Sindh Police Fans

Sindh Police Fans آپ کي اپني پوليس سنده پوليس.🇭🇹

Striving To Serve

28/02/2026

Notification

28/02/2026

شکارپور:- 28 فروری 2026

محترم محمد کلیم ملک نے ضلع شکارپور کے 79ویں ایس ایس پی کے عہدے کی چارج سنبھال لی.

ایس ایس پی آفیس شکارپور آمد کے موقع پر پولیس کے چاق و چوبند دستے نےانہیں جنرل سلامی دی ۔

ایس ایس پی جناب محمد کلیم ملک نے تمام ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کے ساتھ تعارفی میٹنگ بھی کی ۔

جس میں امن و امان، جرائم کی روک تھام اور پولیسنگ سے متعلق واضح ہدایات جاری کیں۔

کچے میں جاری آپریشن کو مزید تیز کیا جائے گا جس پر زیرو ٹالرنس پالیسی ہے۔ گولی کا جواب جواب گولی سے ہی دیں گے۔

کسی افسر کو میرے ساتھ کام کرنے کی نیت نہیں تو وہ جا سکتا ہے میری طرف سے اجازت ہے ۔

کوئی بھی ڈاکو امن امان کی صورت حال خراب کرے گا تو ہم اس کے لیے دھرتی تنگ کردیں گے کوئی عزت سے پیش ہونا چاہتا ہے اس کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی کریں گے ۔

قومی شاہراہوں پر گشت کو بڑھایا جائے گا تاکے ڈکیتی جیسی وارداتوں سے بچا جاسکے

اسٹریٹ کرائم کی روک تھام کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔

جرائم پیشہ افراد یہ نہ سمجھیں کے ہم انہیں چھوڑیں گے میں ان کو بتانا چاہتا ہوں کے ہم بھرپور جواب دینا جانتے ہیں

ضلع بھر کے تمام داخلی اور خارجی راستوں پر پولیس کی چیکنگ کو برقرار رکھا جائے گا۔

اپنے پولیس جوانوں کے ساتھ کوئی بھی زیادتی برداشت نہیں کروں گا ۔

تاجر برادری کو مکمل سکیورٹی فراہم کی جائے ۔

رشوت کی شکایت مجھے نہ ملے، ثابت ہونے پر سخت ترین محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔

منشیات، آکڑا پرچی جوا سمیت دیگر منظم جرائم کے خلاف سخت کارروائی کریں اور ان کو بند کرایا جائے ۔

ہم سب ایک ٹیم ہوکر عوام کی خدمت میں ہر وقت میسر رہیں گے، شکارپور میں قانون کی رٹ کو قائم رکھنا ہے ۔

جرائم پیشہ عناصر کے خلاف روزانہ کاروائیاں کریں ان کو کیفر کردار تک پہنچائیں ۔

مقدمات میں مطلوب، مفرور، اشتہاری اور ایکٹو ملزمان کو گرفتار کریں ، روزانہ پراگریس رپورٹ دیں ۔

موٹر سائیکل، چوری سمیت ہر قسم کی ہفتہ میں ریکوری ہونی چاہیے، کام نہ کرنے والوں کے خلاف محکمانہ کارروائی کی جائے گی۔

01/01/2026

آئی جی سندھ غلام نبی میمن مدت ملازمت مکمل ہونے پر انسپکٹر جنرل آف پولیس سندھ کے عہدے سے سبکدوش ہو گئے۔

ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو نے آئی جی سندھ کے عہدے کا اضافی چارج سنبھال لیا۔

سینٹرل پولیس آفس کراچی (CPO) میں سبکدوش ہونے والے آئی جی سندھ غلام نبی
۔
۔
۔
۔










SSU Sindh Police










07/11/2025

ایس ایس یو کمانڈوز کچے کے انتہائی حساس مقامات پر تعینات

06 نومبر، 2025

آئی جی پی سندھ غلام نبی میمن کی ہدایت اور ڈی آئی جی سیکیورٹی اینڈ ایمرجنسی سروسز ڈویژن ڈاکٹر مقصود احمد کی زیرِ نگرانی اسپیشل سیکیورٹی یونٹ (SSU) کے 100 کمانڈوز ضلع کشمور میں کندھ کوٹ-گھوٹکی پُل کی تعمیر کے دوران انتہائی حساس مقامات پر تعینات کر دیے گئے ہیں۔

