Abdul wadood official

Abdul wadood official (humanity is the key of success)
social youth activist
youth MPA
minister for special persons
volunteer PRCS
tourist

Plant a tree today not just for the shade, but for the breath of tomorrow.One tree, one breath, one better future.
21/08/2026

Plant a tree today not just for the shade, but for the breath of tomorrow.
One tree, one breath, one better future.

خدمتِ خلق، خوشیوں کی تقسیم ❤️الحمدللہ! تحصیل پڑانگ عار میں دو مستحق خصوصی بچوں کو وہیل چیئرز فراہم کی گئیں۔ یہ بچے وہیل ...
18/08/2026

خدمتِ خلق، خوشیوں کی تقسیم ❤️

الحمدللہ! تحصیل پڑانگ عار میں دو مستحق خصوصی بچوں کو وہیل چیئرز فراہم کی گئیں۔ یہ بچے وہیل چیئر خریدنے کی استطاعت نہیں رکھتے تھے اور انہیں اس کی اشد ضرورت تھی۔

کسی کی زندگی میں آسانی پیدا کرنا ہی اصل انسانیت ہے۔ اللہ تعالیٰ تمام معاونین کو جزائے خیر عطا فرمائے اور ہمیں خدمتِ خلق کا یہ سفر جاری رکھنے کی توفیق دے۔ آمین 🤲❤️

#انسانیت

15/08/2026

خدمتِ خلق، ایک خوبصورت قدم ❤️الحمدللہ! گزشتہ دن رفعت اللہ خان صاحب، ڈی پی او چارسدہ، اور  Amf کے تعاون سے ضلع چارسدہ کے ...
12/08/2026

خدمتِ خلق، ایک خوبصورت قدم ❤️

الحمدللہ! گزشتہ دن رفعت اللہ خان صاحب، ڈی پی او چارسدہ، اور Amf کے تعاون سے ضلع چارسدہ کے انتہائی مستحق خصوصی افراد میں وہیل چیئرز تقسیم کی گئیں۔

یہ وہ خاندان ہیں جو اپنی محدود مالی استطاعت کے باعث وہیل چیئر خریدنے سے قاصر تھے۔ اس موقع پر ڈی پی او صاحب نے خصوصی افراد میں نقد مالی معاونت بھی کی اور آئندہ بھی ماہانہ مدد جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔

ڈی پی او صاحب نے اس فلاحی کاوش کو سراہا۔ انشاء اللہ ہماری کوشش جاری رہے گی کہ غریب اور مستحق افراد، خصوصاً خصوصی افراد، کی زندگی میں آسانیاں پیدا کی جائیں۔ 🤲❤️

خدمتِ خلق ہی اصل کامیابی ہے۔
AMF

خدمتِ خلق اور اشاعتِ قرآن کے مقدس جذبے کے تحت اے ایم ایف کی جانب سے مدرسہ تعلیم القرآن و مسجد ابو بکر ؓ (امرائی کور) قند...
07/08/2026

خدمتِ خلق اور اشاعتِ قرآن کے مقدس جذبے کے تحت اے ایم ایف کی جانب سے مدرسہ تعلیم القرآن و مسجد ابو بکر ؓ (امرائی کور) قندہاری تحصیل صافی ڈسٹرکٹ مہمند کے مستحق اور غریب طلباء میں قرآن مجید کے بابرکت نسخے تقسیم کیے گئے۔
الحمد للہ، اس فلاحی کاوش کا مقصد بچوں کو دینی تعلیم سے آراستہ کرنے میں معاونت فراہم کرنا اور ان کے تعلیمی سفر کو آسان بنانا ہے۔ اے ایم ایف معاشرے کے کمزور طبقوں کی بہتری اور تعلیمی فروغ کے لیے اپنی خدمات بلا معاوضہ جاری رکھنے کے لیے پرعزم ہے۔
اللہ تعالیٰ اس کاوش کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے اور تمام تعاون کرنے والوں کو جزائے خیر عطا فرمائے۔ آمین!

الحمدللہ!گزشتہ روز اے ایم ایپ کے چیئرمین ملک اصغر خان مہمند کے ہمراہ ڈی پی او چارسدہ پی ایس پی رفعت اللہ خان سے ایک اہم ...
06/08/2026

الحمدللہ!

گزشتہ روز اے ایم ایپ کے چیئرمین ملک اصغر خان مہمند کے ہمراہ ڈی پی او چارسدہ پی ایس پی رفعت اللہ خان سے ایک اہم اور مثبت ملاقات ہوئی، جس میں خصوصی افراد کی بحالی، شجرکاری و ماحولیاتی تحفظ، نوجوانوں کو بااختیار بنانے، منشیات کے خلاف آگاہی، یتیم طلبہ کی معاونت اور مفت میڈیکل کیمپس جیسے اہم سماجی و فلاحی امور پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔

ڈی پی او صاحب نے ہماری سماجی خدمات کو سراہتے ہوئے مستقبل میں بھی مل کر انسانیت کی خدمت اور معاشرے کو بہتر بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔

جب نیت خدمتِ خلق ہو تو راستے خود بنتے ہیں۔ آئیں، مل کر ایک محفوظ، سرسبز اور بااختیار پاکستان کی تعمیر میں اپنا کردار ادا کریں۔ 🌿🇵🇰

الحمد للہ 🤲❤️اللہ تعالیٰ کے بے شمار فضل و کرم سے ہمیں ضلع ملاکنڈ، ضلع چارسدہ اور ضلع مہمند سے تعلق رکھنے والے خصوصی افرا...
31/07/2026

الحمد للہ 🤲❤️

اللہ تعالیٰ کے بے شمار فضل و کرم سے ہمیں ضلع ملاکنڈ، ضلع چارسدہ اور ضلع مہمند سے تعلق رکھنے والے خصوصی افراد، جن میں معصوم بچے اور بزرگ بھی شامل تھے، کے گھروں کی دہلیز تک ویل چیئرز پہنچانے کی سعادت حاصل ہوئی۔ یہ وہ مستحق اور سفید پوش خاندان تھے جو شدید غربت کے باعث اپنے پیاروں کے لیے ویل چیئر خریدنے کی استطاعت نہیں رکھتے تھے۔

ہر وہ مسکراہٹ جو آج کسی چہرے پر آئی، وہ آپ جیسے مخیر حضرات کے تعاون کا ثمر ہے۔ ہم دل کی گہرائیوں سے ان تمام احباب کے شکر گزار ہیں جنہوں نے اس نیک مشن میں ہمارا ساتھ دیا۔ اللہ تعالیٰ آپ سب کے مال، جان، وقت اور رزق میں بے حساب برکت عطا فرمائے اور اس خدمت کو آپ سب کے لیے صدقۂ جاریہ بنائے۔ آمین۔

ان شاء اللہ، ہم انسانیت کی خدمت کا یہ سفر اسی جذبے کے ساتھ جاری رکھیں گے۔ آئیے! مل کر مزید ضرورت مند خصوصی افراد کی زندگی میں آسانیاں پیدا کریں۔

خادمِ انسانیت
عبدالودود (Social Youth Activist)

"انسانیت کی خدمت ہی سب سے بڑی عبادت ہے۔" ❤️

30/07/2026

Address

Khanori
Malakand Lines
KOT

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Abdul wadood official posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Abdul wadood official:

Shortcuts

Share

Category