PTS Mansehra Official

Call Directions Contact the organization

PTS Mansehra Official Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from PTS Mansehra Official, Law enforcement agency, Mansehra.

نماز جنازہ ٹھیک 4 بجے ادا کی جائے گی إِنَّا لِلَّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَاللہ پاک مرحومہ ننھی بچی کی کامل مغفرت ...
24/09/2026

نماز جنازہ ٹھیک 4 بجے ادا کی جائے گی
إِنَّا لِلَّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ

اللہ پاک مرحومہ ننھی بچی کی کامل مغفرت فرمائے، اس کی قبر کو جنت کے باغوں میں سے ایک باغ بنا دے، اسے جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، اور اسے اپنے والدین کے لیے شفاعت کا ذریعہ بنائے۔

اللہ تعالیٰ انسپکٹر اعجاز خان صاحب، اہلِ خانہ اور تمام عزیز و اقارب کو یہ عظیم صدمہ صبر و ہمت کے ساتھ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے، انہیں صبرِ جمیل اور اجرِ عظیم نصیب فرمائے۔

آمین یا رب العالمین۔

ڈائریکٹر پولیس ٹریننگ سکول مانسہرہ تیمور خان PSP کے خصوصی احکامات کی روشنی میں پولیس ٹریننگ سکول مانسہرہ میں نئے آنے وال...
23/09/2026

ڈائریکٹر پولیس ٹریننگ سکول مانسہرہ تیمور خان PSP کے خصوصی احکامات کی روشنی میں پولیس ٹریننگ سکول مانسہرہ میں نئے آنے والے زیرِ تربیت ریکروٹس کے لیے پہلے لاء ٹیسٹ کا باقاعدہ انعقاد کیا گیا۔ اس ٹیسٹ کی نگرانی قائم مقام ڈی ایس پی ایڈمن مقصود شاہ کاظمی نے دیگر لاء سٹاف ڈرل اور اے ٹی ایس سٹاف کے ہمراہ کیاس موقع پر ٹیسٹ کے انعقاد کیا گیا
ٹیسٹ کا بنیادی مقصد نئے آنے والے ریکروٹس کی قانونی مضامین سے متعلق ابتدائی استعداد، علمی قابلیت، سیکھنے کی رفتار اور لاء کے حوالے سے ان کی مجموعی کارکردگی کا جائزہ لینا تھا تاکہ مستقبل کی تدریسی حکمتِ عملی کو مزید مؤثر بنایا جا سکے اور ہر ریکروٹ کی تعلیمی ضروریات کے مطابق رہنمائی فراہم کی جا سکے۔

قائم مقام ڈی ایس پی ایڈمن مقصود شاہ کاظمی نے امتحانی عمل کا تفصیلی معائنہ کیا اور اس بات کو یقینی بنایا کہ ٹیسٹ مکمل شفافیت، نظم و ضبط اور میرٹ کے مطابق منعقد ہو۔ انہوں نے ریکروٹس کو ہدایت کی کہ وہ دورانِ تربیت قانون کے مضامین پر خصوصی توجہ دیں، روزانہ باقاعدگی سے مطالعہ کریں، اساتذہ کی رہنمائی سے بھرپور استفادہ حاصل کریں اور ہر امتحان کو اپنی صلاحیتوں میں بہتری کا ذریعہ بنائیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ڈائریکٹر پولیس ٹریننگ سکول مانسہرہ تیمور خان PSP کے وژن کے مطابق زیرِ تربیت ریکروٹس کو جدید، معیاری اور پیشہ ورانہ تربیت فراہم کرنا ادارے کی اولین ترجیح ہے، جبکہ لاء کی مضبوط سمجھ ایک بہترین، ذمہ دار اور عوام دوست پولیس افسر کی بنیادی ضرورت ہے۔

آخر میں اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ پولیس ٹریننگ سکول مانسہرہ میں تربیت کے ہر مرحلے پر ریکروٹس کی تعلیمی اور عملی صلاحیتوں کا مسلسل جائزہ لیا جاتا رہے گا تاکہ وہ مستقبل میں ایک باصلاحیت، باکردار، قانون سے آگاہ اور پیشہ ور پولیس اہلکار کے طور پر عوام کی خدمت انجام دے سکیں۔*

پولیس ٹریننگ سکول مانسہرہموجودہ ملکی حالات اور دہشت گردی کی جاری لہر کے پیشِ نظر ڈائریکٹر پولیس ٹریننگ سکول مانسہرہ تیمو...
21/09/2026

