Assistant Commissioner Mandi Bahauddin

Assistant Commissioner Mandi Bahauddin Assistant Commissioner Mandi Bahauddin

18/04/2025
مسٹر. عدنان بشیر (PMS/BS-17) اسسٹنٹ کمشنر منڈی بہاؤالدین تعینات
18/04/2025

مسٹر. عدنان بشیر (PMS/BS-17) اسسٹنٹ کمشنر منڈی بہاؤالدین تعینات

ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر فیصل سلیم کی خصوصی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر منڈی بہاوالدین ندیم بلوچ روزانہ کی بنیاد پر فیلڈ میں متحرک، اس...
15/09/2024

ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر فیصل سلیم کی خصوصی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر منڈی بہاوالدین ندیم بلوچ روزانہ کی بنیاد پر فیلڈ میں متحرک،

اسسٹنٹ کمشنر ندیم بلوچ نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن ”ستھرا پنجاب“ مہم کے تحت صفائی ستھرائی اور نکاسی آب کے عمل کا جائزہ لینے کے حوالے سے یونین کونسل رکھ مینار سنگھ، سویہ اور موجیانوالی کا دورہ کیا اور صفائی عملہ کو صفائی ستھرائی کے حوالے سے ضروری ہدایات جاری کیں۔

اسسٹنٹ کمشنر ندیم بلوچ کا کہنا تھا کہ وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف کے ویژن ستھرا پنجاب مہم کے تحت عوام الناس کو میونسپل سروسز کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کیلئے صفائی ستھرائی کا کام بھر پور طریقے سے جاری ہے۔

اسسٹنٹ کمشنر ندیم بلوچ نے واسو روڈ، گھیگا چوک اور ست سرا چوک سربندی مارکیٹ میں غیر قانونی پٹرولیم اور گیس ریفلنگ ایجنسیز کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 3 دکانوں کو سیل کر دیا اور مشینوں سمیت تمام سامان کو بھی قبضہ میں لے لیا جبکہ 2 شخص کے خلاف ایف آئی آرز بھی درج کرا دیں۔

اسسٹنٹ کمشنر ندیم بلوچ کا کہنا تھا کہ غیر قانونی آئل ایجنسیز کے خلاف روزانہ کی بنیاد پر آپریشن جاری رہے گا۔

منڈی بہاوالدین، 08 ستمبر 2024ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر فیصل سلیم کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر ندیم بلوچ کی غیر قانونی آئل اور گیس ایج...
08/09/2024

منڈی بہاوالدین، 08 ستمبر 2024

ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر فیصل سلیم کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر ندیم بلوچ کی غیر قانونی آئل اور گیس ایجنسیز کے خلاف کاروائیاں،

اسسٹنٹ کمشنر نے کٹھیالہ شیخاں میں غیر قانونی آئل ایجنسیز کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 2 آئل ایجنسیز کو سیل کر دیا اور مشینوں سمیت سامان کو بھی قبضہ میں لے لیا گیا۔

اسسٹنٹ کمشنر ندیم بلوچ کا کہنا تھا کہ پٹرولیم مصنوعات کی غیر قانونی خرید و فرخت کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی،

انسانی جانوں کے ساتھ کھیلنے والے کسی رعائت کے مستحق نہیں،

غیر قانونی آئل ایجنسیز کے خلاف روزانہ کی بنیاد پر آپریشن جاری رہے گا۔

منڈی بہاوالدین، 08 ستمبر 2024(  ) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن ”ستھرا پنجاب“ مہم کے تحت ضلع بھر کے شہری اور د...
08/09/2024

منڈی بہاوالدین، 08 ستمبر 2024( )
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن ”ستھرا پنجاب“ مہم کے تحت ضلع بھر کے شہری اور دیہاتی علاقوں میں صفائی ستھرائی کا عمل تیزی سے جاری ہے۔

ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر فیصل سلیم کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر منڈی بہاوالدین ندیم بلوچ نے صفائی ستھرائی کے عمل کا جائزہ لینے کے حوالے سے کٹھیالہ شیخاں اور کوٹلی مسیانہ کا دورہ کیا۔

