Ddpr Lodhran Ddpr

Ddpr Lodhran Ddpr Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Ddpr Lodhran Ddpr, Government Organization, Near Children Park, Lodhran.

باتسلیمات ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن حکومت پنجاب ضلع لودھراں ہینڈ آؤٹ: مورخہ 26ستمبر 2022ء  لودھراں ( ) ڈپٹی کمشنر لودھراں ...
26/09/2022

باتسلیمات ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن حکومت پنجاب ضلع لودھراں
ہینڈ آؤٹ: مورخہ 26ستمبر 2022ء
لودھراں ( ) ڈپٹی کمشنر لودھراں بابر رحمن وڑائچ نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے. وہ پی ایم ایس گروپ کے گریڈ 19 کے آفیسر ہیں.

22/08/2022

ڈپٹی کمشنر رائے محمد یاسر بھٹی ڈی ایچ کیو ہسپتال میں بچوں کو انسدادِ پولیو ویکسین کی قطرے پلا کر مہم کا آغاز کر رہے ہیں۔

22/08/2022
ڈپٹی کمشنر رائے محمد یاسر بھٹی کی ہدایت پر ضلع بھر انسداد پولیو مہم کا آغاز کردیا گیا ہے
22/08/2022

ڈپٹی کمشنر رائے محمد یاسر بھٹی کی ہدایت پر ضلع بھر انسداد پولیو مہم کا آغاز کردیا گیا ہے

با تسلیمات ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن حکومت پنجاب ضلع لودھراں ہینڈآوٹ: مورخہ 22 جولائی 2022ء لودھراں ( ) ڈپٹی کمشنر آغا ظہی...
22/07/2022

با تسلیمات ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن حکومت پنجاب ضلع لودھراں
ہینڈآوٹ: مورخہ 22 جولائی 2022ء
لودھراں ( ) ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر لودھراں فرحان مجتبیٰ نے صبح سویرے سبزی و فروٹ منڈی لودھراں کا دورہ۔ انہوں نے پھلوں و سبزیوں کی قیمتوں اور معیار کا جائزہ لیا۔ اسسٹنٹ کمشنر فرحان مجتبیٰ نے سبزی و فروٹ منڈی میں سبزیوں و پھلوں کی قیمتوں، صفائی ستھرائی، عملے کی حاضری کو چیک کیا۔ انہوں نے پھلوں اور سبزیوں کی نیلامی کے عمل اور قیمتوں کے تعین کا بھی جائزہ لیا۔ اسسٹنٹ کمشنر نے منڈی میں آنیوالے خریداروں سے بھی مختلف اشیاء کی قیمت اور معیار کے بارے میں دریافت کیا۔ بعد ازاں اسسٹنٹ کمشنر فرحان مجتبیٰ نے عام مارکیٹ کا بھی دورہ کیا اور مختلف دکانوں پر اشیائے ضروریہ کی قیمتوں، معیار اور ریٹ لسٹوں کی موجودگی کو چیک کیا۔

با تسلیمات ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن حکومت پنجاب ضلع لودھراں ہینڈآوٹ: مورخہ 22 جولائی 2022ء لودھراں ( ) ڈپٹی کمشنر آغا ظہی...
22/07/2022

با تسلیمات ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن حکومت پنجاب ضلع لودھراں
ہینڈآوٹ: مورخہ 22 جولائی 2022ء
لودھراں ( ) ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر لودھراں فرحان مجتبیٰ نے بارش کے پانی کی نکاسی اور صفائی ستھرائی کے انتظامات کے جائزہ کیلئے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔ چیف آفیسر میونسپل کمیٹی جواد حسن بھی انکے ہمراہ تھے۔ اسسٹنٹ کمشنر نے فوارہ چوک، ریلوے روڈ، جلالپور موڑ سمیت دیگر علاقوں کا دورہ کیا اور نکاسی آب اور صفائی ستھرائی کا جائزہ لیا۔ اسسٹنٹ کمشنر فرحان مجتبیٰ نے ایم سی کے ڈسپوزل پوائنٹ کا بھی دورہ کیا اور ایم سی افسران اور سینٹری ورکرز کو ہدایت کی کہ شہر میں نکاسی آب اور صفائی ستھرائی کے نظام کو ہر صورت بہتر بنایا جائے۔