پولیس ٹریننگ سکول مانسہرہ
موجودہ ملکی حالات اور دہشت گردی کی جاری لہر کے پیشِ نظر ڈائریکٹر پولیس ٹریننگ سکول مانسہرہ تیمور خان PSP کی زیرِ صدارت جملہ انچارج صاحبان کا ایک اہم سیکیورٹی میٹنگ کا انعقاد کیا گیا
میٹنگ میں قائم مقام ڈی ایس پی ایڈمن مقصود شاہ کاظمی لائن آفیسر اور دیگر افسران کی شرکت
*میٹنگ میں پولیس ٹریننگ سکول مانسہرہ کی مجموعی سیکیورٹی، داخلی و خارجی انتظامات، گشت کے نظام اور حساس مقامات کی نگرانی کے حوالے سے تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

اس موقع پر ڈائریکٹر پولیس ٹریننگ سکول مانسہرہ تیمور خان PSP نے واضح ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ پولیس ٹریننگ سکول مانسہرہ کی سیکیورٹی اولین ترجیح ہے اور اس معاملے میں کسی بھی قسم کی غفلت یا کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ سیکیورٹی پر کسی قسم کا سمجھوتہ قابلِ قبول نہیں ہوگا اور تمام افسران و جوان اپنی ذمہ داریاں پوری ایمانداری، مستعدی اور پیشہ ورانہ انداز میں انجام دیں۔

ڈائریکٹر صاحب نے ہدایت کی کہ سیکیورٹی ڈیوٹی پر تعینات تمام جوان ہر وقت مکمل الرٹ رہیں، دورانِ ڈیوٹی پاکٹ فون کا مؤثر استعمال یقینی بنائیں، ہر مشکوک سرگرمی پر کڑی نظر رکھیں اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے مکمل طور پر تیار رہیں۔ انہوں نے مزید ہدایت کی کہ دورانِ ڈیوٹی کسی بھی قسم کی غفلت، لاپرواہی یا کوتاہی ناقابلِ برداشت ہوگی اور ذمہ داران کے خلاف قانونی و محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

میٹنگ میں مین گیٹ، ریئر گیٹ، سی پیک گیٹ، چاردیواری، برجیات، بیرئرز اور تمام چیک پوسٹس کی سیکیورٹی مزید مؤثر بنانے کے احکامات جاری کیے گئے۔ تمام متعلقہ انچارج صاحبان کو ہدایت کی گئی کہ ان مقامات پر تعینات جوانوں کی نگرانی کو مزید سخت بنایا جائے اور ہر وقت مکمل الرٹ رہتے ہوئے ڈیوٹی سرانجام دی جائے۔

ڈائریکٹر صاحب نے پیدل گشت، رائیڈر گشت اور موبائل گشت کو مزید فعال، منظم اور مؤثر بنانے کی بھی ہدایات جاری کیں تاکہ پولیس ٹریننگ سکول مانسہرہ کے اندر اور اطراف میں ہر قسم کی مشکوک نقل و حرکت پر فوری نظر رکھی جا سکے*۔

*میٹنگ کے اختتام پر ڈائریکٹر پولیس ٹریننگ سکول مانسہرہ تیمور خان PSP نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پولیس ٹریننگ سکول مانسہرہ کی سیکیورٹی، نظم و ضبط اور محفوظ تربیتی ماحول کو ہر قیمت پر یقینی بنایا جائے گا، اور تمام افسران و جوان اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کو قومی فریضہ سمجھتے ہوئے پوری جانفشانی سے انجام دیں گے۔*

19/09/2026
ڈائریکٹر پولیس ٹریننگ سکول مانسہرہ جناب تیمور خان PSP کے خصوصی احکامات کی روشنی میں قائم مقام ڈی ایس پی ایڈمن مقصود شاہ ...
11/09/2026

ڈائریکٹر پولیس ٹریننگ سکول مانسہرہ جناب تیمور خان PSP کے خصوصی احکامات کی روشنی میں قائم مقام ڈی ایس پی ایڈمن مقصود شاہ کاظمی نے لوئر کورس کے زیرِ تربیت ٹریننز میں دورانِ تربیت بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے اہلکاروں میں تعریفی سرٹیفکیٹس اور نقد انعامات تقسیم کیے۔ اس موقع پر انہوں نے ٹریننز کو آئندہ بھی محنت، نظم و ضبط اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو مزید بہتر بنانے کی تلقین کی۔

ڈائریکٹر پولیس ٹریننگ سکول مانسہرہ تیمور خان PSP کی زیر صدارت پولیس ٹریننگ سکول مانسہرہ کے جملہ افسران اور سٹاف کا ایک ا...
03/09/2026

ڈائریکٹر پولیس ٹریننگ سکول مانسہرہ تیمور خان PSP کی زیر صدارت پولیس ٹریننگ سکول مانسہرہ کے جملہ افسران اور سٹاف کا ایک اہم میٹنگ کا انعقاد کیا میٹنگ کا مقصد جلد ہی پولیس ٹریننگ سکول میں آنے والے نئے ریکروٹس کی آمد، رہائش، سیکیورٹی، تربیت اور دیگر انتظامات کا تفصیلی جائزہ لینا اور متعلقہ سٹاف کو ضروری ہدایات جاری کرنا تھا۔

*میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر پولیس ٹریننگ سکول مانسہرہ تیمور خان PSP نے کہا کہ نئے ریکروٹس مستقبل میں خیبر پختونخوا پولیس کا اہم سرمایہ ہیں، لہٰذا ان کی بہترین تربیت، رہائش اور فلاح و بہبود کو یقینی بنانا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ انہوں نے تمام متعلقہ افسران اور سٹاف کو ہدایت کی کہ ریکروٹس کی آمد سے قبل تمام انتظامات ہر لحاظ سے مکمل کیے جائیں تاکہ انہیں کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔*

*انہوں نے خصوصی طور پر ہدایت جاری کی کہ ریکروٹس کی آمد کے موقع پر پولیس ٹریننگ سکول کی سیکیورٹی کو مزید مؤثر اور فول پروف بنایا جائے۔ مرکزی گیٹ، داخلی و خارجی راستوں، چیک پوسٹس اور دیگر حساس مقامات پر سیکیورٹی انتظامات کو مزید مضبوط کیا جائے تاکہ ہر قسم کی ناخوشگوار صورتحال سے بروقت نمٹا جا سکے۔*

*میٹنگ میں رہائشی بیرکس، صاف ستھرے ماحول، پینے کے صاف پانی، میس، طبی سہولیات، لاء کلاسز، تربیتی میدانوں اور دیگر بنیادی سہولیات کا بھی تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ ڈائریکٹر نے متعلقہ افسران کو ہدایت دی کہ تمام انتظامات جلد از جلد مکمل کیے جائیں اور ہر شعبہ اپنی ذمہ داریاں پوری ایمانداری، محنت اور ذمہ داری کے ساتھ انجام دے۔

تیمور خان PSP نے واضح ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ کسی بھی ریکروٹ کے ساتھ غیر مناسب رویہ، زیادتی یا امتیازی سلوک ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔ تمام زیر تربیت ریکروٹس کے ساتھ عزت، انصاف اور پیشہ ورانہ انداز میں برتاؤ کیا جائے تاکہ وہ خوشگوار اور مثبت ماحول میں اپنی تربیت مکمل کر سکیں۔

پولیس ٹریننگ سکول مانسہرہمورخہ 02 ستمبر 2026جوائنٹ سیکورٹی میٹنگ*ایڈیشنل انسپکٹر جنرل آف پولیس ٹریننگ خیبر پختونخواہ جنا...
02/09/2026

پولیس ٹریننگ سکول مانسہرہ
مورخہ 02 ستمبر 2026
جوائنٹ سیکورٹی میٹنگ
*ایڈیشنل انسپکٹر جنرل آف پولیس ٹریننگ خیبر پختونخواہ جناب ڈاکٹر فصیح الدین PSP ڈی آئی جی ٹریننگ خیبر پختونخواہ جناب جناب آفتاب احمد محسود PSP کے خصوصی احکامات کی روشنی میں ڈائریکٹر پولیس ٹریننگ سکول مانسہرہ تیمور خان PSP کی زیر صدارت جوائنٹ سیکیورٹی میٹنگ کا انعقاد*

*پولیس ٹریننگ سکول مانسہرہ میں ڈائریکٹر پولیس ٹریننگ سکول مانسہرہ تیمور خان PSP کی زیر صدارت ایک اہم جوائنٹ سیکیورٹی میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔ میٹنگ میں SP ایس ایس یو مانسہرہ عباس خان ڈی ایس پی سپیشل برانچ ذاکر خان ڈسٹرکٹ پولیس مانسہرہ، ڈسٹرکٹ سیکیورٹی برانچ مانسہرہ، کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ CTD اور ریپڈ ریسپانس فورس (RRF)، فرنٹیئر ریزرو پولیس (FRP)، سمیت دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے افسران نے شرکت کی۔*

*میٹنگ کے دوران پولیس ٹریننگ سکول مانسہرہ کی مجموعی سیکیورٹی صورتحال، داخلی و خارجی راستوں کی نگرانی، حساس مقامات کی حفاظت، تربیتی سرگرمیوں کے دوران سیکیورٹی انتظامات اور موجودہ ملکی حالات کے تناظر میں درپیش چیلنجز کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔*

*ڈائریکٹر پولیس ٹریننگ سکول مانسہرہ تیمور خان PSP نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پولیس ٹریننگ سکول مانسہرہ کی سیکیورٹی اولین ترجیح ہے اور اس معاملے میں کسی قسم کا سمجھوتہ ہرگز قابل قبول نہیں ہوگا۔ انہوں نے تمام متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ باہمی رابطوں اور انٹیلی جنس شیئرنگ کے نظام کو مزید مؤثر بنایا جائے تاکہ کسی بھی ممکنہ خطرے کا بروقت تدارک کیا جا سکے۔*