پنے دورے کے دوران انہوں نے آپریشن صفائی ستھرائی کا تفصیلی جائزہ لیا۔

اس موقع پر انہوں نے متعلقہ صفائی عملہ کو صفائی ستھرائی کے حوالے سے ضروری ہدایات بھی جاری کیں۔

اسسٹنٹ کمشنر ندیم بلوچ کا کہنا تھا کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر شہروں سمیت قصبہ جات میں بھی صفائی ستھرائی کے نظام کو بہتر کیا جا رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ افسران ضلع میں انتظامی فرائض کی ادائیگی کے لئے متحرک رہیں،
اپنے فرائض کی ذمہ دارانہ ادائیگی کے لئے ٹیم ورک کا مظاہرہ کریں۔

07/09/2024

اپنی چھت اپنا گھر

منڈی بہاوالدین، 26 اگست 2024( )ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر فیصل سلیم کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر منڈی بہاوالدین ندیم بلوچ نے دیہی مرکز...
26/08/2024

منڈی بہاوالدین، 26 اگست 2024( )
ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر فیصل سلیم کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر منڈی بہاوالدین ندیم بلوچ نے دیہی مرکز صحت مونگ کا اچانک دورہ کیا،

اسسٹنٹ کمشنر نے ہسپتال میں صفائی ستھرائی، لیبارٹری، فارمیسی، ای سی جی روم، برقی آلات، ڈاکٹرز و سٹاف کی حاضری سمیت دیگر شعبہ جات کا تفصیلی معائنہ کرتے ہوئے طبی سہولیات کی فراہمی کا بھی جائزہ لیا۔

اسسٹنٹ کمشنر نے ہسپتال میں صفائی ستھرائی کے نظام کو بہتر بنانے کی ہدایت کی۔

انہوں نے مریضوں سے ان کا حال احوال دریافت کرتے ہوئے ہسپتال میں دی جانے والی طبی سہولیات کے متعلق استفسار کیا۔

اسسٹنٹ کمشنر ندیم بلوچ کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت کی جانب سے ہیلتھ سیکٹر کوکروڑوں روپے کے بجٹ کی فراہمی کا مقصد صحت عامہ کی بہترین طبی سہولتوں کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔

مریضوں کیلئے علاج معالجے کی سہولیات اور ادویات کی فراہمی میں کوئی کوتاہی نہیں ہونی چاہیئے۔

منڈی بہاوالدین، 26 اگست 2024وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن اور ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر فیصل سلیم کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشن...
26/08/2024

منڈی بہاوالدین، 26 اگست 2024

وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن اور ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر فیصل سلیم کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر منڈی بہاوالدین ندیم بلوچ نے ستھرا پنجاب مہم کے تحت تحصیل منڈی بہاوالدین کے موضع مونگ اور کوٹلی افغانان کا دورہ کیا۔

انہوں نے گلیوں میں جا کر صفائی کے عمل کا جائزہ لیا اورصفائی ستھرائی کے نظام کو مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی۔

اسسٹنٹ کمشنر ندیم بلوچ کا کہنا تھا کہ حکومت پنجاب کا دیہی علاقوں میں بہتری لانے کیلئے ستھرا پنجاب مہم ایک انقلابی اقدام ہے۔

اسی حوالے سے ضلع کے دیہی علاقوں میں سیوریج اور صفائی ستھرائی کے حوالے سے اقدامات جاری ہیں۔

اسسٹنٹ کمشنر نے محکمہ لوکل گورنمنٹ کے عملہ کو ہدایت کی کہ ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت یونین کونسلز میں صفائی ستھرائی کے کاموں کو ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنایا جائے۔

Chief Minister Punjab's Updates Maryam Nawaz Sharif CM Punjab Official Chief Minister Punjab Maryam Nawaz Maryamazing Maryam Nawaz Sharif.Official Marriyum Aurangzeb Chief Secretary Punjab Minister Information & Culture Punjab Govt of Punjab DGPR Punjab Team MNS PMLN Digial PML-N Punjab PML(N) Commissioner Gujranwala, Division, Gujranwala

منڈی بہاوالدین، 26 اگست 2024وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کا "اپنی چھت اپنا گھر" پروگرام کا منڈی بہاوالدین میں باقاعدہ آ...
26/08/2024

