عوامی نیشنل ګوند میدان

عوامی نیشنل ګوند میدان عوامی نیشنل ګوند کوز دیر تحصیل میدان Temor Sha Afghan�

08/08/2026

اگرچہ تحصیل غازی سے متعلق گردش کرنے والا نوٹیفکیشن جعلی ہے، لیکن اصولی طور پر ہمارا مؤقف بالکل واضح ہے۔ پختونخوا کی ایک تحصیل تو درکنار، اگر اس کی ایک ویلج کونسل کی آئینی حیثیت سے بھی غیر آئینی طریقے سے چھیڑ چھاڑ کی گئی تو اس کے سنگین نتائج برآمد ہوں گے، اور جو عناصر ایسے اقدامات کریں گے وہ پاکستان کی وحدت اور قومی یکجہتی کو نقصان پہنچانے اور پاکستان توڑنے کے ذمہ داری سے بری الذمہ نہیں ہو سکیں گے۔
پختونخوا کسی فرد، حکومت یا ادارے کی ذاتی جاگیر نہیں کہ اسے اپنی مرضی سے تقسیم کیا جائے۔ یہ ہزاروں برس سے پختونوں کی سرزمین، ان کی تاریخ، تہذیب اور شناخت کی امین ہے۔
اگر کوئی غیر آئینی اور غیر جمہوری طریقے سے پختونخوا کی جغرافیائی یا انتظامی حیثیت کو چھیڑنے کی کوشش کرے گا تو وہ صرف پختونوں کے حقوق پر حملہ نہیں کرے گا بلکہ پاکستان کی وفاقی روح، آئینی ڈھانچے اور قومی اتحاد کو بھی نقصان پہنچائے گا۔ اس کی تمام تر ذمہ داری ایسے اقدامات کرنے والوں پر عائد ہوگی۔

ایمل ولی خان

Address

Maidan

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when عوامی نیشنل ګوند میدان posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share