ISF Hazara University Mansehra

ISF Hazara University Mansehra We are working for Imran Khan,
Students and Donating Blood to the needy peoples

28/07/2026

آئی ایس ایف ضلع مانسہرہ

آج انصاف اسٹوڈنٹس فیڈریشن (ISF) ہزارہ یونیورسٹی کے صدر شوکت عزیز داوڑ نے ڈائریکٹر اسٹوڈنٹ سروسز سینٹر ڈاکٹر امجد خٹک سے ان کے دفتر میں ایک اہم اور تفصیلی ملاقات کی۔
ملاقات کا بنیادی مقصد نئے داخلوں کے حوالے سے طلبہ و طالبات کو درپیش مسائل کا حل، شفافیت کو یقینی بنانا اور نئے آنے والے طلبہ کے لیے ہر ممکن سہولیات کی فراہمی کو ممکن بنانا تھا۔
شوکت عزیز داوڑ نے ڈائریکٹر اسٹوڈنٹ سروسز سینٹر کے سامنے طلبہ کے تحفظات اور تجاویز رکھیں، جس پر ڈاکٹر امجد خٹک نے تمام جائز مطالبات پر فوری اور مثبت پیش رفت کی یقین دہانی کروائی
طلبہ کے حقوق کی پاسداری اور ان کے تعلیمی سفر کو آسان بنانا ہماری اولین ترجیح ہے-
انصاف اسٹوڈنٹس فیڈریشن (ISF) ہزارہ یونیورسٹی

27/07/2026

آئی ایس ایف ڈسٹرک مانسہرہ

اوگی میں دلبوڑی تا مچئی منصوبےکی افتتاحی تقریب کے موقع پر اسپیکر صوبائی اسمبلی جناب بابر سلیم سواتی صاحب کو خوش آمدید کہتے ہوئے۔
تقریب میں صدر ISF ہزارہ یونیورسٹی شوکت عزیز داوڑ کی دوستوں کے ہمراہ بھرپور شرکت۔

16/07/2026

چمن میں سحر لائیں گے، ہم ایسا عزم رکھتے ہیں
ہمیں کمزور مت سمجھو، ہم طوفانی بھرم رکھتے ہیں
تعلیم بھی اپنی طاقت ہے، تہذیب بھی اپنا زیور ہے
ہم قلم پکڑنا جانتے ہیں، اور حشر اٹھانا سیکھتے ہیں
ISF tigers

🤝 انصاف اسٹوڈنٹس فیڈریشن (ISF) آپ کی رہنما!اگر آپ کو اپلائی کرنے میں کوئی بھی مشکل پیش آ رہی ہے یا آپ فارم پورٹل اور دیگ...
14/07/2026

🤝 انصاف اسٹوڈنٹس فیڈریشن (ISF) آپ کی رہنما!
اگر آپ کو اپلائی کرنے میں کوئی بھی مشکل پیش آ رہی ہے یا آپ فارم پورٹل اور دیگر طریقہ کار کے بارے میں جاننا چاہتے ہیں تو ہماری ٹیم آپ کی مکمل رہنمائی کے لیے ہر وقت حاضر ہے

اگر آپ بھی ہزارہ یونیورسٹی (Hazara University) میں ایڈمیشن لینا چاہتے ہیں اور آپ کو فارم جمع کروانے، کورسز کے انتخاب یا ...
14/07/2026

اگر آپ بھی ہزارہ یونیورسٹی (Hazara University) میں ایڈمیشن لینا چاہتے ہیں اور آپ کو فارم جمع کروانے، کورسز کے انتخاب یا کسی بھی قسم کی مشکل کا سامنا ہے، تو بالکل پریشان نہ ہوں۔
ہماری ٹیم آپ کی مکمل رہنمائی (Admission Guide) کے لیے موجود ہے۔ کسی بھی معلومات یا ہیلپ کے لیے ابھی نیچے دیے گئے نمبرز پر رابطہ کریں:
👤 شوکت عزیز
📞 0320-9704102
👤 راشد احمد
📞 0340-8464491
👤 ارفق اللہ
📞 0334-8468940

13/07/2026

ہم کپتان کے شاہیں ہیں، ہم ظلم سے ٹکرائیں گے

اِس دیس کی تقدیر کو اب ہم خود ہی بدل کر لائیں گے

نہ خوف ہے ہم کو زنداں کا، نہ منزل سے پیچھے ہٹیں گے

ہم آئی ایس ایف کے راہی ہیں، بس آگے بڑھتے جائیں گے

آئی ایس ایف ضلع مانسہرہآج آئی ایس ایف (ISF) مانسہرہ کا ایک اہم اور اعلیٰ سطحی کابینہ اجلاس زیر صدارت صدر زرنوش خان اور ج...
12/07/2026