منڈی بہاوالدین، 26 اگست 2024

وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کا "اپنی چھت اپنا گھر" پروگرام کا منڈی بہاوالدین میں باقاعدہ آغاز کر دیا گیا۔

اسسٹنٹ کمشنر منڈی بہاوالدین ندیم بلوچ نے ضلع کونسل ہال منڈی بہاوالدین میں قائم مرکزی معلوماتی و رجسٹریشن سنٹر کا دودہ کیا اور رجسٹریشن کے عمل کا جائزہ لیا۔

اسسٹنٹ کمشنر نے درخواست دہندگان سے ملاقات کی اور ان کی گذارشات کو بھی سنا۔

شہریوں نے قرضہ سکیم کے معلوماتی سنٹر کے قیام اور سہولیات پر اظہار اطمینان کیا۔

اسسٹنٹ کمشنر ندیم بلوچ کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے بے گھر افراد کیلئے اپنی چھت اپنا گھر انقلابی پروگرام کا آغاز کیا ہے۔

آسان اقساط پر قرض فراہمی سے ہزاروں بے گھر افراد مستفید ہوسکیں گے۔

انہوں نے متعلقہ افسران و عملہ کو ہدایت کی کہ اپنی چھت اپنا گھر سکیم کے سلسلہ میں آنے والے شہریوں کو نہ صرف پروگرام سے متعلق آگاہی فراہم کی جائے بلکہ ان کی رجسٹریشن کو بھی یقینی بنایا جائے۔

PML(N) PML-N Punjab Digial DGPR Punjab Govt of Punjab Commissioner Gujranwala, Division, Gujranwala

منڈی بہاوالدین،24 اگست 2024 (  )ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر فیصل سلیم کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر منڈی بہاوالدین ندیم بلوچ نے صبح سویر...
24/08/2024

منڈی بہاوالدین،24 اگست 2024 ( )
ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر فیصل سلیم کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر منڈی بہاوالدین ندیم بلوچ نے صبح سویرے سبزی و پھل منڈی کا دورہ کر کے سبزیوں اور پھلوں کی بولی کے عمل کا جائزہ لیا۔

انہوں نے سبزی منڈی میں مختلف سٹالز، دکانوں اورصفائی ستھرائی کا جائزہ لیا۔

انہوں نے منڈی میں سبزیوں وپھلوں کے معیار اورسٹاک کو چیک کیا اور اپنی نگرانی میں بولی کروائی۔

اسسٹنٹ کمشنر ندیم بلوچ کا کہنا تھا کہ منڈی سے مارکیٹ تک سبزی و پھل کی قیمتوں کو اعتدال پر رکھنا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے۔

علی الصبح منڈی میں نیلامی کے عمل کے جائزے کا بنیادی مقصد مارکیٹ میں سستی اشیائے خوردونوش کی فراہمی ہے تاکہ اس عمل کا فائدہ عام آدمی تک پہنچے اور سبزی و فروٹ کی طلب و رسد سمیت ان کی قیمتوں پر چیک اینڈ بیلنس برقرار رکھا جا سکے۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومتی ہدایت کے مطابق ذخیرہ اندوزوں اور منافع خوروں کے خلاف کریک ڈاﺅن کامیابی سے جاری ہے اور اس ضمن میں مجسٹریٹس صاحبان اپنے اپنے علاقوں میں متحرک ہیں اور ناجائز منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی کے خلاف سخت اقدامات بھی اٹھا رہے ہیں ۔

Chief Minister Punjab's Updates Maryam Nawaz Sharif Maryamazing Maryam Nawaz Sharif.Official Chief Minister Punjab Maryam Nawaz Marriyum Aurangzeb Chief Secretary Punjab Minister Information & Culture Punjab PML-N Punjab DGPR Punjab PML(N) CM Punjab Official PMLN Digial Team MNS Govt of Punjab Commissioner Gujranwala, Division, Gujranwala

Address

Assistant Commissioner Office Mandi Bahauddin
Mandi Bahauddin

Opening Hours

Monday 09:00 - 17:00
Tuesday 09:00 - 17:00
Wednesday 09:00 - 17:00
Thursday 09:00 - 17:00
Friday 09:00 - 17:00
Saturday 09:00 - 17:00

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Assistant Commissioner Mandi Bahauddin posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share