27/03/2026
ڈپٹی کمشنر وہاڑی خالد جاوید گورائیہ نے زیر تعمیر ملٹی پرپز سپورٹس گراؤنڈ 63ڈبلیو بی کا وزٹ کیا ڈپٹی کمشنر کو سپورٹس گراؤنڈ کے تعمیراتی کام بارے تفصیلی بریفنگ دی گئی ڈپٹی کمشنر نے سپورٹس گراؤنڈ کے کام کی رفتار اور معیار کا جائزہ لیا اور ملٹی پریز سپورٹس گراؤنڈ کے کام کو مزید تیز کرنے کا حکم دیا.
ڈپٹی کمشنر خالد جاوید گورائیہ نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی طرف سے کھیلوں کے فروغ کیلئے مثالی اقدامات کئے جارہے ہیں سالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت 3کروڑ روپے کی لاگت سے سپورٹس گراؤنڈ تعمیر کیا جارہا ہے سپورٹس گراؤنڈ کی تعمیر سے نوجوانوں کو کھیل کی بہترین سہولیات میسر آئے گی۔
اس موقع پر ڈی ڈی ڈویلپمنٹ محمد افضال، ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر محمد عاصم بھٹی, اسسٹنٹ ڈائریکٹر پلاننگ محمد اصغر اور دیگرا فسران موجود تھے