08/09/2026
🚒 عوامی سہولت اور ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے اہم اقدام
وزیراعلیٰ پنجاب کے عوام دوست ویژن اور شہریوں کو بہترین بنیادی و حفاظتی سہولیات کی فراہمی کے عزم کے تحت میونسپل کمیٹی منکیرہ کی جانب سے ٹی ایچ کیو ہسپتال منکیرہ اور علی مارکیٹ میں فائر ہائیڈرنٹ نصب کر دیا گیا ہے۔
اس فائر ہائیڈرنٹ کی تنصیب کا مقصد کسی بھی ناگہانی صورتحال، بالخصوص خدانخواستہ آگ لگنے کی صورت میں فوری طور پر فائر فائٹنگ کی سہولت فراہم کرنا اور ہسپتال میں موجود مریضوں، لواحقین، عملہ اور عوام کی حفاظت کو یقینی بنانا ہے۔
یہ اقدام عوامی سہولت، شہریوں کے تحفظ اور ہنگامی حالات میں فوری رسپانس کو مزید مؤثر بنانے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔
میونسپل کمیٹی منکیرہ عوام کی خدمت، سہولت اور تحفظ کے لیے اپنی ذمہ داریاں بھرپور انداز میں ادا کرنے کے لیے کوشاں ہے۔