با تسلیمات ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن حکومت پنجاب ضلع لودھراں ہینڈآوٹ: مورخہ 22 جولائی 2022ء لودھراں ( ) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر...
22/07/2022

با تسلیمات ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن حکومت پنجاب ضلع لودھراں
ہینڈآوٹ: مورخہ 22 جولائی 2022ء
لودھراں ( ) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل احمد فراز اعوان نے کہا ہے کہ رواں ماہ کے دوران 391 گراں فروشوں کو تقریباً 9 لاکھ کے جرمانے عائد کیے گئے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ 47 ناجائز منافع خوروں کو گرفتار جبکہ 21 افراد کے خلاف مقدمات درج کروائے گئے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج یہاں ڈپٹی کمشنر دفتر کے کمیٹی روم میں ضلعی پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر فرحان مجتبیٰ سمیت دیگر ضلعی سپیشل پرائس کنٹرول مجسٹریٹس موجود تھے۔ اجلاس میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل احمد فراز اعوان نے کہاکہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس فیلڈ میں نکلیں اور عوام کو ریلیف کی فراہمی یقینی بنائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ گراں فروشوں کو بھاری جرمانے عائد کیئے جائیں اور پرائس کنٹرول ایکٹ کی خلاف ورزی پر مقدمات کا اندراج کیا جائے۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ رواں ماہ کے دوران تحصیل لودھراں کے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے 178 گراں فروشوں کو 3 لاکھ 31 ہزار 500 روپے، تحصیل کہروڑپکا میں 91 گراں فروشوں کو 3 لاکھ 11 ہزار 500 جبکہ تحصیل دنیاپور میں 122 گراں فروشوں کو 2 لاکھ 26 ہزار 500 روپے کے جرمانے عائد کیئے گئے ہیں۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ اس دوران پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے گراں فروشی کے تدارک کیلئے مختلف مارکٹیوں کے مجموعی طور پر 4 ہزار 640 بار معائنے کیئے ہیں۔ اجلاس کو بتایا گیا تحصیل لودھراں میں11، تحصیل کہروڑپکا میں 3جبکہ تحصیل دنیاپور میں 7 گراں فروشوں کے خلاف مقدمات کا اندراج کیا گیا ہے۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل احمد فراز اعوان نے کہا کہ مصنوعی گرانی و ذخیرہ اندوزی میں ملوث عناصر کے خلاف زیروٹالرنس پالیسی کے تحت ٹھوس کارروائیاں عمل میں لائی جائیں۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے ضلعی پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو اپنی کارکردگی مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی ہے ۔

با تسلیمات ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن حکومت پنجاب ضلع لودھراں ہینڈآوٹ: مورخہ 22 جولائی 2022 لودھراں ( ) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ...
22/07/2022

