Community Safety Wing Rescue 1122 Mandi Bahauddin

Community Safety Wing Rescue 1122 Mandi Bahauddin Live for Others

ا Govt of Punjab کا عوامی تحفظ کے لیے "کمیونٹی سیفٹی بلڈنگ ریگولیشنز 2022" پر عمل درآمد کا حکم۔ اس اقدام کا مقصد بلند و ...
10/02/2026

ا Govt of Punjab کا عوامی تحفظ کے لیے "کمیونٹی سیفٹی بلڈنگ ریگولیشنز 2022" پر عمل درآمد کا حکم۔ اس اقدام کا مقصد بلند و بالا عمارتوں میں رہنے والے شہریوں کی زندگی اور مال کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے۔

فائر الارم، ہنگامی انخلاء کے راستے اور ہائیڈرنٹس سب لازم قرار

بلند و بالا عمارات میں فائر سیفٹی قوانین پر عمل درآمد محض قانون نہیں، بلکہ انسانی زندگیوں کے تحفظ کی ضمانت ہے۔۔

انسانی زندگیوں کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے۔ آج ہی اپنی عمارتوں کو حفاظتی قوانین کے مطابق بنائیں اور کسی بھی ہنگامی صورتحال میں ریسکیو 1122 کی خدمات پر بھروسہ رکھیں۔

Big shout out to my newest top fans! 💎 Ishtyaq Mehmood GondalDrop a comment to welcome them to our community,
07/02/2026

Big shout out to my newest top fans! 💎 Ishtyaq Mehmood Gondal

Drop a comment to welcome them to our community,

وزیرِ اعلیٰ پنجاب کی ہدایات پر اور ڈپٹی کمشنر منڈی بہاؤالدین کی نگرانی میں ریسکیو 1122 منڈی بہاؤالدین کی جانب سے آج ڈسٹر...
30/01/2026

وزیرِ اعلیٰ پنجاب کی ہدایات پر اور ڈپٹی کمشنر منڈی بہاؤالدین کی نگرانی میں ریسکیو 1122 منڈی بہاؤالدین کی جانب سے آج ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر (DHQ) ہسپتال منڈی بہاؤالدین میں ایک موک ایکسرسائز کا انعقاد کیا گیا، جس کی قیادت ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر عمران خان نے کی۔
اس مشق کا مقصد ہنگامی حالات، خصوصاً آگ لگنے کی صورت میں فوری اور مؤثر کارروائی کی تیاری کرنا تھا۔ موک ایکسرسائز میں آگ پر قابو پانے، دھوئیں سے متاثرہ افراد کو بحفاظت نکالنے، محفوظ راستوں کے استعمال کے ساتھ ساتھ بلندی پر پھنسے افراد کو ریسکیو کرنے کی عملی مشق بھی شامل تھی۔
اس موقع پر انجینئر عمران خان نے کہا کہ ایسی مشقیں ریسکیو اہلکاروں اور ہسپتال کے عملے کی صلاحیتوں کو بہتر بناتی ہیں اور قیمتی انسانی جانوں کے تحفظ میں مددگار ثابت ہوتی ہیں۔

27/01/2026
ریسکیو 1122 منڈی بہاؤالدینڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینیئر عمران خان اپنی ٹیم کے ہمراہ ڈسٹرکٹ منڈی بہاؤالدین میں بلڈنگ سیف...
27/01/2026

ریسکیو 1122 منڈی بہاؤالدین
ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینیئر عمران خان اپنی ٹیم کے ہمراہ ڈسٹرکٹ منڈی بہاؤالدین میں بلڈنگ سیفٹی ریگولیشنز کے تحت مختلف عمارتوں کا تفصیلی معائنہ کیا۔
معائنے کے دوران
🔹 فائر سیفٹی آلات
🔹 ہنگامی انخلاء کے راستے
🔹 مجموعی حفاظتی انتظامات
کا جائزہ لیا گیا۔
فائر سیفٹی آلات کی عدم موجودگی، ناقص انتظامات اور ہنگامی انخلاء کے راستوں کو مکمل طور پر فعال نہ بنانے پر متعلقہ انتظامیہ کو فوری ہدایات جاری کی گئیں۔
ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر نے واضح کیا کہ انسانی جانوں کے تحفظ کے لیے بلڈنگ سیفٹی ریگولیشنز پر مکمل عمل درآمد ناگزیر ہے۔ مقررہ مدت کے اندر فائر سیفٹی آلات کی تنصیب اور ہنگامی اخراج کے راستوں کو واضح و فعال نہ بنانے کی صورت میں قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
انجینیئر عمران خان نے مزید کہا کہ ریسکیو 1122 منڈی بہاؤالدین شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے بلڈنگ سیفٹی قوانین پر ہر صورت عمل درآمد یقینی بنائے گا اور معائنہ کا عمل تسلسل کے ساتھ جاری رہے گا۔

وزیرِ اعلیٰ پنجاب کی خصوصی ہدایات پر،ڈپٹی کمشنر منڈی بہاؤالدین اور ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر عمران خان کی نگرانی میں...
27/01/2026

وزیرِ اعلیٰ پنجاب کی خصوصی ہدایات پر،
ڈپٹی کمشنر منڈی بہاؤالدین اور ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر عمران خان کی نگرانی میں
ریسکیو 1122 منڈی بہاؤالدین کی ٹیم نے ضلع بھر میں مختلف عمارتوں کی فائر سیفٹی انسپیکشن کی۔
ان انسپیکشنز کے دوران عمارت مالکان کو فائر سیفٹی کے طے شدہ معیارات پر مکمل عملدرآمد کی ہدایات جاری کی گئیں تاکہ کسی بھی ممکنہ ہنگامی صورتحال سے قبل حفاظتی انتظامات کو یقینی بنایا جا سکے۔۔
ریسکیو 1122 عوام کی جان و مال کے تحفظ کے لیے ہر وقت کوشاں ہے۔
حفاظت ہم سب کی ذمہ داری ہے۔ 🔥🚒

