Commissioner Loralai Division.

Commissioner Loralai Division. Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Commissioner Loralai Division., Government Organization, Commissioner Office, Loralai.

27/08/2026
خبرنامہ نمبر بائٹمز لورالائی کے زیر اہتمام جشن آزادی تقریری مقابلہ، بی آر سی نے پہلی پوزیشن حاصل کرلیلورالائی18أگست 2026...
18/08/2026

خبرنامہ نمبر
بائٹمز لورالائی کے زیر اہتمام جشن آزادی تقریری مقابلہ، بی آر سی نے پہلی پوزیشن حاصل کرلی

لورالائی18أگست 2026 جشن آزادی پاکستان کی مناسبت سے بائٹمز لورالائی کے زیر اہتمام انٹر کالج تقریری مقابلے کا انعقاد کیا گیا، جس میں ضلع لورالائی کے مختلف تعلیمی اداروں کے طلباء نے بھرپور شرکت کرتے ہوئے وطن سے محبت، قومی یکجہتی، تعلیم، نوجوانوں کے کردار اور پاکستان کی ترقی کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کیاتقریری مقابلے کے مہمان خصوصی کمشنر لورالائی ڈویژن ولی محمد بڑیچ تھے، جبکہ بائٹمز لورالائی کے ریکٹر عزیز خلجی، کیپٹن وقار احمد شہید ریزیڈنشل کالج کے وائس پرنسپل پروفیسر منصور الرحمن، اے بی ایف کالج کے پرنسپل اعجاز صاحب، اساتذہ، طلباء اور دیگر معززین بھی تقریب میں موجود تھےمقابلے میں بائٹمز لورالائی، کیپٹن وقار احمد شہید ریزیڈنشل کالج لورالائی، بوائز ڈگری کالج لورالائی، گرلز ڈگری کالج لورالائی اور اے بی ایف کالج کے طلباء نے حصہ لیا۔ شرکاء نے جشن آزادی کے حوالے سے اپنے خطاب میں تحریک آزادی، قیام پاکستان کے مقاصد، قومی ذمہ داریوں، نوجوان نسل کے کردار اور ملک کی تعمیر و ترقی کے مختلف پہلوؤں کو اجاگر کیاتقریب سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر لورالائی ڈویژن ولی محمد بڑیچ نے کہا کہ پاکستان کی حقیقی آزادی اور ترقی کا خواب اسی وقت شرمندۂ تعبیر ہوسکتا ہے جب نوجوان نسل جدید تقاضوں سے ہم آہنگ تعلیم حاصل کرے اور بالخصوص جدید فنی و تکنیکی تعلیم کی طرف بھرپور توجہ دے۔ انہوں نے کہا کہ آج کے دور میں قوموں کی ترقی کا دارومدار علم، تحقیق، ہنر اور جدید ٹیکنالوجی پر ہے، اس لیے نوجوانوں کو اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے ملک کی ترقی میں اپنا کردار ادا کرنا ہوگاانہوں نے کہا کہ نوجوان پاکستان کا قیمتی سرمایہ ہیں اور انہیں مثبت سرگرمیوں، معیاری تعلیم اور فنی تربیت کے مواقع فراہم کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ تعلیمی ادارے نوجوانوں کی شخصیت سازی اور انہیں مستقبل کے چیلنجز کے لیے تیار کرنے میں بنیادی کردار ادا کرسکتے ہیں کمشنر ولی محمد بڑیچ نے مزید کہا کہ تقریری اور ہم نصابی سرگرمیاں طلباء میں اعتماد، قائدانہ صلاحیتوں، اظہارِ خیال اور مقابلے کا جذبہ پیدا کرتی ہیں۔ ایسے پروگرامز نہ صرف طلباء کی پوشیدہ صلاحیتوں کو اجاگر کرتے ہیں بلکہ ان میں وطن سے محبت اور قومی ذمہ داری کا احساس بھی مزید مضبوط کرتے ہیں تقریب سے بائٹمز لورالائی کے ریکٹر عزیز خلجی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں کی علمی و فکری تربیت کے لیے نصابی تعلیم کے ساتھ ہم نصابی سرگرمیوں کا انعقاد بھی انتہائی ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ بائٹمز لورالائی نوجوان نسل کو جدید تعلیم اور فنی مہارتوں سے آراستہ کرنے کے لیے اپنا کردار جاری رکھے گاکیپٹن وقار احمد شہید ریزیڈنشل کالج کے وائس پرنسپل پروفیسر منصور الرحمن اور اے بی ایف کالج کے پرنسپل اعجاز صاحب نے بھی تقریب سے خطاب کیا۔ مقررین نے جشن آزادی کی اہمیت، قیام پاکستان کے مقاصد اور نوجوانوں کی قومی ذمہ داریوں پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی ترقی اور استحکام کے لیے طلباء کو محنت، نظم و ضبط اور تعلیم کو اپنا شعار بنانا ہوگا
مقررین نے اس بات پر زور دیا کہ نوجوان نسل ملک کا مستقبل ہے اور انہیں جدید علوم ٹیکنالوجی، تحقیق اور فنی مہارتوں سے آراستہ کرکے ہی پاکستان کو ترقی یافتہ ممالک کی صف میں شامل کیا جاسکتا ہےتقریری مقابلے میں طلباء نے اپنی شاندار صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا، جس کے بعد ججز کے فیصلے کے مطابق کیپٹن وقار احمد شہید ریزیڈنشل کالج لورالائی نے پہلی، اے بی ایف کالج نے دوسری جبکہ بائٹمز لورالائی نے تیسری پوزیشن حاصل کی اختتامی تقریب میں مہمان خصوصی کمشنر لورالائی ڈویژن ولی محمد بڑیچ نے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلباء میں انعامات اور اعزازات تقسیم کیے۔ اس موقع پر کامیاب طلباء اور ان کے اساتذہ کو مبارکباد پیش کی گئی جبکہ دیگر شرکاء کی حوصلہ افزائی بھی کی گئی تقریب کے اختتام پر منتظمین کی جانب سے کہا گیا کہ جشن آزادی کے موقع پر ایسے علمی، ادبی اور تقریری مقابلوں کا مقصد نوجوان نسل میں حب الوطنی، مثبت سوچ، خود اعتمادی اور قائدانہ صلاحیتوں کو فروغ دینا ہے۔ شرکاء نے بائٹمز لورالائی کی جانب سے پروگرام کے انعقاد کو سراہتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ وطن عزیز کی ترقی، خوشحالی اور استحکام کے لیے نوجوان اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے۔

Address

Commissioner Office
Loralai

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Commissioner Loralai Division. posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share