با تسلیمات ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن حکومت پنجاب ضلع لودھراں
ہینڈآوٹ: مورخہ 22 جولائی 2022
لودھراں ( ) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل احمد فراز اعوان نے کہا ہے کہ حالیہ بارشوں کے پیش نظر ڈینگی کا پھر سر اٹھانے کا خطرہ ہے۔ انہوں نے محکمہ صحت اور لائینز ڈیپارٹمنٹس کو الرٹ جاری کرتے ہوئے انسداد ڈینگی سرگرمیوں میں تیزی لانے کی ہدایت کردی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج یہاں ضلعی ایمرجنسی رسپانس کمیٹی برائے انسداد ڈینگی کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر لودھراں فرحان مجتبیٰ، اسسٹنٹ کمشنر کہروڑپکا اشرف صالح سمیت محکمہ زراعت، صحت، تعلیم، سوشل ویلفیئر، لوکل گورنمنٹ، میونسپل کارپوریشن اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران شریک تھے۔ اجلاس میں انسداد ڈینگی کیلئے محکمہ ہیلتھ اور دیگر محکموں کی جانب سے کیئے جانے والے اقدامات کا تنقیدی جائز لیا گیا۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل احمد فراز اعوان نے کہا کہ ان ڈور ٹیمیں رہائشی گھروں کے اندر جبکہ آؤٹ ڈور ٹیمیں عوامی مقامات، بس اڈے، زیر تعمیر عمارات،گودام، سٹوریج ہاؤسز ، مشتبہ جگہوں کی سرویلنس کا انجام دیں۔انہوں نے کہاکہ سرکاری و پرائیویٹ تمام سکولوں میں ڈینگی سے بچاؤ کیلئے ویکٹر سرویلینس کی جائے۔اجلا س میں ڈپٹی ڈسٹرکٹ انٹامالوجسٹ محمد ظفر نے انسداد ڈینگی بارے اُٹھائے جانے والے اقدمات بارے تفصیلی بریفنگ دی۔اجلاس کو بتایا گیاکہ انسدادڈینگی کے سلسلے میں ضلع لودھراں کی 73یونین کونسلوں کو کیٹگری کے لحاظ سے تقسیم کیا گیا ہے۔ اجلاس کو بتایا گیاکہ مجموعی طور پر ضلع بھر میں 279 ان ڈور ٹیمیں اور 73 آؤٹ ڈور ٹیمیں سرویلینس کیلئے تعینات کی گئی ہیں۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ تحصیل لودھراں میں ڈینگی سرویلینس کیلئے 93 ان ڈور، 28 آؤٹ ڈور، تحصیل کہروڑپکا میں 85 ان ڈور، 23 آؤٹ ڈور جبکہ تحصیل دنیاپور میں 101 ان ڈور اور 22 آؤٹ ڈور ٹیمیں سرویلینس کر رہی ہیں۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ انسداد ڈینگی اقدامات کے حوالے سے مجموعی طورپر 2 ہزار 101 ہاٹ سپاٹس کا اندراج عمل میں لایا گیا ہے۔ اجلاس کو بتایا گیاکہ تمام ہاٹ سپاٹس کی کیٹگری کے لحاظ سے درجہء بندی عمل میں لائی گئی ہے۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل احمد فراز اعوان نے انسداد ڈینگی کیلئے ان ڈور اور آؤٹ ڈور ہاٹ سپاٹ کی خصوصی مانیٹرنگ اور سرویلنس ٹیموں کے اہداف تفویض کرتے ہوئے کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی ہے۔

با تسلیمات ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن حکومت پنجاب ضلع لودھراںہینڈ آؤٹ: مورخہ 22 جولائی 2022ء لودھراں (       ) ڈپٹی کمشنر آ...
22/07/2022

با تسلیمات ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن حکومت پنجاب ضلع لودھراں
ہینڈ آؤٹ: مورخہ 22 جولائی 2022ء
لودھراں ( ) ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی نے ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر محمد نعیم چغتائی کو احکامات جاری کیے ہیں کہ لیمپی سکن یا کسی بھی وجوہات کی بنا سے مرنے والے مویشیوں کو نہروں میں یا کھلے عام نہ پھینکا جائے بلکہ ان کو حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق مٹی میں دبایا جائے تاکہ تعفن اور ماحولیاتی آلودگی سے بچا جا سکے ۔ انہوں نے محکمہ لائیو اسٹاک کے افسران کو مویشی پال حضرات کو تحفظ ماحول کی اہمیت سے متعلق اہم معلومات اور آگاہی فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا ہے کہ مردار جانوروں کا گوشت کھا کر آوارہ کتے انسانوں کو کاٹنے ودیگر نقصان پہنچانے کا باعث بنتے ہیں۔ انہوں نے آوارہ کتوں کی تلفی مہم کی رفتار کو بھی تیز کرنے کی ہدایات کی ہیں۔

با تسلیمات ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن حکومت پنجاب ضلع لودھراں*ہینڈ آؤٹ*: مورخہ 22 جولائی 2022ء لودھراں (       ) حکومت پنجا...
22/07/2022