یہ پل اپنی جغرافیائی اور سیکیورٹی اہمیت کے باعث نہایت اہم قرار دیا گیا ہے۔ اس تناظر میں فول پروف سیکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے ایس ایس یو کمانڈوز ضلعی پولیس کے ہمراہ پُل کے تعمیراتی مقام پر مستقل طور پر تعینات رہے گی، جو پل کی تکمیل تک اپنے فرائض انجام دیتی رہے گی اور وہاں پر موجود عملے کو سیکیورٹی فراہم کریں گے۔

ڈی آئی جی لاڑکانہ جناب ناصر آفتاب نے ڈی ایس پی ایس ایس یو عادل نقوی اور دیگر سینئر افسران کے ہمراہ کندھ کوٹ-گھوٹکی پل کے تعمیراتی مقام کا دورہ کیا اور وہاں پر سیکیورٹی اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے سیکیورٹی کے حوالے سے کیے گئے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔

اب تک تعمیراتی مقام کو حساسیت کی بنیاد پر مختلف کٹیگریز میں تقسیم کر دیا گیا ہے، جن میں انتہائی حساس مقامات پر ایس ایس یو کے کمانڈوز کو تعینات کیا گیا ہے تاکہ کسی بھی ممکنہ خطرے سے بروقت نمٹا جا سکے۔

اس موقع پر ڈی آئی جی سیکیورٹی اینڈ ایمرجنسی سروسز ڈویژن ڈاکٹر مقصود احمد نے ایس ایس یو کمانڈوز کے لیے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ علاقے میں امن و امان کو ہر قیمت پر یقینی بنایا جائے اور کسی بھی شرپسند یا امن دشمن عناصر سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایس ایس یو سندھ پولیس کا ایک پیشہ ورانہ، تربیت یافتہ اور جدید صلاحیتوں سے آراستہ یونٹ ہے، جو ہر مشکل اور حساس صورتحال میں بھرپور کردار ادا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

ترجمان
ڈی آئی جی سیکیورٹی اینڈ ایمرجنسی سروسز ڈویژن













SSU Sindh Police





07/11/2025

ڈی آئی جی ٹریفک پولیس کراچی کی زیرِ صدارت دفتر ہٰذا میں ای چالان سسٹم کے حوالے سے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ٹریفک کے تمام ایس ایس پی صاحبان اور CPLC کے نمائندگان نے شرکت کی۔

اجلاس کے دوران شہریوں کی جانب سے موصول ہونے والی ای چالان سے متعلق شکایات پر تفصیلی غور کیا گیا۔ اس ضمن میں تمام اضلاع میں ایس پی صاحبان اور CPLC ممبران پر مشتمل ایک مشترکہ کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جو شہریوں کی شکایات کا تکنیکی و قانونی پہلوؤں سے جائزہ لے کر منصفانہ کارروائی کو یقینی بنائے گی۔

مزید برآں، اجلاس میں شہریوں کی سہولت کے لیے قائم کیے گئے جدید سہولت مراکز کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ بتایا گیا کہ جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے نہ صرف چالان کے عمل کو شفاف بنایا جا رہا ہے بلکہ شہریوں کو بروقت معلومات کی فراہمی کے لیے سہولت مراکز کو بھی فعال کیا گیا ہے۔

اجلاس کے اختتام پر تمام افسران نے اس عزم کا اظہار کیا کہ شہریوں کی سہولت، ٹریفک نظام کی بہتری، اور قانون کی عملداری کے لیے تمام ممکنہ اقدامات جاری رکھے جائیں گے۔

07/11/2025

Obey traffic rules and drive responsibly.
If you’ve received a challan, pay it within 14 days to avail a 50% Off.

