24/11/2024
با تسلیمات ڈپٹی ڈائریکٹرپبلک ریلیشنز،حکومت پنجاب ضلع لودھراں
*ٹکرز برائے الیکٹرانک میڈیا*
مورخہ24نومبر2024ء
لودھراں : ڈپٹی کمشنر عبدالرؤف مہر کا ریلوے ٹریک پر آتش گیر مائع سے بھرا ٹرک الٹنے کا فوری نوٹس ۔
لودھراں : ڈپٹی کمشنر عبدالرؤف مہر کے احکامات پر اسسٹنٹ کمشنر لودھراں ارم شہزادی جائے حادثہ پر فوری پہنچ گئیں ۔
لودھراں: اطلاع ملتے ہی ہنگامی طور پر امدادی کارروائیوں کا آغاز کردیا گیا ۔ ڈپٹی کمشنر عبدالرؤف مہر
لودھراں : جلال پور موڑ ریلوے پھاٹک کراسنگ کے قریب ٹرک ریلوے ٹریک پر الٹ گیا ۔ اسسٹنٹ کمشنر لودھراں
لودھراں: حادثہ میں کوئی جانی نقصان رپورٹ نہیں ہوا ۔ اسسٹنٹ کمشنر ارم شہزادی
لودھراں: ڈپٹی کمشنر عبدالرؤف مہر کے حکم پر فوری امدادی کارروائیوں کا آغاز کر دیا گیا ۔ اسسٹنٹ کمشنر لودھراں
لودھراں: ضلعی انتظامیہ کی جانب سے بروقت کارروائی سے ریلوے ٹریک کو کلیئر کروا دیا گیا ۔
لودھراں: ریلوے ٹریک کلیر ہونے سے ٹرینوں کی معمول کی آمدورفت جاری ہے ۔ ڈپٹی کمشنر عبدالرؤف مہر
لودھراں ؛ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کلیرنس و امدادی کارروائیوں میں محکمہ سول ڈیفنس، ریسکیو 1122 اور میونسپل کمیٹی لودھراں نے جانفشانی سے حصہ لیا۔