آئی ایس ایف ضلع مانسہرہ
آج آئی ایس ایف (ISF) مانسہرہ کا ایک اہم اور اعلیٰ سطحی کابینہ اجلاس زیر صدارت صدر زرنوش خان اور جنرل سیکرٹری عمر زیب خان منعقد ہوا۔
اس اہم بیٹھک میں آئی ایس ایف ہزارہ یونیورسٹی کے صدر شوکت عزیز داوڑ نے خصوصی شرکت کی۔ اجلاس میں تنظیم کو نچلی سطح پر مزید فعال و مضبوط بنانے اور ہزارہ یونیورسٹی سمیت ضلع بھر کے طلبہ کو درپیش مختلف مسائل اور ان کے ممکنہ حل پر تفصیلی اور سنجیدہ گفتگو کی گئی۔

اجلاس کے دوران حضرت بلال خان نے باضابطہ طور پر آئی ایس ایف میں شمولیت کا اعلان کیا۔ اس موقع پر تنظیم کے قائدین نے انہیں دل کی گہرائیوں سے خوش آمدید کہا اور آئی ایس ایف کی روایتی ٹوپی (Cap) پہنا کر ان کا استقبال کیا۔
ہم حضرت بلال خان کو کاروانِ انصاف کا حصہ بننے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ وہ طلبہ کے حقوق اور آئی ایس ایف کے نظریے کو آگے بڑھانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔

10/07/2026

صدر ISF ڈسٹرکٹ مانسہرہ زرنوش خان اور ان کی ٹیم طلبہ کے حقوق اور روشن مستقبل کے لیے ہمیشہ کی طرح فرنٹ لائن پر سرگرمِ عمل

گزشتہ روز شوکت عزیز داوڑ صدر انصاف اسٹوڈنٹس فیڈریشن (ISF) ہزارہ یونیورسٹی، جمیعت طلبہ اسلام کی جانب سے منعقدہ الوداعی تق...
09/07/2026

گزشتہ روز شوکت عزیز داوڑ صدر انصاف اسٹوڈنٹس فیڈریشن (ISF) ہزارہ یونیورسٹی، جمیعت طلبہ اسلام کی جانب سے منعقدہ الوداعی تقریب (Farewell Party) میں خصوصی شرکت کی
تقریب کے دوران فارغ التحصیل (Graduate) طلبہ میں سرٹیفکیٹس تقسیم کیے اور انہیں مستقبل کی نئی راہوں کے لیے دلی مبارکباد پیش کی۔ تعلیمی اداروں میں ایسی مثبت سرگرمیاں اور مختلف تنظیموں کے مابین ہم آہنگی ایک بہترین تعلیمی ماحول کی ضامن ہیں۔ تمام گریجویٹس کے روشن مستقبل کے لیے دعا کی

07/07/2026

آئی ایس ایف ضلع مانسہرہ

طلبہ کے مسائل پر ISF کا واشگاف مؤقف!
ہزارہ یونیورسٹی میں ٹرائبل اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن (TSO) کے زیرِ اہتمام ایک اہم بیٹھک کا انعقاد کیا گیا جس میں آئی ایس ایف ہزارہ یونیورسٹی کے صدر شوکت عزیز داوڑ نے شرکت کی اور طلبہ برادری کی نمائندگی کی۔
اس موقع پر طلبہ کے مختلف مسائل پر بات کرتے ہوئے صدر شوکت عزیز داوڑ کا کہنا تھا کہ تنظیمیں اور سیاسی نظریات اپنی جگہ لیکن جب بات ایک طالب علم کے حقوق کی آئے گی تو ہم سب ایک ہیں انہوں نے عزم دہرایا کہ:
"کوئی طالب علم کسی بھی علاقے یا ایجنسی سے ہو اس کا سیاسی رحجان کچھ بھی ہو اس سے بالاتر ہو کر ہم ہر طالب علم کے مسئلے کو اپنا مسئلہ سمجھیں گے طلبہ کی آواز کو دبنے نہیں دیا جائے گا اور ISF ہر مشکل وقت میں صفِ اول میں کھڑی نظر آئے گی۔
یقیناً، یہ اتحاد ہی ہماری طاقت ہے!



Address

Mansehra

Telephone

+923219112935

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when ISF Hazara University Mansehra posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to ISF Hazara University Mansehra:

Shortcuts

Share