14/10/2026
منڈی بہاؤالدین
پاکستان عوامی تحریک ضلع منڈی بہاؤالدین کا ماہانہ اجلاس آجمورخہ 14 اکتوبر 2026 کرسٹل میرج ہال منڈی بہاؤالدین میں منعقد ہوا اجلاس کا آغاز باقاعدہ تلاوت قرآن پاک سے ہوا تلاوت قرآن پاک کی سعادت چوہدری ریاض نصر گوندل صاحب سیکرٹری ممبر شپ پاکستان عوامی تحریک ضلع منڈی بہاؤالدین نے حاصل کی تلاوت قرآن پاک کے بعد اجتماعی درود شریف سے ہال گونج اٹھا اجلاس کی صدارت چوہدری غضنفر علی ساھی صاحب صدر پاکستان عوامی تحریک ضلع منڈی بہاؤالدین نے کی ، اجلاس کو چوہدری اسد اقبال رانجھا سینیئر نائب صدر پاکستان عوامی تحریک نے کنڈیکٹ کیا ضلعی ایگزیکٹو اور تمام پی پیز حلقہ جات کے صدور اور سیکرٹریز نے بھر پور شرکت کی اجلاس میں خصوصی شرکت چوہدری وسیم ھمایوں صاحب صدر تحریک منہاج القرآن ڈویژن گجرات، چوہدری محمد اعظم گجر، چوہدری محمد اقبال گوندل اور علامہ محمد عرفات نے کی ، اجلاس میں ڈاکٹر غلام احمد مغل صاحب صدر پاکستان عوامی تحریک پی پی 41 پھالیہ اور چوہدری عاطف ریاض کوڑا صاحب جنرل سیکرٹری پاکستان عوامی تحریک پی پی 43 ملکوال کی سالگرہ کا کیک کاٹا گیا اور مبارک باد پیش کی گئی
تفصیلات نویدافضل چورنڈیا کی اس رپورٹ میں
تمام پی پی حلقہ جات کے صدور اور سیکرٹریز کو پھولوں کے ہار پہناۓ گئے اور پھولوں کی پتیاں نچھاور کر کے بھر استقبال کیا گیا اور مبارکباد پیش کی گئی
ضلع کے تمام پی پیز حلقہ جات کی تنظیم سازی مکمل ہونے پر پورے ہاؤس اور مہمانان گرامی نے تالیاں بجاتے ہوئے مبارکباد پیش کی ۔ضلعی سطح پر بین الفورم کی انتظامی بے ضابطگیوں کو دستوری شکل میں لانے کے لیے اور آئندہ ضلع کے تمام اجتماعی نوعیت کے معاملات کو کوآرڈینیشن کونسل کے زریعے سے حل کرنے کی سفارشات پیش کی گئیں اجلاس میں قرار داد کو متفقہ طور پر منظور کیا گیا