RIO - Malakand

RIO - Malakand Bridging the gap between Government & Public

The Directorate of Information and public Relation is the sole and main publicity organ of Government of Khyber Pakhtunkhwa is mandated primarily with the publicity of the Provincial Government through Print & Electronic media with the aim to educate and inform the general public about Government initiatives/activities/policies undertaken for the public welfare in addition to build/promote a soft

image of the Provincial government and the Province. Established in 1946, the Directorate of Information has been catering to the media publicity needs of the provincial Government with a dedicated and professional team of Officers/Officials. It carries out its operation round the clock and regularly feed the media with Press Release, Handouts, Photographs, Video footages, articles and advertisement etc. The Directorate acts as a bridge between the Government and the Public, and through a proper mechanism of media monitoring/feedback apprises the Government of the issues/problems faced by the general public in order to get them redressed well in time. Besides, the Directorate is tasked with the implementation/enforcement of law/rules of the provincial Government with regard to register and regulate Newspapers, books, magazines, news agencies and printing press etc. it also carries out various activities for the freedom of media and welfare of Journalists community in the Province.

وزیراعلی خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے خوراک ڈاکٹر محمد اسرار  نے آج اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا.
01/06/2026

وزیراعلی خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے خوراک ڈاکٹر محمد اسرار نے آج اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا.

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے داخلہ و قبائلی امور طارق سعید خان نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔
01/06/2026

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے داخلہ و قبائلی امور طارق سعید خان نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔

01/06/2026
صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات شکیل خان نے آج اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا.
01/06/2026

صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات شکیل خان نے آج اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا.

وزیراعلی خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے لائیوسٹاک، فشریز اور کارپوریٹو ڈیپارٹمنٹ محمد خورشید نے آج اپنے عہدے کا چارج...
01/06/2026

وزیراعلی خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے لائیوسٹاک، فشریز اور کارپوریٹو ڈیپارٹمنٹ محمد خورشید نے آج اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا.

صوبائی وزیر مال طارق محمود آریانی نے اپنی وزارت کا چارج سنبھال لیا.
01/06/2026

صوبائی وزیر مال طارق محمود آریانی نے اپنی وزارت کا چارج سنبھال لیا.

26/05/2026
ریجنل انفارمیشن آفس ملاکنڈ ہینڈ آؤٹ،25مئی 2026صوبائی حکومت خیبر پختونخوا کے عوامی ایجنڈے اور گڈ گورننس روڈ میپ ڈسٹرکٹ سر...
25/05/2026

ریجنل انفارمیشن آفس ملاکنڈ
ہینڈ آؤٹ،25مئی 2026

صوبائی حکومت خیبر پختونخوا کے عوامی ایجنڈے اور گڈ گورننس روڈ میپ ڈسٹرکٹ سروس ڈلیوری کے تحت ڈپٹی کمشنر دیر بالا منظور احمد آفریدی کی زیرِ صدارت فارسٹ ڈویژن شرینگل اور دیر کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ ڈاکٹر صادق علی، محکمہ جنگلات دیر و کوہستان کے افسران اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔اس موقع پر ڈی ایف او دیر اور کوہستان نے ڈپٹی کمشنر دیر بالا کو محکمانہ کارکردگی، جنگلات کے تحفظ، شجرکاری مہم، غیر قانونی لکڑی اسمگلنگ اور درختوں کی غیر قانونی کٹائی کے خلاف جاری کارروائیوں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ڈپٹی کمشنر منظور احمد آفریدی نے متعلقہ اداروں کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ جنگلات کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے، غیر قانونی لکڑی اسمگلنگ کی مؤثر روک تھام کی جائے اور درختوں کی غیر قانونی کٹائی میں ملوث عناصر کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے تاکہ قدرتی وسائل کا تحفظ ممکن بنایا جا سکے۔اجلاس میں بین الادارہ تعاون کو مزید مؤثر بنانے، نگرانی کے نظام کو مضبوط کرنے، عوامی آگاہی مہم کو فعال بنانے اور آگ بجھانے کے اقدامات میں ریسکیو 1122، سول ڈیفنس اور رضاکار اداروں کے درمیان باہمی رابطے کو مستحکم کرنے پر بھی زور دیا گیا۔ڈپٹی کمشنر دیر بالا نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ماحولیات کے تحفظ، جنگلات کی بقا اور قدرتی وسائل کے تحفظ کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ریجنل انفارمیشن آفس ملاکنڈ ہینڈ آؤٹ، 25 مئی 2026کمشنر ملاکنڈ ڈویژن مسعود احمد نے ضلع دیر بالا کا  دورہ کیا، دورے میں مخت...
25/05/2026

