Chaudhary Muhammad Afzal Khan

Chaudhary Muhammad Afzal Khan Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Chaudhary Muhammad Afzal Khan, Political Party, Mandi Bahauddin.

01/03/2026
اِنّا لِلّٰہِ وَاِنّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَنظر اللہ پہ رکھتا ہے مسلمانِ غُیور موت کیا شے ہے، فقط عالَمِ معنی کا سفر(علامہ...
01/03/2026

اِنّا لِلّٰہِ وَاِنّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ

نظر اللہ پہ رکھتا ہے مسلمانِ غُیور
موت کیا شے ہے، فقط عالَمِ معنی کا سفر
(علامہ اقبال )

ہم آیت اللہ سید علی حسینی خامنہ ای کی استقامت، مزاحمت اور فرض شناسی کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ ان کی جدوجہد، ان کی ثابت قدمی اور ان کی اس عظیم الشان شہادت کو شرفِ قبولیت عطا فرمائے اور اپنی خاص رحمتوں کے سائے میں جگہ دے۔
پروردگار سے دعا ہے کہ ان کے جانشینوں اور وابستگان کے دلوں میں بھی وہی عزم، وہی جرأت، وہی وقار اور وہی غیرتِ ایمانی قائم و دائم رکھ۔ آمین۔

ایک باغیرت مسلمان کی نگاہ ہمیشہ اللہ تعالیٰ پر ہوتی ہے، یعنی اس کی حیات و ممات، اُمید و خوف سب کا مرکز صرف ذاتِ باری تعالیٰ ہے۔ ایسے صاحبِ ایمان انسان کے لیے موت کوئی خوفناک شے نہیں بلکہ ایک باعزت سفر ہے، جو اُسے عالمِ محسوسات سے عالمِ معنی کی وسعتوں میں لے جاتا ہے۔

ایسے ہستیاں رخصت ہو کر بھی تاریخ کے اوراق میں زندہ رہتی ہیں اور اپنے نظریے کی روشنی سے آنے والی نسلوں کی راہیں منور کرتی رہتی ہیں۔

کُشادِ درِ دل سمجھتے ہیں اس کو
ہلاکت نہیں موت ان کی نظر میں
(علامہ اقبال)

ایک جگہ آیت اللہ سید علی حسینی خامنہ ای نے فرمایا
“اگر ہم مر جائیں تو کوئی بڑی بات نہیں، کیونکہ ایران اہم نہیں، اسلام اہم ہے۔”

اللہ تعالیٰ ان پر اپنی بے پایاں رحمتیں نازل فرمائے اور امتِ مسلمہ کو حق و صداقت پر استقامت عطا فرمائے۔ آمین۔

20/02/2026

چاچو کالے خاں کھٹانہ کی زبان سے سنی ملنگوں کی ہر صبح کی نماز، ایسا خوبصورت اور دل میں اتر جانے والا کلام جو روح کو سکون دے

15/02/2026

موجیانوالہ کے فخر، چاچا کالے خاں کھٹانہ۔
ان کی آواز میں سوز بھی ہے اور عشقِ اہلِ بیت بھی۔
مولا ان کو لمبی عمر اور اچھی صحت دے۔ آمین۔

Address

Mandi Bahauddin

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Chaudhary Muhammad Afzal Khan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share