وزیرِ اعلیٰ پنجاب کی خصوصی ہدایات پر،ڈپٹی کمشنر منڈی بہاؤالدین اور ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر عمران خان کی نگرانی میں...
27/01/2026

وزیرِ اعلیٰ پنجاب کی خصوصی ہدایات پر،
ڈپٹی کمشنر منڈی بہاؤالدین اور ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر عمران خان کی نگرانی میں
ریسکیو 1122 منڈی بہاؤالدین کی ٹیم نے ضلع بھر میں مختلف عمارتوں کی فائر سیفٹی انسپیکشن کی۔
ان انسپیکشنز کے دوران عمارت مالکان کو فائر سیفٹی کے طے شدہ معیارات پر مکمل عملدرآمد کی ہدایات جاری کی گئیں تاکہ کسی بھی ممکنہ ہنگامی صورتحال سے قبل حفاظتی انتظامات کو یقینی بنایا جا سکے۔
اس کے علاوہ ضلع بھر کی صنعتوں میں نصب بوائلرز کی بھی جانچ پڑتال کی گئی، تاکہ صنعتی حادثات کے خطرات کو کم کیا جا سکے اور افرادی قوت کے تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے۔
ریسکیو 1122 عوام کی جان و مال کے تحفظ کے لیے ہر وقت کوشاں ہے۔
حفاظت ہم سب کی ذمہ داری ہے۔ 🔥🚒

"آگ سے بچاؤ — ہم سب کی ذمہ داری 🔥"آگ سے بچاؤ ہر فرد کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔آئیے، ایمرجنسی سروسز ڈیپارٹمنٹ، حکومتِ پنجاب ک...
24/01/2026

"آگ سے بچاؤ — ہم سب کی ذمہ داری 🔥"
آگ سے بچاؤ ہر فرد کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔
آئیے، ایمرجنسی سروسز ڈیپارٹمنٹ، حکومتِ پنجاب کے ساتھ مل کر
قیمتی جانوں اور املاک کے تحفظ کو یقینی بنائیں۔

“فائر سیفٹی پر زیرو ٹالرنس”وزیرِاعلیٰ پنجاب کی ہدایات پر صوبہ بھر میں فائر سیفٹی کے مؤثر اقدامات کا فیصلہ:🔷 صوبہ بھر میں...
23/01/2026

“فائر سیفٹی پر زیرو ٹالرنس”
وزیرِاعلیٰ پنجاب کی ہدایات پر صوبہ بھر میں فائر سیفٹی کے مؤثر اقدامات کا فیصلہ:
🔷 صوبہ بھر میں فائر ڈرلز کرانے کے احکامات جاری
🔷 تمام عمارتوں میں داخلی و خارجی راستے کلیئر رکھنا اور فائر سیفٹی سائن ایج واضح ہونا لازم قرار
🔷 بلڈنگ سیفٹی ایکٹ پر سختی سے عملدرآمد کے لیے پیرا فورس کو خصوصی اختیارات تفویض
🔷 ریسکیو 1122 کی نشاندہی پر جیو ٹیگڈ مقامات پر واسا فائر ہائیڈرینٹس نصب کرے گا
🔷 مارکیٹوں، کمرشل و رہائشی عمارتوں، تعلیمی اداروں اور ہائی رائز بلڈنگز کے فائر سیفٹی آڈٹ کا فیصلہ

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر عدیل حیدر کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ایمرجنسی بورڈ کا اہم اجلاس ڈی...
23/01/2026

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر عدیل حیدر کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ایمرجنسی بورڈ کا اہم اجلاس ڈی سی آفس میں منعقد ہوا۔
اجلاس میں ریسکیو 1122، سول ڈیفنس سمیت دیگر متعلقہ اداروں کے سربراہان اور افسران نے شرکت کی۔

ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 انجینئر عمران خان نے ضلع منڈی بہاءالدین میں کسی بھی ممکنہ آتشزدگی اور دیگر ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے کیے گئے انتظامات پر تفصیلی بریفنگ دی۔
ڈپٹی کمشنر عدیل حیدر نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ ضلع بھر کی تمام کمرشل عمارتوں، پلازوں اور مارکیٹس میں فائر سیفٹی کے موثر انتظامات، فائر فائٹنگ آلات اور ایمرجنسی خارجی راستوں کی دستیابی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔
انہوں نے تمام متعلقہ اداروں کو باہمی تعاون کے ساتھ فائر سیفٹی اقدامات پر موثر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی تاکہ شہریوں کو محفوظ ماحول فراہم کیا جا سکے۔ ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ فائر سیفٹی انتظامات سے محروم عمارتوں کو فوری نوٹسز جاری کیے جائیں

Address

Jailroad Mandibahadin
Mandi Bahauddin
0546

Opening Hours

Monday 09:00 - 17:00
Tuesday 09:00 - 17:00
Wednesday 09:00 - 17:00
Thursday 09:00 - 17:00
Friday 09:00 - 17:00
Saturday 09:00 - 17:00

Telephone

+92546513633

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Community Safety Wing Rescue 1122 Mandi Bahauddin posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Community Safety Wing Rescue 1122 Mandi Bahauddin:

Share