Investigation Police Mansehra

Call Contact the organization

Investigation Police Mansehra investigation wing mansehra official page of investigation police mansehra...please like and follow for updates

ہفتہ وار اردلی روم کا انعقاد، پولیس افسران و جوانوں کے مسائل پر احکامات جاریایس پی صاحب کی زیرِ صدارت دفتر میں ہفتہ وار ...
11/11/2026

ہفتہ وار اردلی روم کا انعقاد، پولیس افسران و جوانوں کے مسائل پر احکامات جاری

ایس پی صاحب کی زیرِ صدارت دفتر میں ہفتہ وار اردلی روم منعقد ہوا، جس میں پولیس افسران و جوانوں کے مسائل سنے گئے اور شوکاز نوٹسز کے جوابات کا جائزہ لیا گیا۔

ایس پی صاحب نے اہلکاروں کے جائز مسائل کے فوری حل، میرٹ پر تبادلہ و تعیناتی اور محکمانہ امور کو قواعد و ضوابط کے مطابق نمٹانے کے احکامات جاری کیے۔ اچھی کارکردگی پر اہلکاروں کی حوصلہ افزائی جبکہ غفلت اور لاپرواہی پر متعلقہ اہلکاروں کے خلاف محکمانہ کارروائی کی ہدایت کی۔

ایس پی صاحب کا کہنا تھا کہ فرض شناسی اور بہترین کارکردگی کی حوصلہ افزائی کی جائے گی، جبکہ غفلت و لاپرواہی پر بلاامتیاز کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

مانسہرہ، 5 نومبر 2026ءایس پی انویسٹی گیشن مانسہرہ ابرار خان کے حکم پر ماہانہ کرائم میٹنگ، زیرِ تفتیش مقدمات کی پیش رفت ک...
05/11/2026

مانسہرہ، 5 نومبر 2026ء

ایس پی انویسٹی گیشن مانسہرہ ابرار خان کے حکم پر ماہانہ کرائم میٹنگ، زیرِ تفتیش مقدمات کی پیش رفت کا تفصیلی جائزہ اور اہم ہدایات جاری
جس میں ضلع بھر کے تمام او آئی آئیز (OIIs) اور متعلقہ برانچز کے انچارجز نے شرکت کی۔ میٹنگ کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا۔

اجلاس میں جنرل کرائم کی صورتحال اور سال 2026ء کے زیرِ تفتیش مقدمات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ ایس پی انویسٹی گیشن نے افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ 14 روز مکمل ہونے پر فوری عبوری چالان اور تفتیش مکمل ہوتے ہی حتمی چالان بلا تاخیر عدالت میں جمع کروایا جائے۔

انہوں نے تھانوں میں موجود جدید انویسٹی گیشن کٹس کے باقاعدہ استعمال، جدید تکنیکی ذرائع سے استفادہ، اہم مقدمات کی مؤثر تفتیش اور تمام شواہد بروقت متعلقہ فرانزک لیبارٹریز (FSL/PFSA/KMC/FIA) بھجوانے کی ہدایت کی۔

مزید برآں، سنگین نوعیت کے مقدمات، بالخصوص بچوں سے زیادتی، زیادتی کے بعد قتل، بچوں کے قتل اور غیرت کے نام پر قتل کے مقدمات میں چالان پیش کرنے سے قبل مکمل مثل زیرِ دستخطی پیش کرنے کی ہدایت کی گئی۔ تمام مقدمات کی ایف آئی آر سے لے کر چالان تک مکمل دستاویزات PSRMS سافٹ ویئر میں بروقت اپ لوڈ کرنے پر بھی زور دیا گیا۔

ایس پی انویسٹی گیشن نے میڈیکل و پوسٹ مارٹم رپورٹس کے حصول کے وقت ضروری دستاویزات کی تکمیل، معترضہ مثلوں پر تین دن کے اندر اعتراضات دور کرنے اور ملزمان کا مکمل کریمنل ریکارڈ (CRO) میں درج کروانے کی ہدایت کی، تاکہ فنگر پرنٹس، تصاویر اور شناختی کارڈ کے کوائف کے ذریعے CRMS کی مدد سے ملزمان کی شناخت اور ٹریسنگ کو مؤثر بنایا جا سکے۔

آخر میں انہوں نے تمام تفتیشی افسران کو ہدایت کی کہ تفتیش میں میرٹ، شفافیت اور جدید سائنسی تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے مقدمات کو بروقت یکطرف کیا جائے اور کسی قسم کی غفلت یا کوتاہی سے گریز کیا جائے۔

مانسہرہ، 4 نومبر 2026ءمعیاری تفتیش اور مؤثر عدالتی پیروی کے لیے تفتیشی افسران کا خصوصی تربیتی سیمینارتفتیش کے معیار میں ...
04/11/2026

