Urdu poetry

Urdu poetry موجودہ لمحوں میں جیو

12/09/2025

﷽ ﺍﻟﺴَّـــــــﻼَﻡُ ﻋَﻠَﻴــْــﻜُﻢ ﻭَﺭَﺣْﻤَﺔُ ﺍﻟﻠﻪِ ﻭَﺑَﺮَﻛـَـﺎﺗُﻪ
*******
*عورت* پسلی سے ہی کیوں نکلی۔۔۔؟ انسانی جسم میں دل اور بہت سے نازک پارٹس پسلی کے پیچھے چھپے ہوئے ہیں یعنی پسلی ایک ڈھال ہے ان نازک پارٹس کے لئے ۔ تو اللہ پاک نے عورت کو پسلی سے نکال کے یہ نہیں بتایا کہ عورت میں ٹیڑھا پن ہے بلکہ اس نے عورت کی پسلی سے تخلیق کر کے یہ بات سمجھا دی کہ عورت وقت پڑنے پہ ڈھال بھی بن سکتی ہے ۔

اللّٰہ نے پھول ، بارش ، قوس قزح، تتلیاں ، دریا ، سمندر ، بادل ، پہاڑ ، کوئل ، آسمان ، چاند ستارے سورج کہکشاں ، ہِرن ، نرمی ، خوشبو ، محبّت ، شہد ، عطر ، غزل ۔۔۔اور باقی تمام خوبصورت اشیا سے مزید دلکش اور خوبصورت *عورت* کو بنایا ہے۔۔۔یقیناً عورت کائنات کا سب سے حسین تحفہ ہے، مگر وہ صرف مرد کی محبت کے لئے نہیں، بلکہ عزت، احترام اور اپنی انفرادی پہچان کے ساتھ ایک مکمل شخصیت ہے۔

حُسن... جو چہرے سے نہیں کردار سے چمکتا ہے خوبصورتی صرف آئینے کی محتاج نہیں ہوتی… دل بھی چمکتا ہے وہ نرمی، وہ حیاء، وہ صبر… جو ایک عورت کے اندر چھپا ہوتا ہے وہ بےمثال ہے۔۔۔ عورت کی اصل شان، اُس کے لہجے کی مٹھاس اور نیت کی پاکیزگی میں ہے۔۔اگر کردار اُجلا ہو، تو چہرہ خود بخود پرنور لگنے لگتا ہے۔۔۔وہ عورت سب سے خوبصورت ہے… جو خود کو رب کی رضا میں سجا لیتی ہے۔۔۔۔!!

*اے اللّٰہ* بیشک تُو نے عورت کو بنا کر اس کائنات کی سب سے خوبصورت چیز عطا کی ہے اے اللّٰہ اس شاہکار کو نرمی حیاء صبر لہجے میں مٹھاس اور نیّت کی پاکیزگی سے سرفراز فرما۔۔ تیری رضا میں خود کو سجا کر رکھنے کی توفیق عطا فرما۔۔۔ اے اللّٰہ دنیا کے تمام مردوں کو عورتوں کی عزت احترام کے ساتھ اس کے حقوق کی پاسداری کرنے کی توفیق عطا فرما۔۔ اے اللّٰہ اگر وہ ماں ہے تو اس کے پیروں تلے جنت ہے بہن ہے تو محبت و خلوص کا پیکر ہے بیوی ہے تو خدمتگار گھر کی محافظ اور بچوں کی پہلی درسگاہ ہے۔۔اے اللّٰہ اس کو حاسدوں کے حسد سے شیطان کے شر سے ، ازدواجی زندگی کی پریشانیوں دشواریوں سے حفاظت فرما۔۔
یا الہی بیماروں کو شفا عطا فرما- یا رب تمام عالم اسلام کے مسلمانوں کی حفاظت فرما اور ان کو ظالموں کے ظلم سے نجات عطا فرما-

***آمیـــن ثـمہ آمیـــن یا رب العالمین*** ゚viralシfypシ゚

12/09/2025

28/08/2025

سیلاب اور قدرتی آفات کو روکنے کے لیئے کالا بکرا ذبح کر کے دریا برد کیا جا رہا ہے ۔میں نے کینیڈا فون کر کے ایک دوست پوچھا کہ “ تمھارے ہاں تو پاکستان سے زیادہ بارشیں ہوتی ہیں ، تمھارے ہاں تو پہاڑ بھی ہم سے زیادہ ہیں ۰۰ پھر مگر تمھارے ہاں سیلاب اور آفات کیوں نہیں آتے ؟ ایسا کمینہ تھا پلٹ کے کہنے لگا ۰۰ کالے بکروں سے کچھ نہیں بنے گا ، کالے کرتوت والوں کو ذبح کر کے سمندر برد کرو تو شائد آفات نہ آئیں ۔ اس سے پہلے کہ میں پوچھتا کہ ۰۰ کون سے کالے کرتوت ؟ خود ہی کہنے لگا ۰۰یہ اسمگلنگ ، یہ سود خوری ، یہُ منشیات کے کاروبار ، یہ قوم لوط کی حرکات کالے کرتوت نہیں تو پھر اور کیا ہے ؟ میں کیا کہتا ۰۰ غصے میں فون بند کردیا ۔

Address

Mandi Burewala
61010

Telephone

03066588872

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Urdu poetry posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Urdu poetry:

Share

Category