22/11/2020
آج شام مورخہ 22/11/2020 شام 3 بجے پاکستان پیپلزپارٹی تحصیل مانجھی پور کی اہم میٹنگ ہوٸی۔جسکی صدارت ضلعی صدر میرسلمان خان کھوسہ نے کی۔موسٹ سینیٸر رہنما وممبر صوباٸی کونسل پاکستان پیپلزپارٹی صوبہ بلوچستان بشیراحمدداجلی صاحب اور ضلعی رہنما ڈاکٹر ذوالفقار علی کاکڑ نے بھی اپنا قیمتی وقت نکال کر شرکت کی۔میٹنگ کا خاص مقصد تحصیل دفتر کا افتتاح نوجوانوں کی پارٹی میں شمولیت اور تنظیم سازی کے حوالے سے صدرسلمان خان کھوسہ کا تحصیل کا دورہ تھا۔ میٹنگ کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا جس کی سعادت تحصیل کے سینیرناٸب صدر نزیراحمدکاکڑ صاحب نے حاصل کی اس کے بعد نعت پڑھنے کی سعادت محمدنورالدین کاکڑ نے حاصل کی۔جس کے بعد PPP تحصیل مانجھی پور کےصدر جناب کاشف نہال کھوکھر صاحب نے معززمہمانوں سے اپنے دفتر کا افتتاح کرایا۔اورفضا جیۓ بھٹو کے نعروں سے گونج اٹھی۔جس کے بعد خطابات کا سلسلہ شروع ہوا جوکہ تحصیل فرید آبادکے صدر جناب صدام حسین کٹوہر صاحب کے خطاب سے شروع ہوا۔جنرل سیکرٹری تحصیل مانجھی پور بابو میر محمد بگٹی سینٸرناٸیب صدر نزیراحمدکاکڑ صاحب نے بھی ولولہ انگیزخطابات کیۓ۔اس کے بعد سینٸر رہنماڈاکٹر ذوالفقارعلی کاکڑ نے پارٹی کے جیالوں اور عہدیداران سے خطاب کرتے ہوۓ کہا کہ ہم آپ کےشانہ بشانہ کھڑے ہیں آپ نے اور ہم نے مل کر ضلع صحبت پور اورخصوصن تحصیل مانجھی پور کو پاکستان پیپلزپارٹی کا گڑھ بنانا ہے۔کاشف نہال کھوکھر صاحب نے ضلعی صدر کو اپنے خطاب میں تحصیل مانجھی پور کی تمام یونین کونسل میں پارٹی فعالی کی مکمل یقین دہانی کراٸی۔جس کے بعد جناب بشیر احمد داجلی صاحب نے اپنے تجربے کے بنیاداپنے خطاب سے نوجوانوں کے حوصلے بلند کیۓ۔جناب بشیراحمد داجلی کو ضلعی صدر سلمان خان کھوسہ ڈاکٹر ذوالفقارعلی کاکڑ کاشف نہال کھوکھر اور نزیراحمد کاکڑاور دیگر نے پھولوں کا ہار پہنا کر صوباٸی کونسل کاممبر بننے پر مبارکباد دی ضلعی صدر سلمان خان کھوسہ نے اپنے صدارتی خطاب میں اپنے تمام عہدیداران ورکرز کو پارٹی کی فعالیت اور ثابت قدمی پر زور دیتے ہوۓ کہا کہ میں آپ کے ساتھ ہوں آپ کو گھر گھر پارٹی کا پیغام پہنچانا ہے۔آنے والا دور آپ کا ہے پیپلزپارٹی کا ہے جیالوں کا ہے۔آپ نے ہم نے سب نے ملکر پارٹی کا منشور گھر گھر پہنچا کر پارٹی کو مضبوط کرنا ہے اور جب ہم ملکر کام کریں گے تو ہماری طاقت مزید بڑھے گی۔ صحافی رحیم بخش تھہیم نے بھی پارٹی میں شامل ہونے کا اعلان کیا اور تحصیل ممبر میڈیا سیل کا عہدہ دیاگیا۔جس پر دوستوں نے مبارکباد دی۔آج میٹنگ میں شامل ہونے والے جیالے و عہدیدار۔انفارمیشن سیکرٹری بشیراحمد ٹالانی ڈپٹی جنرل سیکرٹری نورمحمدکھوسہ اسراراحمد کاکڑ عارف علی جمالی محمد حسن جمالی فداحسین جمالی منور علی بھنگرآصف علی جمالی زاھد علی جمالی ودیگر دوستوں نے شرکت کی۔تمام شرکا کے لیے ریفریشمنٹ کا بندوبست بھی کیا گیا تھا۔آخر میں گروپ تصویریں بھی لی گٸیں۔تحصیل صدر میرکاشف نہال کھوکھر نے ضلعی صدر سلمان خان کھوسہ جناب بشیراحمد داجلی میڈیا کے نماٸیندوں اور تمام شرکا کا شکریہ ادا کیا۔