مانسہرہ، 4 نومبر 2026ء

معیاری تفتیش اور مؤثر عدالتی پیروی کے لیے تفتیشی افسران کا خصوصی تربیتی سیمینار

تفتیش کے معیار میں بہتری اور انصاف کی بروقت فراہمی کے لیے ASJ-VII صاحب اور سینئر سول جج صاحب کے حکم پر کانفرنس روم میں ضلع بھر کے تمام تفتیشی افسران (OIIs) کے لیے خصوصی تربیتی سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔

سیمینار میں ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر (DPP) قاسم فاروق صاحب اور سینئر وکلاء کے نمائندگان نے تفتیشی افسران کو قانونی و تکنیکی امور، شواہد کی اہمیت، چالان کی تیاری، ملزمان و گواہوں کی بروقت عدالتوں میں پیشی اور مؤثر عدالتی پیروی کے حوالے سے تفصیلی رہنمائی فراہم کی۔

افسران کو ہدایت کی گئی کہ وہ میرٹ، شفافیت اور قانونی تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے معیاری تفتیش یقینی بنائیں اور حاصل کردہ تربیت کو عملی تفتیش کا حصہ بنائیں۔

سیمینار کا مقصد پولیس اور عدلیہ کے درمیان ہم آہنگی کو فروغ دینا، تفتیشی افسران کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں اضافہ اور عوام کو بروقت انصاف کی فراہمی یقینی بنانا تھا۔

مانسہرہ، 2 نومبر 2026تھانہ لساں نواب میں تعینات کمپیوٹر آپریٹر  شجاعت نے PSRMS اور CRO میں مقدمات کا اندراج تمام تر قواع...
02/11/2026

مانسہرہ، 2 نومبر 2026

تھانہ لساں نواب میں تعینات کمپیوٹر آپریٹر شجاعت نے PSRMS اور CRO میں مقدمات کا اندراج تمام تر قواعد و ضوابط اور ضروری تفصیلات و دستاویزات بروقت اپلوڈ کرنے کے ساتھ ریکارڈ کو بھی باقاعدگی سے مکمل اور برقرار رکھا۔

ان کی بہترین پیشہ ورانہ کارکردگی، ذمہ داری اور فرض شناسی کو سراہتے ہوئے ایس پی انویسٹی گیشن مانسہرہ ابرار خان نے انہیں تعریفی سرٹیفکیٹ سے نوازا اور شاباش دیتے ہوئے مزید اسی جذبے اور لگن کے ساتھ فرائض سرانجام دینے کی ہدایت کی۔

ایس پی انویسٹی گیشن مانسہرہ نے اس موقع پر کہا کہ محکمہ پولیس میں محنت، ذمہ داری اور اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے اہلکاروں کی حوصلہ افزائی کی جائے گی، جبکہ فرائض میں غفلت برتنے والوں کے خلاف محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

مانسہرہ، 28 اکتوبر 2026ءایس پی انویسٹی گیشن مانسہرہ ابرار خان کا ہفتہ وار اردلی روم، اہلکاروں کے مسائل سنے، محکمانہ احتس...
28/10/2026

مانسہرہ، 28 اکتوبر 2026ء

ایس پی انویسٹی گیشن مانسہرہ ابرار خان کا ہفتہ وار اردلی روم، اہلکاروں کے مسائل سنے، محکمانہ احتساب کے احکامات جاری

ایس پی صاحب کی زیرِ صدارت دفتر میں ہفتہ وار اردلی روم کا انعقاد کیا گیا، جہاں پولیس افسران و جوانوں کے مسائل سنے گئے اور شوکاز نوٹسز کے جوابات کا جائزہ لیا گیا۔

ایس پی صاحب نے اہلکاروں کے جائز مسائل کے فوری حل، میرٹ پر تبادلہ و تعیناتی اور محکمانہ معاملات میں قواعد و ضوابط کے مطابق احکامات جاری کیے۔ اچھی کارکردگی پر اہلکاروں کی حوصلہ افزائی کی گئی، جبکہ غفلت اور خلاف ورزی ثابت ہونے پر متعلقہ اہلکاروں کے خلاف محکمانہ کارروائی کے احکامات دیے گئے۔

اس موقع پر ایس پی صاحب نے کہا کہ اردلی روم کا مقصد اہلکاروں کے مسائل کا بروقت حل، میرٹ کی بالادستی اور محکمانہ نظم و ضبط کو یقینی بنانا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ اچھی کارکردگی کی حوصلہ افزائی، جبکہ غفلت اور لاپرواہی پر بلاامتیاز قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

