PMLN MANDI Bahauddin

PMLN MANDI Bahauddin PMLN distt mandi bahauddin

انشا اللّہ
22/04/2026

انشا اللّہ

20/04/2026

محترمہ حمیدہ وحیدالدین Hameeda Waheedudin - MPA PMLN کی 3 چک @ چوہدری شہزاد احمد سوہی نمبردار کے دارے آمد اور ان کے مرحوم چچا چوہدری شفقت اقبال سوہی مرحوم کے درجات کی بلندی کے لیے دعائے فاتحہ ادا کی۔
International Affairs (Official) GroupPmln TigersSohail WaraichPMLN Toronto CanadaSajjad Cheema

پاکستان کا مثبت تشخص — عالمی امن کی جانب ایک مضبوط قدم 🇵🇰اسی عالمی کامیابی اور پاکستان کے مثبت کردار کو خراجِ تحسین پیش ...
10/04/2026

پاکستان کا مثبت تشخص — عالمی امن کی جانب ایک مضبوط
قدم 🇵🇰
اسی عالمی کامیابی اور پاکستان کے مثبت کردار کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے پاکستان مسلم لیگ (ن) کینیڈا ٹیم کی جانب سے مسی ساگا میں ایک باوقار اور پروقار یکجہتی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
وزیر اعظم محمد شہباز شریف، نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار اور جنرل عاصم منیر کی مدبرانہ قیادت، انتھک محنت اور بصیرت افروز سفارتی حکمت عملی کے نتیجے میں پاکستان نے ایک بار پھر عالمی سطح پر اپنا مثبت اور ذمہ دار کردار منوایا ہے۔
پاکستان کی مؤثر سفارتکاری نے امریکہ اور ایران کے درمیان کشیدگی کو کم کرنے اور پرامن حل کی جانب پیش رفت میں کلیدی کردار ادا کر کے یہ ثابت کیا کہ پاکستان نہ صرف خطے بلکہ پوری دنیا میں امن، استحکام اور ہم آہنگی کا علمبردار ہے۔ یہ کامیابی اللّٰہ تعالیٰ کی خاص عنایت اور قیادت کے ویژن کا مظہر ہے جس پر پوری قوم کو فخر ہے۔
اس تقریب میں کمیونٹی کے معزز افراد، کارکنان اور محب وطن پاکستانیوں نے بھرپور شرکت کی اور پاکستان کی قیادت کی سفارتی کامیابیوں کو سراہتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ہم سب مل کر اپنے وطن عزیز کے مثبت تشخص کو دنیا بھر میں مزید اجاگر کریں گے۔ پاکستان آج امن، ترقی اور وقار کی نئی راہوں پر گامزن ہے — اور ان شاء اللّٰہ یہ سفر مزید کامیابیوں کی جانب جاری رہے گا

PMLn International Affairs (Official) Group
Hameeda Waheedudin - MPA PMLN
Sohail WaraichPmln Tigers
PMLN Toronto Canada
ARY News

30/03/2026

محترمہ حمیدہ وحیدالدین صاحبہ
Hameeda Waheedudin - MPA PMLN

دنیا بھر کے تمام لوگوں کو نیا سال بہت بہت مبارک ہو۔یہ نیا سال آپ سب کے لیے امن، خوشی، صحت اور کامیابیوں سے بھرپور ہو۔الل...
31/12/2025

دنیا بھر کے تمام لوگوں کو نیا سال بہت بہت مبارک ہو۔
یہ نیا سال آپ سب کے لیے امن، خوشی، صحت اور کامیابیوں سے بھرپور ہو۔
اللہ کرے کہ آنے والا سال امیدوں کی نئی کرن، محبتوں کی مضبوطی اور زندگی میں خوشحالیاں لے کر آئے۔ آمین۔

بتاریخ 25 دسمبر 2025پاکستان مسلم لیگ (ن) اوورسیز کے زیرِ اہتمام آج بروز جمعرات مسلم لیگ ن اوورسیز چیپٹرز  کے صدور و عہدی...
25/12/2025

