A Good Read with Mudasir

A Good Read with Mudasir Sharing Good Reads

03/12/2025
03/12/2025
محبت کی نفسیات کا پہلا صفحہزندگی کٹھن ہے۔یہ ایک عظیم سچائی ہے، عظیم ترین سچائیوں میں سے ایک۔ زندگی اِس لیے عظیم دکھ ہے ک...
01/12/2025

محبت کی نفسیات کا پہلا صفحہ

زندگی کٹھن ہے۔
یہ ایک عظیم سچائی ہے، عظیم ترین سچائیوں میں سے ایک۔ زندگی اِس لیے عظیم دکھ ہے کیونکہ کبھی نہ کبھی ہم یہ سچائی حقیقی معنوں میں دیکھتے ہیں، ہم اُسے جھیلتے ہیں۔ ایک مرتبہ ہم جان لیں کہ زندگی کٹھن ہے – ایک مرتبہ اُسے سمجھ اور قبول کر لیں – تو یہ کٹھن نہیں رہتی۔ یہ بات قبول کر لینے کی وجہ سے زندگی کے کٹھن ہونے کا امر اہم نہیں رہتا۔ زیادہ تر لوگ زندگی کے کٹھن ہونے کی سچائی کو پوری طرح نہیں سمجھ پاتے۔ اِس کی بجائے وہ اپنے مسائل، بھاری بوجھ اور مشکلات کے انبار کے بارے میں شور یا مکاری سے متواتر تھوڑا بہت بسورتے رہتے ہیں کہ جیسے بالعموم زندگی آسان ہو، کہ جیسے زندگی آسان ہونی چاہیے۔ وہ شور یا مکاری کے ساتھ کہتے ہیں کہ اُن کی مشکلات انوکھی قسم کی اذیت لیے ہوتی ہیں۔ اُنھیں ایسا نہیں ہونا چاہیے تھا، لیکن کسی نہ کسی طرح بالخصوص اُن پر یا اُن کے کنبے، قبیلے، طبقے، قوم، نسل یا حتیٰ کہ اُن کی نوع پر تو آن نازل ہوئیں، مگر دوسروں پر نہیں۔ میں اِس آہ و زاری کے بارے میں جانتا ہوں کیونکہ میں نے اپنے حصہ کی آہ و زاری کی ہے۔
زندگی مسائل کا ایک سلسلہ ہے۔ کیا ہم اِن مسائل کے بارے میں واویلا یا اُنھیں حل کرنا چاہتے ہیں؟ ہم اپنے بچوں کو اُن سے نمٹنے کی تربیت دینا چاہتے ہیں؟ مسائلِ زندگی کو حل کرنے کے لیے ہمیں تربیت (ڈسپلن) کا بنیادی آلہ درکار ہے۔ تربیت کے بغیر ہم کچھ بھی حل نہیں کر سکتے۔ تھوڑی بہت تربیت کے ساتھ ہم چند ایک مسائل ہی حل کر سکتے ہیں۔ مکمل تربیت کے ساتھ ہم تمام مسائل حل کر سکتے ہیں۔
( Yasir Javvad )

جنگ (War)
07/05/2025

جنگ (War)

روز جینے کی تگ و دو میں نکلتا ہوں خود کو لے کرتا سرِ شام میں پھر تھوڑا سا مر جاتا ہوں۔۔۔۔
01/05/2025

روز جینے کی تگ و دو میں نکلتا ہوں خود کو لے کر
تا سرِ شام میں پھر تھوڑا سا مر جاتا ہوں۔۔۔۔

میں اور فرشتہمیں نے پوچھا: عشقِ پیغمبر صہ کی پرکھ کیا ہے؟اس نے کہا: سراپا شرمندگی، شرمندگی، شرمندگی، کہ اس دعوائے عشق کے...
20/09/2024

میں اور فرشتہ

میں نے پوچھا: عشقِ پیغمبر صہ کی پرکھ کیا ہے؟
اس نے کہا: سراپا شرمندگی، شرمندگی، شرمندگی، کہ اس دعوائے عشق کے قابل نہیں ہوں میں
میں نے کہا: پھر اظہارِ عشق کا طریقہ کیا ہے؟
اس نے کہا: زباں بندی. تالوُ سے لگی ہوئی زباں، جھکا ہوا سر اور اپنے وجود سے مسلسل انکار
میں نے کہا: پھر دعوائے عشق کا جنوں کیا ہے؟
اس نے کہا: جنون نفس کے عشق میں ہوتا ہے، عشقِ پیغمبر صہ میں نفس سراپا شکست ہوتا ہے
میں نے کہا: عشقِ پیغمبر صہ کا حصول کیا ہے؟
اس نے کہا: بار بار کی تہی دامنی، دامن خالی ہوگا تو بھرے گا بار بار
میں نے کہا: عشقِ پیغمبر صہ کی راہ کیا ہے؟
اس نے کہا: خلقِ خدا سے عشق،
کہ اشرالمخلوقات میں رکھا ہے رازِ عشق
میں نے کہا: خلق تو گندی ہے. گنہگار ہے.
وہ ہنسا اور کہا: عشق میں عاشق بن، ابلیس نہ بن۔

(نور الہدیٰ شاہ)

20/09/2024

To all my friends, family, and followers,

I, ........, want to bring to your attention, with full consciousness, that I respect each and every caste, creed, and religion.

My social media accounts may be vulnerable to hacking. In the event that my accounts are compromised, I want to make it clear that I am NOT RESPONSIBLE for any:

》Offensive or harmful content against any religion, state, or individual.
》Irrelevant or suspicious posts.
》Spam or phishing links.
》Unusual or uncharacteristic behavior.
》Requests for money.

If you notice any unusual activity on my accounts, please do not engage or respond. Instead, you can confirm with me in person and kindly report the issue to the platform's support team.

I take my online security seriously, but unfortunately, hacking can happen to anyone. Your understanding and cooperation are greatly appreciated.

Address

Larkana

Telephone

+923033558427

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when A Good Read with Mudasir posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to A Good Read with Mudasir:

Share

Category