07/11/2025

تین رکنی ڈکیت گروہ پکڑا گیا ملزمان سیکیورٹی گارڈ کے قتل میں بھی ملوث نکلے ۔

کراچی: اسپیشل انویسٹیگیشن یونٹ/ سی آئی اے کی اہم کارروائی، امجد شیخ
کراچی: پاک کالونی کے علاقے سے تین مسلح ملزمان گرفتار، ایس ایس پی
کراچی: ملزمان سے اسلحہ تین پستول اور چھینے ہوئے موبائل فون برآمد، امجد شیخ
کراچی: ملزمان اسلحے کے زور پر شہریوں کو لوٹ مار کا نشانہ بناتے تھے، امجد شیخ
کراچی: ملزمان نے ڈفینس میں سیکیورٹی گارڈ کو بھی فائرنگ کرکے قتل کیا تھا، امجد شیخ
کراچی: فائرنگ کا واقعہ 17 اگست ڈفینس فیز 6 خیابان شہباز میں پیش آیا تھا، امجد شیخ
کراچی: مسلح ملزمان رکشے میں سوار فیملی سے لوٹ مار کررہے تھے، امجد شیخ
کراچی: مسلح ملزمان نے سیکیورٹی گارڈ کو دیکھ کر فائرنگ کی تھی، امجد شیخ
کراچی: ملزمان کی فائرنگ سے سیکیورٹی گارڈ جاں بحق ہوگیا تھا، امجد شیخ
کراچی: ملزمان سیکیورٹی گارڈ کا اسلحہ بھی چھین کر فرار ہوگئے تھے، امجد شیخ
کراچی: ایس آئی یو نے تکنیکی بنیاد پر ملزمان کی موجودگی کا سراغ لگایا، امجد شیخ
کراچی: ملزمان نے گرفتاری سے بچنے کے لیئے پولیس پر فائرنگ بھی کی، امجد شیخ
کراچی: پولیس نے حکمت عملی سے تینوں مسلح ملزمان کو گرفتار کرلیا، امجد احمد شیخ
کراچی: ملزمان کا سابقہ مجرمانہ ریکارڈ بھی حاصل کرلیا گیا، ایس ایس پی
کراچی: ملزمان پر ڈکیتی، غیر قانونی اسلحے اور موٹر سائیکل چھینے کے مقدمات درج ہیں، امجد شیخ
کراچی: ملزمان کی شناخت شوکت، نادر اور خادم کے نام سے ہوئی، ایس ایس پی
کراچی: ملزمان کے خلاف ایس آئی یو میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، امجد شیخ
کراچی: ملزمان سے مذید انٹیروگیشن کا عمل بھی جاری ہے، امجد احمد شیخ

07/11/2025

سندھ سمارٹ سرویلنس سسٹم (S4) کے زریع کمانڈ اینڈ کنٹرول CPO سندھ کراچی سے جاری کردہ اسٹولین الرٹ پر سندھ پولیس ھائی وے پیٹرول کی کاروائی۔

جاری کردہ تفصلات کے مطابق مورخہ 06 نومبر دن کے وقت 12:52 پر الرٹ جاری ہو جس کہ بعد ڈی آئی جی عامر فاروقی کے خصوصی احکامات اور ایس ایس پی عطا محمد نظامانی کی خاص ہدایات پر سندھ ہائی وے پیٹرول پولیس کی میرپور خاص ٹول پلازہ (ایگزیٹ پوائنٹ) پر کارروائی۔

06 نومبر کو جاری کردہ الرٹ میں گاڑی نمبر AND-030 کو انچارج 1۔ھیڈ کانسٹیبل محمد ایوب2۔ کانسٹیبل زوھیب بلوچ 3۔ کانسٹیبل گنیش 4۔ کانسٹیبل ھنس راج اور ڈرائیور محمد اسلم نے اسٹاف کہ ہمراہ گاڑی نمبر AND-030 کو میرپور خاص ٹول پلازہ ایگزیٹ پوائنٹ پر روکا جس میں سوار ملزمان کی شناخت 1۔ صدام ولد علی ڈنو 2۔نیاز احمد ولد خمیسو 3۔عبدالجبار ولد علی کہ نام سے ہوئے جس پر بروقت کاروائی کرتے ہوئے ملزم بمعہ گاڑی پولیس اسٹیشن اولڈ میرپور خاص SHO کامران ھالیپوٹو کہ حوالے کی اور اس کی تمام تفصیلات آفیسران بالا کو بروقت دی گئے۔