بتاریخ 25 دسمبر 2025
پاکستان مسلم لیگ (ن) اوورسیز کے زیرِ اہتمام آج بروز جمعرات مسلم لیگ ن اوورسیز چیپٹرز کے صدور و عہدیداران کے لیے ایک اہم زوم اجلاس منعقد ہوا، جس کی صدارت چیف کوارڈینئٹر و وائس چیئرمین اوورسیز کمیشن پنجاب بیرسٹر ملک امجد نے کی۔ اجلاس کا مقصد حکومتِ پاکستان کی حالیہ کارکردگی، اوورسیز پاکستانیوں کے لیے سہولیات میں پیش رفت اور آئندہ کے لائحۂ عمل پر تفصیلی بریفنگ دینا تھا۔
آج کے اجلاس میں 25 دسمبر کے حوالے سے قائدِاعظم محمد علی جناحؒ اور قائدِ میاں نواز شریف کی سالگرہ کی مناسبت سے کیک کاٹا گیا اور ان عظیم رہنماؤں کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔ شرکاء نے قائدِاعظمؒ کے فرمودات اور میاں نواز شریف کی جمہوری خدمات کو اجاگر کرتے ہوئے ان کی قیادت کو ملک کی ترقی کا ضامن قرار دیا۔
اجلاس کے دوران شرکاء نے حکومتِ پاکستان کی نمایاں کامیابیوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔ وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف اور نائب وزیراعظم و صدر مسلم لیگ (ن) اوورسیز ونگ محمد اسحاق ڈار کی قیادت میں معاشی استحکام، مہنگائی میں بتدریج کمی، زرِمبادلہ کے ذخائر میں بہتری، برآمدات میں اضافہ، توانائی کے شعبے میں اصلاحات اور عالمی مالیاتی اداروں کے ساتھ اعتماد کی فضا کو حکومتی کامیابیوں میں شامل قرار دیا گیا۔ شرکاء نے اس امر کو سراہا کہ پاکستان عالمی سطح پر دوبارہ ایک ذمہ دار اور قابلِ اعتماد ریاست کے طور پر ابھر رہا ہے اور خارجہ محاذ پر مؤثر سفارتکاری کے باعث عالمی تعلقات میں بہتری آئی ہے۔اور بہتر معاشی حکمتِ عملی اور مالی نظم و ضبط کے باعث پاکستان کو بین الاقوامی مالیاتی میدان میں استحکام حاصل ہو رہا ہے۔ شرکاء نے کہا کہ معاشی اصلاحات، سرمایہ کار دوست پالیسیوں اور اوورسیز پاکستانیوں کے لیے ترسیلاتِ زر میں سہولتوں کے باعث قومی معیشت مضبوط بنیادوں پر گامزن ہے۔
اسی طرح وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کی شبانہ روز محنت اور مؤثر انتظامی اقدامات کو خصوصی طور پر سراہا گیا۔ شرکاء کے مطابق پنجاب میں گڈ گورننس، صاف و شفاف انتظامیہ، صاف و سبز پنجاب اقدامات، عوامی خدمات کی ڈیجیٹلائزیشن، فوری انصاف اور اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کے تیز رفتار حل کے لیے اٹھائے گئے اقدامات قابلِ تحسین ہیں، جن کے مثبت اثرات روز بروز نمایاں ہو رہے ہیں۔
اجلاس کے اختتام پر تمام شرکاء نے حکومتِ پاکستان کی مجموعی کارکردگی پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آنے والے دنوں میں اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کے حل میں مزید تیزی آئے گی اور ترقی کا عمل مزید مضبوط ہوگا۔ آخر میں پاکستان کی ترقی، خوشحالی اور قیادت کی کامیابی کے لیے خصوصی دعا کی گئی اور وطنِ عزیز سے والہانہ محبت اور وابستگی کا اعادہ کیا گیا

پاکستان مسلم لیگ (ن) کینیڈا کی ٹیم کی جانب سے بانیٔ پاکستان قائدِاعظم محمد علی جناحؒ اور معمارِ پاکستان میاں محمد نواز ش...
25/12/2025