ریجنل انفارمیشن آفس ملاکنڈ
ہینڈ آؤٹ، 25 مئی 2026

کمشنر ملاکنڈ ڈویژن مسعود احمد نے ضلع دیر بالا کا دورہ کیا، دورے میں مختلف انتظامی امور، عوامی خدمات اور جاری ترقیاتی سرگرمیوں کا تفصیلی جائزہ لیا۔دورے کے دوران انہوں نے مختلف ترقیاتی کاموں اور انتظامی امور کا جائزہ لیا۔ جبکہ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر دیر بالا منظور احمد آفریدی، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ ڈاکٹر صادق علی سمیت دیگر ضلعی آفسران نے کمشنر ملاکنڈ کا پرتپاک استقبال کیا۔ کمشنر ملاکنڈ ڈویژن مسعود احمد، ڈپٹی کمشنر دیر بالا منظور احمد آفریدی اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر صادق علی نے شجرکاری مہم کے سلسلے میں ڈپٹی کمشنر آفس کے احاطے میں پودے لگا کر ماحول دوست سرگرمیوں، سرسبز و شاداب ماحول اور ماحولیاتی تحفظ کے فروغ کے عزم کا اعادہ کیا۔دورے کے دوران ڈپٹی کمشنر دیر بالا منظور احمد آفریدی نے کمشنر ملاکنڈ کو گڈ گورننس روڈ میپ، ڈسٹرکٹ سروس ڈلیوری، انسدادِ پولیو مہم، نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کی رجسٹریشن، افغان مہاجرین کے انخلاء اور ضلع کی مجموعی انتظامی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی۔ جبکہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر صادق علی نے ضلع میں جاری ترقیاتی منصوبوں، امن و امان کی صورتحال اور عوامی فلاحی اقدامات سے متعلق آگاہ کیا۔کمشنر ملاکنڈ مسعود احمد نے عوامی خدمات کی مزید بہتری، سرکاری امور میں شفافیت، ادارہ جاتی ہم آہنگی اور عوامی مسائل کے بروقت حل کو یقینی بنانے کے حوالے سے متعلقہ حکام کو ضروری ہدایات جاری کیں۔ انہوں نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر ہسپتالوں میں طبی سہولیات کی بلا تعطل فراہمی، صفائی ستھرائی کے مؤثر انتظامات، ٹریفک روانی اور شہری سہولیات کی فراہمی پر خصوصی توجہ دینے کی ہدایت بھی کی۔انہوں نے ضلع دیر بالا میں سیاحت کے فروغ، ترقیاتی منصوبوں کی بروقت اور معیاری تکمیل، جنگلات کے تحفظ اور غیر قانونی کٹائی میں ملوث عناصر کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لانے پر زور دیتے ہوئے متعلقہ اداروں کو مؤثر اور نتیجہ خیز اقدامات کی ہدایات جاری کیں۔آخر میں ڈپٹی کمشنر دیر بالا منظور احمد آفریدی اور دیگر ضلعی آفسران نے کمشنر ملاکنڈ ڈویژن مسعود احمد کو ضلع دیر بالا کی روایتی ٹوپی اور چادر پہنائی جبکہ یادگاری تحائف بھی پیش کیے۔ اس موقع پر کمشنر ملاکنڈ نے ضلعی انتظامیہ، دیر لیویز فورس اور دیگر متعلقہ اداروں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے عوامی خدمت، دیانتداری اور ذمہ داری کے جذبے کے ساتھ فرائض کی انجام دہی کو خوش آئند قرار دیا۔

Address

Sangina Batkhela
Malakand

Opening Hours

Monday 08:00 - 16:00
Tuesday 08:00 - 16:00
Wednesday 08:00 - 16:00
Thursday 08:00 - 16:00
Friday 08:00 - 16:00

Telephone

+923134592679

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when RIO - Malakand posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to RIO - Malakand:

Share