23/08/2026
سلمان بلوچ کی کتاب “مرگانی انسائیکلوپیڈیا” شائع ہو گئی ہے۔ یہ پرندوں کے موضوع پر بلوچی زبان میں شائع ہونے والی پہلی کتاب ہے۔ اس کتاب میں 394 اقسام کے پرندوں کی تصاویر اور معلومات شامل ہیں۔
کتاب میں 215 پرندوں کے مسکن، آواز، گھونسلے، خوراک اور رویّوں کے بارے میں بھی تفصیل سے معلومات فراہم کی گئی ہیں۔ اس کے علاوہ پرندوں کے مقامی، بلوچی، انگریزی، اردو اور سائنسی نام بھی شامل کیے گئے ہیں۔
یہ کتاب سلمان بلوچ کی کئی سالہ محنت، تحقیق اور جدوجہد کا نتیجہ ہے۔ امید ہے کہ اس علمی اور تحقیقی کاوش کو وہ پذیرائی ملے گی جس کی یہ مستحق ہے، اور سلمان بلوچ اسی جذبے اور لگن کے ساتھ اپنے کام کو آگے بڑھاتے ہوئے عوام میں پرندوں کے بارے میں آگاہی اور معلومات پیدا کرنے کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔
یہ کتاب سید ہاشمی ریفرنس لائبریری، ملیر سے قیمتاً حاصل کی جا سکتی ہے۔
ملیر:
وھاب بلوچ، سید ہاشمی ریفرنس لائبریری
📞 03132241982، 03202470462
گڈاپ:
زامران کمیونیکیشن، کونکر، گبول اسٹاپ، ریحان مارکیٹ
📞 03032550185