Agriculture Office Oghi Mansehra

Website

Agriculture Office Oghi Mansehra Provisions of Agriculture Inputs, Orchards and advisory services to farming community.

21/10/2026
18/09/2026

With Bureau of Agriculture Information Khyber Pakhtunkhwa – I just got recognized as one of their top fans! 🎉

17/09/2026

السلام علیکم ورحمۃ اللہ۔
تحصیل اوگی کے معزز زمینداروں کے لیے سنہری موقع۔

16/09/2026

☆☆__ کسان بھائیوں کے لیے اہم اعلان __☆☆
....رجسٹرڈ کسان ہی سبسڈی کے اہل.......

● کھاد کی خریداری اور حکومتی سبسڈی کے حصول کے لیے رجسٹریشن لازمی ہے۔
● یوریا، ڈی اے پی اور دیگر کھادوں پر سبسڈی حاصل کریں۔
● آج ہی اپنے قریبی محکمہ زراعت آفس سے رجسٹریشن کروائیں۔

10/09/2026

☆☆--خیبر پختونخواہ حکومت دے رہی ہے فاسفورس کھاد پر سبسڈی--☆☆
آج ہی اپنے قریبی زراعت دفتر جا کر بائیو میٹرک تصدیق کروائیں۔

Major pests of Maize Crop.
27/08/2026

Major pests of Maize Crop.

چاول کی فصل میں لیف فولڈر کا اہم پیسٹ الرٹ — فوری احتیاط ضروریلیف فولڈر چاول کے مختلف اقسام میں نقصان کا باعث بنتا ہے او...
27/08/2026

چاول کی فصل میں لیف فولڈر کا اہم پیسٹ الرٹ — فوری احتیاط ضروری

لیف فولڈر چاول کے مختلف اقسام میں نقصان کا باعث بنتا ہے اور فعال ٹلرنگ سے بوٹنگ کے مرحلے تک زیادہ نقصان پہنچا سکتا ہے۔ موجودہ موسمی حالات اس کی افزائش اور پھیلاؤ کے لیے سازگار ہیں، اس لیے فصل کی باقاعدہ پیسٹ سکاؤٹنگ نہایت ضروری ہے۔

کاشتکار درج ذیل اقدامات ضرور اپنائیں:

1۔ چاول کی فصل کی ہفتے میں کم از کم دو مرتبہ پیسٹ سکاؤٹنگ کریں۔
2۔ کھیت اور اس کے اردگرد جڑی بوٹیوں کی تلفی کریں۔
3۔ بالغ پتنگوں کی مانیٹرنگ اور فزیکل کیپچر کے لیے Light Traps استعمال کریں۔
4۔ نائٹروجن کھاد کے غیر ضروری اور زیادہ استعمال سے گریز کریں۔
5۔ اگر 2 رولڈ پتے فی پودا کی سطح پر حملہ موجود ہو تو محکمہ زراعت کے ماہرینِ تحفظِ نباتات سے مشاورت کے بعد تجویز کردہ کیڑے مار زہر استعمال کریں۔

تجویز کردہ کیڑے مار ادویات فی ایکڑ:

• Tetraniliprole 200% SC — 100 ml — PHI: 33 دن
• Isocycloseram 200 SC — 40 ml — PHI: 29 دن
• Cartap 4% G — 9 kg — PHI: 40 دن
• Chlorantraniliprole 0.4% G — 4 kg — PHI: 14 دن
• Chlorantraniliprole + Emamectin Benzoate 0.26% G — 8 kg — PHI: 14 دن
• Emamectin Benzoate + Indoxacarb 9% SC — 120 ml — PHI: 28 دن
• Emamectin Benzoate + Lambda-cyhalothrin 12% WP — 100 g — PHI: 16 دن
• Gamacyhalothrin 60 CS — 75 ml — PHI: 21 دن

اہم ہدایت:
کیڑے مار دوا کا انتخاب فصل کی حالت، پیسٹ کی شدت، لیبل کی سفارشات اور Pre-Harvest Interval (PHI) کو مدنظر رکھتے ہوئے محکمہ زراعت کے ماہرین کے مشورے سے کریں۔ غیر ضروری یا بار بار ایک ہی گروپ کی کیڑے مار دوا استعمال کرنے سے گریز کریں تاکہ Pesticide Resistance کے خطرے کو کم کیا جا سکے۔

بروقت شناخت، درست مانیٹرنگ اور Integrated Pest Management (IPM) کے اصولوں پر عمل ہی چاول کی پیداوار اور معیار کو محفوظ رکھنے کا مؤثر طریقہ ہے۔

تازہ ترین موسمی پیشگوئی 17 اگست سے 21 اگست تک بارشوں کا امکان -بالائی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ اور سیلاب کا خدشہخیبرپختو...
19/08/2026

تازہ ترین موسمی پیشگوئی
17 اگست سے 21 اگست تک بارشوں کا امکان -
بالائی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ اور سیلاب کا خدشہ

خیبرپختونخواہ کے اضلاع کے لیے وارننگ
1. 16 اگست سے 21 اگست: خیبرپختونخواہ میں موسلا دھار بارشیں_
صوبے بھر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے۔

2. 16 سے 21 اگست: پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ__
دیر، سوات، چترال، کوہستان، مانسہرہ، بٹگرام اور شانگلہ کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ ہو سکتی ہے۔

3. 18 سے 21 اگست: دریاؤں اور ندی نالوں میں طغیانی__
دریائے سوات، دریائے کابل اور ملحقہ ندی نالوں میں پانی کی سطح بلند ہونے کا خدشہ ہے۔ نشیبی علاقے زیرِ آب آ سکتے ہیں۔

کسانوں کے لیے ضروری ہدایات
1. 17 سے 20 اگست: فصلوں کی حفاظت کریں__
موسلا دھار بارش سے کھڑی فصلوں کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔ کھیتوں سے پانی کے نکاس کا بندوبست رکھیں۔

2. مویشیوں کو محفوظ جگہ پر رکھیں__
بارش اور بجلی گرنے کے دوران مویشیوں کو کھلے آسمان تلے نہ چھوڑیں۔

3. کٹائی شدہ فصل کو ڈھانپ کر رکھیں__
گیلی ہونے سے فصل خراب ہو سکتی ہے۔ اسے محفوظ گودام میں رکھیں۔

Address

Jalalabad Chowk, Sherghar Road Oghi
Mansehra

Opening Hours

Monday 09:00 - 17:00
Tuesday 09:00 - 17:00
Wednesday 09:00 - 17:00
Thursday 09:00 - 17:00
Friday 09:00 - 17:00

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Agriculture Office Oghi Mansehra posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share