Mailsi City

Mailsi City Mailsi City Mailsi City is historical place and tehsil of District Vehari. Mailsi is famous for cotton yield as it is more than that of Sindh.
(292)

Badshahi Mosques of Jallah Jeem and Malik Wahn of historical woth. Jhandir Library is known as biggest Private Library of Asia. Mailsi Head Siphon or Head Syphon is a construction here on Sutlej River and Sindhnai Mailsi Link Canal. Mailsi is Tehsil since 1948.

سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی وہاڑی کی جانب سے میلسی کا کرایہ نامہ جاری کر دیا گیا۔ ذرائعجبکہ ذرائع کے مطابق ڈیزل کی ق...
19/04/2026

سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی وہاڑی کی جانب سے میلسی کا کرایہ نامہ جاری کر دیا گیا۔ ذرائع
جبکہ ذرائع کے مطابق ڈیزل کی قیمت میں کمی کے بعد ٹرانسپورٹرز نے انٹر سٹی اور بین الصوبائی کرایوں میں 5 فیصد تک کمی بھی کر دی

04/04/2026
جب عوام نے پہلے ہی میٹر اور تار کی قیمتیں ادا کر دی ہیں، تو یہ ماہانہ میٹر رینٹ کس بات کا؟" 🤔حکمران ایسے چور ہیں ہیں اصل...
30/03/2026

جب عوام نے پہلے ہی میٹر اور تار کی قیمتیں ادا کر دی ہیں، تو یہ ماہانہ میٹر رینٹ کس بات کا؟" 🤔
حکمران ایسے چور ہیں ہیں اصل چور بھی سوچ میں پڑ جاتا ہے کہ میں چور ہو تو وہ کیا ہیں
یہ تصویر آج کے ہر پاکستانی کی کہانی بیان کر رہی ہے۔ مہنگائی اور ٹیکسوں کے بوجھ تلے دبی ہوئی عوام اب مزید بوجھ برداشت کرنے کے قابل نہیں ہے۔ حکومتی وزرا اور اقتدار میں بیٹھے ہوئے لوگوں کو سمجھنا چاہیے کہ عوام کی چیخیں اب آہیں بن چکی ہیں۔
عوامی مطالبہ
✅ عوام پر غیر ضروری مالی بوجھ نہ ڈالا جائے۔
✅ غیر منطقی ٹیکسز اور چارجز (جیسے یہ میٹر رینٹ) فوری طور پر ختم کیے جائیں۔
✅ مہنگائی کو کنٹرول کرنے کے لیے حقیقی اقدامات کیے جائیں، نہ کہ عوام کی جیبوں پر ڈاکہ ڈالا جائے۔
عوام مزید بوجھ برداشت کرنے کی متحمل نہیں ہے! خدارا، عوام کے حال پر رحم کریں

ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو) بورڈ آف ڈائریکٹرز نے سپوت میلسی میاں محمد سہیل افضل کی بطور چیف (ہیومن ریسورسز اینڈ کیرئ...
19/03/2026

ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو) بورڈ آف ڈائریکٹرز نے سپوت میلسی میاں محمد سہیل افضل کی بطور چیف (ہیومن ریسورسز اینڈ کیرئیرپلاننگ) آفیسر میپکوتقرری کی منظوری دیدی ہے۔ انہوں نے چیف (ہیومن ریسورسز اینڈ کیرئیرپلاننگ) آفیسر میپکو کے عہدے کی ذمہ داریاں سنبھال کر کام شروع کردیاہے۔ وہ میپکو میں ڈائریکٹرجنرل (ہیومن ریسورسز اینڈ ایڈمنسٹریشن) کے عہدے پر فرائض سرانجام دے رہے تھے اور ان کا شمار میپکو سمیت پاور سیکٹر کے سینئر اور قابل ایچ آر اینڈ ایڈمن افسران میں ہوتاہے۔ میاں محمد سہیل افضل میپکو میں اسسٹنٹ منیجر ایڈمن/ایچ آر، ڈپٹی ڈائریکٹر ایچ آر ایم /ایڈمن /ٹریننگ اینڈ مین پاور، ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن /ایچ آر ایم/ کیرئیر مینجمنٹ کے عہدے پر فرائض سرانجام دے چکے ہیں اوران شعبوں کا طویل تجربہ رکھتے ہیں۔

17/03/2026
17/03/2026

بلوچستان کے شہر Gwadar میں دہشتگرد حملے میں فتح پور میلسی کے نوجوان راؤ عدنان ولد راؤ اکرام شہید ہو گئے۔ اطلاعات کے مطابق کالعدم تنظیم (بی ایل اے) کے دہشتگردوں نے حملہ کیا جس کے نتیجے میں راؤ عدنان جامِ شہادت نوش کر گئے۔
شہید راؤ عدنان کا تعلق فتح پور، میلسی سے تھا۔ ان کی شہادت کی خبر ملتے ہی علاقے میں غم کی لہر دوڑ گئی۔ اہلِ علاقہ اور دوست احباب نے شہید کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی ہے۔

پراپرٹی ڈیلر ایسوسی ایشن الیکشن (اتحاد گروپ گرینڈ الائنس) کے  صدر ملک عامر سلیم ممرا سمیت پورا پینل 15 ووٹوں سے کامیاب  ...
15/02/2026