07/11/2025

شہید زندہ ہیں انہیں مردہ نہ کہیں، اور وہ اپنے حصے کا رزق کھاتے ہیں مفہوم. (القرآن)

بہادری کے ساتھ فرائض کی ادائیگی کے دؤران شہید ہونے والے پولیس کانسٹیبل امجد علی ڈرگھ کی نماز جنازہ ایس ایس پی آفس کے لان میں ادا کی گئی، شھید پولیس کانسٹیبل کی مغفرت اور بلند درجات کے لیے اجتماعی دعائیں مانگی گئیں۔

ڈی آئی جی سکھر رینج کیپٹن (ر) فیصل عبداللہ چاچڑ،ڈی سی گھوٹکی منظور احمد کنرانی سمیت پولیس افسران و اہلکار،صحافی حضرات، سیاسی، سماجی و سول سوسائٹی کی شخصیات نے بڑی تعداد میں شھید ہونے والے پولیس اہلکار کی نمازِ جنازہ میں شرکت کی۔

یاد رہے کہ آج تھانہ شھید دین محمد لغاری کی حدود میں دورانِ آپریشن ایک پولیس کانسٹیبل امجد علی ڈرگھ شہید ہوگیا تھا -
جبکہ ایک پولیس اہلکار خلیل لغاری زخمی ہو گیا تھا۔

شھید کے جسد خاکی کو گھوٹکی پولیس کے چاک و چوبند دستے نے سلامی پیش کی

شھید کے جسد خاکی کو پاکستان و سندھ پولیس کے پرچم میں لپیٹا گیا تھا۔

ڈی آئی جی سکھر رینج نے شھید کی لازوال قربانی پر انکو خراجِ عقیدت پیش کیا اور شھید کے اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار کیا،اور کہا کہ شھید پولیس کانسٹیبل امجد علی ڈرگھ ایک دلیر اور بہادر جوان تھا

شھید کے لواحقین کی ہرممکنہ جائز مدد کریں گے - ڈی آئی جی سکھر رینج

ضلع میں امن کے قیام کیلئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے پولیس آفیسرز و جوان محکمہ کا فخر ہیں ڈی آئی جی سکھر کیپٹن (ر) فیصل عبداللہ چاچڑ

شہداء پولیس کی قربانیاں کبھی رائیگاں نہیں جائیں گیں- ڈی آئی جی سکھر رینج

شہید ہمیشہ عوام کے دلوں میں زندہ رہیں گے اور ان کا نام سنہری الفاظ میں لکھا اور یاد کیا جائے گا ڈی آئی جی سکھر رینج

ڈی آئی جی سکھر رینج کیپٹن (ر) فیصل عبداللہ چاچڑ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ آج دورانِ کچہ آپریشن ایک پولیس اہلکار شھید ہو گیا ہے اور ایک پولیس اہلکار زخمی ہو گیا ہے،پولیس کے حوصلے بلند ہیں اور انشاء اللہ منتقی انجام پہنچنے تک ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن جاری رہے گا۔

ایس ایس پی گھوٹکی محمد انور کھیتران کی قیادت میں پولیس اور رینجرز کا مشترکہ آپریشن ابھی تک جاری ہے اور انشاء اللہ پولیس کا یہ آپریشن ڈاکووں کے منطقی انجام تک جاری رہے گا۔

پولیس اور رینجرز کے اس مشترکہ آپریشن میں 4/5 ڈاکو ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں۔

نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد شھید کے جسد خاکی کو انکے آبائی گاؤں جان محمد ڈرگھ میں تدفین کے لئے روانہ کیا گیا

07/11/2025

Make your vehicle legally identifiable | Following the law defines you
vehicles without proper number plates will be seized immediately







07/11/2025
07/11/2025

Address

Larkana

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Sindh Police Fans posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Category