05/09/2023
آج کے دور میں بہت سے ملا حضرات یہ کہتے نظر آتے ہیں کے قرآنِ کریم کو ڈائیریکٹ پڑھنے والا معاذ اللہ گمراہ ہو جاتا ہے۔
ایک دفعہ سوچئے کہ اگر یہ بات آپ کو کوئی یہودی یا عیسائی کہے کہ قرآن مت پڑھو ورنہ گمراہ ہو جاؤ گے تو آپ اُس پر گستاخی کا فتویٰ جاری کردیں گے لیکن اگر یہ بات کوئی مولوی کہے تو وہ فتویٰ قرار دے دی جاتی ہے۔
لیکن میرے عزیز بھایئوں ایک بات ہمیشہ یاد رکھیں کہ قرآن کریم کو اللہ تعالیٰ نے ہدایت کا سر چشمہ بنایا ہے قرآنِ کریم میں اللہ خود فرماتا ہے (اور ہم نے اِس قرآنِ کریم کو سمجھنے کےلئے آسان کردیا ہے۔ہے کوئی جو اس سے ہدایت حاصل کرے)
اب جب اللہ تعالٰی یہ فرما رہا ہے کہ قرآنِ کریم سمجھنے کیلئے آسان کردیا گیا ہے تو کوئی ملا کیسے یہ فتویٰ دے سکتا ہے کہ قرآنِ مجید ڈائیریکٹ پڑھنے سے بندہ گمراہ ہو جاتا ہے