28/10/2024
السلام علیکم! ٹرانسفر /پوسٹنگ سروس کا حصہ ہے۔ جناب عتیق اللہ صاحب نے مورخہ 26.10.2024 کو بطور اسسٹنٹ کمشنر لودہران اپنے عہدے کا چارج چھوڑ دیاہے آپ نے لودہراں میں اپنی تعیناتی کے دوران شب و روز عوام الناس کی خدمت میں وقت گزارا۔ تمام سٹاف کیساتھ ایک گروپ لیڈر کی طرح اپنے اخلاق، اپنی قابلیت و صلاحیت کا لوہا منوایا۔ آج لودہراں کے تمام طبقات، شہری ہوں یا اہلکاران و افسران محکمہ مال و تمام محکمہ جات انکی خدمات کے متعرف ہیں۔ ہم انہیں لودہراں سے الوداع کرتے ہیں اور دعا گو ہیں کہ آپ ہمیشہ خوش رہیں اور اللہ تعالی آپ کو بہت سی خوشیاں و ترقی سے ہمکنار کرے۔ آمین یارب العالمین