پاکستان مسلم لیگ (ن) کینیڈا کی ٹیم کی جانب سے بانیٔ پاکستان قائدِاعظم محمد علی جناحؒ اور معمارِ پاکستان میاں محمد نواز شریف کی سالگرہ کے موقع پر ایک پروقار اور یادگار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس تقریب میں پارٹی کے سینئر رہنما سہیل اختر وڑائچ ،شاکر جاوید چوہدری،اکمل شہزاد باجوہ،شاکر حسین گجر ,افضال چیمہ ،عرفان گورایئہ ،جعفر صاحب، اوردیگر معزز کارکنان نے شرکت کی اور قائدِاعظمؒ اور نواز شریف کی عظیم خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا۔
تقریب میں دونوں عظیم رہنماوں کی سالگرہ کا کیک کاٹ کر خوشی کا اظہار کیا گیا، اس موقع پر مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں محمد نواز شریف کے لیے نیک تمناؤں اور خیرسگالی کے جذبات کا اظہار کیا اور ان کی صحت، درازیٔ عمر اور کامیابی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔
تقریب میں شریک کمیونٹی کے اراکین نے کہا کہ قائدِاعظم محمد علی جناحؒ کے افکار اور اصول آج بھی ہمارے لیے مشعلِ راہ ہیں اور ہمیں اتحاد، ایمان اور نظم و ضبط کے راستے پر چلنے کی تلقین کرتے ہیں۔اور ان کے درجات کی بلندی کے لیے دعائے مغفرت بھی کروائی گئی۔
یہ تقریب نہایت پُراثر، خوشگوار اور منظم انداز میں اختتام پذیر ہوئی، جس میں بڑی تعداد میں کمیونٹی ممبران نے شرکت کر کے اسے کامیاب بنایا۔

25/12/2025

پاکستان مسلم لیگ (ن) کینیڈا کی ٹیم کی جانب سے بانیٔ پاکستان قائدِاعظم محمد علی جناحؒ اور معمارِ پاکستان میاں محمد نواز شریف کی سالگرہ کے موقع پر ایک پروقار اور یادگار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس تقریب میں پارٹی کے سینئر رہنما سہیل اختر وڑائچ ،شاکر جاوید چوہدری،اکمل شہزاد باجوہ،شاکر حسین گجر ,افضال چیمہ ،عرفان گورایئہ ،جعفر صاحب، اوردیگر معزز کارکنان نے شرکت کی اور قائدِاعظمؒ اور نواز شریف کی عظیم خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا۔
تقریب میں دونوں عظیم رہنماوں کی سالگرہ کا کیک کاٹ کر خوشی کا اظہار کیا گیا، اس موقع پر مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں محمد نواز شریف کے لیے نیک تمناؤں اور خیرسگالی کے جذبات کا اظہار کیا اور ان کی صحت، درازیٔ عمر اور کامیابی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔
تقریب میں شریک کمیونٹی کے اراکین نے کہا کہ قائدِاعظم محمد علی جناحؒ کے افکار اور اصول آج بھی ہمارے لیے مشعلِ راہ ہیں اور ہمیں اتحاد، ایمان اور نظم و ضبط کے راستے پر چلنے کی تلقین کرتے ہیں۔اور ان کے درجات کی بلندی کے لیے دعائے مغفرت بھی کروائی گئی۔
یہ تقریب نہایت پُراثر، خوشگوار اور منظم انداز میں اختتام پذیر ہوئی، جس میں بڑی تعداد میں کمیونٹی ممبران نے شرکت کر کے اسے کامیاب بنایا۔

ہمیں ناز ہے اس پر، یہ ہماری پہچان،پاکستان زندہ باد، ہماری شان، ہماری جانپاکستان ،،،،،،پاکستان،،،،،،،،،،پاکستان
24/12/2025

ہمیں ناز ہے اس پر، یہ ہماری پہچان،
پاکستان زندہ باد، ہماری شان، ہماری جان
پاکستان ،،،،،،پاکستان،،،،،،،،،،پاکستان

30/09/2025
30/09/2025

Address

Mandi Bahauddin
Mandi Bahauddin

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when PMLN MANDI Bahauddin posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share