنچائے۔ آمین۔

کم شلمان میں سیکیورٹی فورسز 176 ونگ کے زیرِ اہتمام مفت میڈیکل کیمپ، 868 مریض مستفیدضلع خیبر کی تحصیل لنڈی کوتل کے دور اف...
12/07/2026

کم شلمان میں سیکیورٹی فورسز 176 ونگ کے زیرِ اہتمام مفت میڈیکل کیمپ، 868 مریض مستفید

ضلع خیبر کی تحصیل لنڈی کوتل کے دور افتادہ علاقے کم شلمان میں سیکیورٹی فورسز کی 176 ونگ کے زیرِ اہتمام مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا، جہاں ماہر میل اور فی میل ڈاکٹروں پر مشتمل ٹیم نے علاقے کے مریضوں کا طبی معائنہ کیا اور انہیں مفت ادویات فراہم کیں۔

میڈیکل کیمپ کے دوران مجموعی طور پر 868 مریضوں کا معائنہ اور علاج کیا گیا، جن میں 180 مرد، 233 خواتین اور 455 بچے شامل تھے۔ تمام مریضوں کو ان کی بیماری کے مطابق مفت ادویات بھی فراہم کی گئیں۔

علاقہ مکینوں اور مقامی مشران نے دور افتادہ علاقے میں مفت طبی سہولیات کی فراہمی کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کمانڈنٹ خیبر رائفلز کرنل سعید احمد، 176 ونگ کے کمانڈر لیفٹیننٹ کرنل بلال لیاقت اور ان کی پوری ٹیم کی کاوشوں کو سراہا۔ انہوں نے اس عوامی فلاحی اقدام پر سیکیورٹی فورسز کا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ مستقبل میں بھی ایسے فری میڈیکل کیمپوں کا انعقاد جاری رکھا جائے گا تاکہ دور دراز علاقوں کے عوام کو بنیادی طبی سہولیات میسر آ سکیں۔

منظورعلی شینواری ،مقامی سوشل ورکر نے نیکی خیل سانحہ پر انتہایی دکھ کا اظہار کیا ہے اور ساتھ مقامی  مشران سے مطالبہ کیا ہ...
12/07/2026

منظورعلی شینواری ،مقامی سوشل ورکر نے نیکی خیل سانحہ پر انتہایی دکھ کا اظہار کیا ہے اور ساتھ مقامی مشران سے مطالبہ کیا ہے کہ زمینی تنازعوں کو انصاف کے تقاضوں کے مطابق حل کریں۔

ضلع خیبر کی اقلیتی برادری کا خصوصی ترقیاتی پیکیج کا مطالبہلنڈی کوتل: ضلع خیبر کی اقلیتی برادری کے نمائندوں نے حکومتِ پاک...
10/07/2026

ضلع خیبر کی اقلیتی برادری کا خصوصی ترقیاتی پیکیج کا مطالبہ

لنڈی کوتل: ضلع خیبر کی اقلیتی برادری کے نمائندوں نے حکومتِ پاکستان، حکومتِ خیبر پختونخوا، متعلقہ اداروں، اقوام متحدہ کے ذیلی اداروں، ورلڈ بینک، ایشیائی ترقیاتی بینک اور دیگر ترقیاتی شراکت داروں سے مطالبہ کیا ہے کہ سابقہ فاٹا بالخصوص ضلع خیبر کی اقلیتی برادری کے مسائل کے حل کے لیے خصوصی ترقیاتی پیکیج کا اعلان کیا جائے۔

ڈسٹرکٹ پریس کلب لنڈی کوتل میں "میٹ دی پریس" سے خطاب کرتے ہوئے اقلیتی رہنماؤں نے کہا کہ اقلیتی برادری گزشتہ کئی برسوں سے رہائش، صاف پانی، تعلیم، صحت، روزگار اور بنیادی سہولیات کی کمی کا سامنا کر رہی ہے۔

مقررین نے مطالبہ کیا کہ اقلیتی خاندانوں کے لیے ہاؤسنگ اسکیمیں اور رہائشی کالونیاں قائم کی جائیں، پانی کی فراہمی کے منصوبے مکمل کیے جائیں، جبکہ نوجوانوں کے لیے ووکیشنل اور ٹیکنیکل ٹریننگ سینٹرز قائم کر کے کمپیوٹر، سولر ٹیکنالوجی، الیکٹریشن، موبائل ریپئرنگ، سلائی کڑھائی اور دیگر فنی تربیتی مواقع فراہم کیے جائیں۔

انہوں نے اقلیتی طلبہ کے لیے وظائف میں اضافے، اعلیٰ تعلیم کے مواقع، سرکاری ملازمتوں میں مختص کوٹے پر عمل درآمد، بنیادی مراکز صحت کی بہتری، سڑکوں، بجلی، سیوریج، صفائی اور دیگر شہری سہولیات کی فراہمی کا بھی مطالبہ کیا۔

اقلیتی نمائندوں نے رجسٹرڈ اقلیتی تنظیموں کے بینک اکاؤنٹس کھولنے میں حائل رکاوٹیں دور کرنے اور ترقیاتی منصوبوں و فیصلہ سازی کے عمل میں اقلیتی برادری کو مؤثر نمائندگی دینے پر بھی زور دیا۔

میٹ دی پریس کے دوران سابق وفاقی وزیر و سینیٹر ڈاکٹر پیر نورالحق قادری، صوبائی وزیر اوقاف عدنان قادری، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی، فوکل پرسن وزیرزادہ، امین عنایت اور دیگر شخصیات کی خدمات کو سراہا گیا اور امید ظاہر کی گئی کہ وہ اقلیتی برادری کے مسائل کے حل کے لیے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔

مقررین نے حکومت اور متعلقہ اداروں سے اپیل کی کہ اقلیتی برادری کے جائز مطالبات پر ہنگامی بنیادوں پر عمل درآمد کرتے ہوئے انہیں قومی ترقی کے دھارے میں شامل کیا جائے۔

Address

Landi Kotal
25000

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Landikotal posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share