پراپرٹی ڈیلر ایسوسی ایشن الیکشن (اتحاد گروپ گرینڈ الائنس) کے صدر ملک عامر سلیم ممرا سمیت پورا پینل 15 ووٹوں سے کامیاب ۔

میلسی میں سرکلر روڈ نزد لال جہانیا ں موڑ پر فرنیچر کی دکان میں اج صبح سویرے اگ لگ گئی دکان کے ساتھ کپڑے کی مارکیٹ تھی جس...
15/02/2026

میلسی میں سرکلر روڈ نزد لال جہانیا ں موڑ پر فرنیچر کی دکان میں اج صبح سویرے اگ لگ گئی دکان کے ساتھ کپڑے کی مارکیٹ تھی جس میں تقریبا سب دکانیں کپڑے کی ہیں 1122
کی بروقت کاروائی سے اللہ پاک نے بڑا حادثہ ہونے سے بچا لیا 1122
کی گاڑی جیسے ہی اطلاع دی گئی فوری طور پر پہنچ گئی اور بروقت کاروائی کی
فرنیچر کی دکان گلزار حسین انصاری کی تھی جو کہ مکمل طور جل چکی ہے

31/01/2026

میلسی اسپیشل برانچ کرم پور کے آفسیر جاوید حسین کی نشاندھی پر پولیس تھانہ کرم پور کی کاروائی سینکٹروں کلوگرام مضر صحت گوشت برآمد ملزم گرفتار مقدمہ درج تفصیلات کے مطابق پولیس کو اطلاع ملی کہ مدینہ ٹاؤن میلسی کا رہائشی ماجد شیخ بیمار جانور کو ذبح کرکے ہوٹلوں پر سپلائی کرنے کیلئے جارہا ہے جس پر پولیس تھانہ کرم پور کی ٹیم نے فوری طور پر کاروائی کرتے ہوئے ملزم ماجد شیخ کو گرفتار کرلیا جو ذبح شدہ بدبو دار سینکٹروں کلو گرام مضر صحت گوشت ہوٹلوں پر سپلائی کرنے کیلئے جارہا تھا پولیس نے ویٹرنری آفسیر کو موقع پر طلب کرکے گوشت کے مضر صحت ہونے کی تصدیق کرکے تلف کردیا جبکہ ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا کاروائی میں ایس ایچ او تھانہ کرم پور ملک زمان لیاقت اور ان کی ٹیم نے حصہ لیا

انا للہ وانا الیہ راجعونچوہدری محفوظ احمد ولد چوہدری شیر محمد مرحوم  منگالہ ہاؤس والے بقضائے الٰہی وفات پا گئے ہیں نماز ...
30/01/2026

انا للہ وانا الیہ راجعون

چوہدری محفوظ احمد ولد چوہدری شیر محمد مرحوم منگالہ ہاؤس والے بقضائے الٰہی وفات پا گئے ہیں نماز جنازہ بعد نماز عشاء رات ساڑھے آٹھ بجے جنازہ گاہ بابا نتھے شاہ میں ادا کیا جائے گا

میلسی: موضع چھتانیہ کھوہ کلر والا میں کنویں کے حادثے کا ریسکیو آپریشن مکملموضع چھتانیہ میں کنویں میں دب کر جاں بحق ہونے ...
29/01/2026

میلسی: موضع چھتانیہ کھوہ کلر والا میں کنویں کے حادثے کا ریسکیو آپریشن مکمل
موضع چھتانیہ میں کنویں میں دب کر جاں بحق ہونے والے شخص کی لاش نکال لی گئی موضع چھتانیہ میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں ایک شخص کنویں کی کھدائی کے دوران مٹی کے تودے تلے دب کر جاں بحق ہو گیا۔ کنویں کی گہرائی تقریباً 30 فٹ جبکہ چوڑائی تقریباً پانچ فٹ کے قریب تھی۔ کھدائی کے دوران اچانک مٹی کا تودہ گرنے سے مزدور مٹی کے نیچے آ گیا اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور ریسکیو ویکل اور ایکسیویٹر کی مدد سے تقریباً پانچ گھنٹے طویل سرچ آپریشن کے بعد لاش کو مٹی کے نیچے سے نکال لیا گیا۔جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت حبیب ولد نواب، عمر 60 سال، ساکن بستی رحیم آباد، درپور، ٹبہ سلطان پور، میلسی کے نام سے ہوئی ہے

میلسی کی اہم شخصیات جو آج ہمارے درمیان موجود نہیں لیکن اپنی الگ پہچان اور محبتوں کی وجہ سے ہمارے دلوں میں اور  یادوں میں...
27/01/2026

میلسی کی اہم شخصیات جو آج ہمارے درمیان موجود نہیں لیکن اپنی الگ پہچان اور محبتوں کی وجہ سے ہمارے دلوں میں اور یادوں میں زندہ ہیں
سعید انجم صاحب ،سید اظہر عباس بخاری صاحب ، نذر محمد چاولہ صاحب ، حاجی مشتاق احمد صاحب ۔
اللہ تعالیٰ ان سب کی مغفرت فرمائے اور ان سب کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے۔ آمین

Address

Mailsi
Mailsi
61200

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Mailsi City posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Mailsi City:

Share