با تسلیمات ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن حکومت پنجاب ضلع لودھراں
*ہینڈ آؤٹ*: مورخہ 22 جولائی 2022ء
لودھراں ( ) حکومت پنجاب کی ہدایت پر لودھراں میں پاکستان کی آزادی کی ڈائمنڈ جوبلی کے حوالے سے جشن آزادی تقریبات کا آغاز ہو گیا ہے۔ ضلع میں جشن آزادی کے حوالے سے کھیلوں کے خصوصی مقابلوں کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ ڈپٹی کمشنر لودھراں آغا ظہیر عباس شیرازی کے خصوصی احکامات کی روشنی میں محکمہ سپورٹس لودھراں نے کھیلوں کے مقابلہ جات کے انعقاد کے شیڈول کا باقاعدہ اعلان کر دیا ہے۔ محکمہ سپورٹس لودھراں کی جانب سے شیڈول کے مطابق مرحلہ وار مختلف کھیلوں کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ محکمہ سپورٹس لودھراں کے زیر اہتمام نیو اسٹیڈیم لودھراں میں کبڈی کے نمائشی میچ کا انعقاد کیا گیا۔ کبڈی میچ کے مہمان خصوصی کبڈی ٹیم کے سنیر کوچ و انٹرنیشنل ریفری محمد طارق تھے۔ کبڈی میچ لودھراں گرین اور لودھراں وائٹ کے مابین کھیلا گیا۔کبڈی کا نمائشی میچ لودھراں گرین نے 38 کے مقابلے میں 40 پوائنٹس سے جیت لیا۔

با تسلیمات ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن حکومت پنجاب ضلع لودھراں ہینڈ آؤٹ: مورخہ22جون 2022ء لودھراں (   ) ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر ...
22/06/2022

با تسلیمات ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن حکومت پنجاب ضلع لودھراں
ہینڈ آؤٹ: مورخہ22جون 2022ء
لودھراں ( ) ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی کی زیر صدارت ضلعی پرائس کنٹرول کمیٹی کا اجلاس اُن کے دفتر کے ویڈیو لنک روم میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں کسانوں اور کاشتکاروں کو کھاد کی فراہمی ، عام صارف کو سبسڈائزڈ آٹے کی دستیابی ، اشیاء خوردونوش اور سبزیوں و پھلوں کی قیتموں کے تعین سمیت دیگر اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر نے اجلاس سے خطاب میں کہا کہ کاشتکاروں کو یوریا کھاد 1950روپے فی بوری فراہمی کو سو فیصد یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ کھاد کی کسی قسم کی ناجائز ذخیرہ اندوزی نہیں ہونی چاہئے۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ کھاد ڈیلرز کسانوں اور کاشتکاروں کو بلاتفریق کھاد فراہم کرنے کے پابند ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کھاد ڈیلرز کی شاپ سے ریونیو اور زراعت کا سپروائزری عملہ ہٹا دیا گیا ہے لیکن انتظامیہ اور محکمہ زراعت کے افسران کسی بھی بےقاعدگی کے تدارک کے لیے ان کی سخت مانیٹرنگ کریں گے۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ گھی، سبزیوں ، پولٹری سمیت دیگر اشیاء خوردونوش کی مارکیٹ میں دستیابی اور مقرر کردہ نرخ پر فروخت کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ اسسٹنٹ کمشنر اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹس فیلڈ میں فعال اور موثر انداز میں کام کریں۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ازوبا عظیم، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل احمد فراز اعوان، ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت (توسیع) محمد ظفر ملک ، ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن نعمان مسعود خان، ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولرظہیر میئو، ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر نعیم چغتائی ، سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی محمد بلال، ڈسٹرکٹ آفیسر آئی پی ڈبلیو ایم عبدالرؤف سمیت دیگر متعلقہ محکموں کے افسران شریک تھے۔ آخر میں ڈپٹی کمشنر نے سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی کو عوامی سہولت کے پیش نظر سبزی منڈی لودھراں سے فوراً کوڑا کرکٹ اٹھوانے کی ہدایت کی۔

Address

Near Children Park
Lodhran

Opening Hours

Monday 09:00 - 17:00
Tuesday 09:00 - 17:00
Wednesday 09:00 - 17:00
Thursday 09:00 - 17:00
Friday 09:00 - 17:00
Saturday 09:00 - 16:00

Telephone

+6089200196

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Ddpr Lodhran Ddpr posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Ddpr Lodhran Ddpr:

Share