*انہوں نے کہا کہ ملک میں دہشت گردی کی جاری لہر اور موجودہ سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر پولیس ٹریننگ سکول مانسہرہ کی سیکیورٹی کو ہائی الرٹ رکھا جائے اور تمام حفاظتی اقدامات کو فول پروف بنایا جائے۔ اس مقصد کے لیے داخلی و خارجی پوائنٹس پر سخت نگرانی، گشت کے نظام کو مزید مؤثر بنانے، سرچ اینڈ سویپ آپریشنز کے انعقاد اور جدید سیکیورٹی طریقہ کار اپنانے پر زور دیا گیا۔*

*میٹنگ میں شریک تمام اداروں کے افسران نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پولیس ٹریننگ سکول مانسہرہ کی سیکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے اور باہمی تعاون و رابطے کے ذریعے کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے مکمل تیاری برقرار رکھی جائے گی۔*

*میٹنگ کے اختتام پر ڈائریکٹر پولیس ٹریننگ سکول مانسہرہ تیمور خان PSP نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پولیس ٹریننگ سکول مانسہرہ کی سیکیورٹی، امن و امان اور تربیتی ماحول کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات مسلسل جاری رکھے جائیں گے۔*

*پولیس ٹریننگ سکول مانسہرہ میں عید میلاد النبی ﷺ کے حوالے سے پروقار تقریب کا انعقاد**ڈائریکٹر پولیس ٹریننگ سکول مانسہرہ ...
26/08/2026

*پولیس ٹریننگ سکول مانسہرہ میں عید میلاد النبی ﷺ کے حوالے سے پروقار تقریب کا انعقاد*

*ڈائریکٹر پولیس ٹریننگ سکول مانسہرہ تیمور خان PSP کے خصوصی احکامات کی روشنی میں RI انسپکٹر اعجاز خان کا ہمراہ دیگر سٹاف کے پولیس ٹریننگ سکول مانسہرہ میں عید میلاد النبی ﷺ کے مبارک موقع پر ایک نہایت پروقار، روح پرور اور باوقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔*
*تقریب میں پولیس ٹریننگ سکول کے افسران، انسٹرکٹرز، لاء سٹاف اور زیر تربیت پولیس ٹرینیز نے بھرپور شرکت کی۔*

*تقریب کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے کیا گیا، جس کے بعد بارگاہِ رسالت مآب ﷺ میں عقیدت و محبت کے اظہار کے طور پر حمدِ باری تعالیٰ اور نعتِ رسولِ مقبول ﷺ پیش کی گئیں۔ زیر تربیت ٹرینیز نے انتہائی عقیدت، احترام اور والہانہ محبت کے ساتھ نعتیہ کلام پیش کیا، جس سے تقریب کا ماحول روحانی کیفیت سے معطر ہو گیا۔*

*اس موقع پر زیر تربیت ٹرینیز کی جانب سے عید میلاد النبی ﷺ کی مناسبت سے اسلامی تقاریر بھی پیش کی گئیں، جن میں حضور اکرم حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کی سیرتِ طیبہ، اخلاقِ حسنہ، عدل و انصاف، رواداری، برداشت، رحم، محبت اور انسانیت کے لیے آپ ﷺ کی عظیم خدمات پر تفصیل سے روشنی ڈالی گئی۔ مقررین نے اس امر پر زور دیا کہ بحیثیت پولیس اہلکار ہمیں حضور اکرم ﷺ کی تعلیمات کو اپنی عملی زندگی کا حصہ بناتے ہوئے عوام کی خدمت، دیانتداری، انصاف اور خوش اخلاقی کو اپنا شعار بنانا چاہیے۔*

*تقریب کے اختتام پر ملکِ پاکستان کی سلامتی، ترقی و خوشحالی، امتِ مسلمہ کے اتحاد، خیبر پختونخوا پولیس کی کامیابیوں، شہدائے پولیس کے بلند درجات اور تمام پولیس اہلکاروں کی حفاظت و استقامت کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔*

*اس روحانی اور بابرکت تقریب کے انعقاد کا مقصد زیر تربیت پولیس جوانوں میں عشقِ رسول ﷺ، اسلامی اقدار، اعلیٰ اخلاق، نظم و ضبط، خدمتِ خلق اور پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کے احساس کو مزید مضبوط کرنا تھا تاکہ وہ مستقبل میں ایک ذمہ دار، باکردار اور عوام دوست پولیس فورس کا حصہ بن سکیں۔*

Address

Mansehra
11223

Telephone

+923452076330

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when PTS Mansehra Official posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to PTS Mansehra Official:

Shortcuts

Share