27/10/2026

لمبی ڈھیری ٹیکسی سٹاپ پر 21/22سالہ نوجوان محسن شاہ کے قتل کا معمہ حل، اجرتی قاتل اور سہولت کار سمیت 4 ملزمان گرفتار، وجہ عداوت کورٹ میرج
ایس ایچ او تھانہ لاری اڈہ فیصل خلیل نے ٹیم کے ہمراہ کاروائ کرتے ہوئے 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
گرفتار ملزمان میں اعزاز زمان ولد شاہزمان سکنہ پشاور حال اسلام آباد ، عبدالواحد ولد زیارت گل سکنہ چارسدہ حال راولپنڈی ، عبدالبصیر ولد عبدالرشید سکنہ ٹینکی موڑ مانسہرہ اورعبدالقدیر ولد انور خان سکنہ کھنہ اسلام آباد شامل

مانسہرہ، 26 اکتوبر 2026ء مقدمہ نمبر 21 مورخہ 08 جنوری 2023، بجرم 302/458/15AA، تھانہ خاکی میں مؤثر اور پیشہ ورانہ تفتیش ...
26/10/2026

مانسہرہ، 26 اکتوبر 2026ء
مقدمہ نمبر 21 مورخہ 08 جنوری 2023، بجرم 302/458/15AA، تھانہ خاکی میں مؤثر اور پیشہ ورانہ تفتیش کے نتیجے میں معزز عدالت نے مورخہ 14 اکتوبر 2026ء کو ملزم کے خلاف فیصلہ سناتے ہوئے اسے مختلف دفعات کے تحت سزائیں سنائیں۔

عدالتی فیصلے کے مطابق جرم ثابت ہونے پر ملزم کو دفعہ 302 تعزیراتِ پاکستان کے تحت عمر قید اور 10 لاکھ روپے جرمانہ، جبکہ دفعہ 458 کے تحت 10 سال قید اور ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی۔ اسی طرح دفعہ 15AA کے تحت بھی ایک سال قید اور پانچ لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی۔ جرمانے کی عدم ادائیگی کی صورت میں مزید قید کی سزا بھی مقرر کی گئی۔

مقدمے کی کامیاب تفتیش میں اہم کردار ادا کرنے والے تفتیشی افسر ASI سیف الرحمان خان (حال OII/SI تھانہ دربند)کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں، محنت اور ذمہ دارانہ کارکردگی کو سراہتے ہوئے ان کے لیے تعریفی اسناد اور نقد انعام کی سفارش کی گئی ہے۔

مانسہرہ پولیس جرائم کی مؤثر تفتیش، شواہد کی بنیاد پر مقدمات کو منطقی انجام تک پہنچانے اور عوام کو انصاف کی فراہمی کے لیے پرعزم ہے۔ اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افسران کی حوصلہ افزائی پولیس فورس میں پیشہ ورانہ مہارت اور ذمہ داری کے فروغ کے لیے اہم قدم ہے۔

مانسہرہ، 21 اکتوبر 2026ءایس پی انویسٹی گیشن مانسہرہ ابرار خان کا ہفتہ وار اردلی روم، اہلکاروں کے مسائل کی سماعت اور محکم...
21/10/2026

مانسہرہ، 21 اکتوبر 2026ء

ایس پی انویسٹی گیشن مانسہرہ ابرار خان کا ہفتہ وار اردلی روم، اہلکاروں کے مسائل کی سماعت اور محکمانہ احتساب کے احکامات جاری

ایس پی صاحب کی زیرِ صدارت دفتر ایس پی انویسٹی گیشن مانسہرہ میں ہفتہ وار اردلی روم کا انعقاد کیا گیا، جس میں پولیس افسران و جوان اپنے مسائل اور محکمانہ معاملات کے سلسلے میں پیش ہوئے۔ اس موقع پر مختلف محکمانہ معاملات میں شوکاز نوٹس جاری کیے جانے والے افسران و جوانوں کے جوابات بھی ذاتی طور پر سنے گئے۔

ایس پی صاحب نے پولیس افسران و جوانوں کے مسائل کو غور سے سنا اور ان کے جائز مسائل کے فوری حل کے لیے موقع پر ہی احکامات جاری کیے۔ میرٹ اور محکمانہ قواعد کے مطابق جائز درخواستوں پر ٹرانسفر و پوسٹنگ کے احکامات بھی صادر کیے گئے، جبکہ شوکاز نوٹس کے جوابات اور متعلقہ معاملات کا تفصیلی جائزہ لینے کے بعد ضابطے کے مطابق سزا و جزا کے احکامات جاری کیے گئے۔ اچھی کارکردگی اور فرائض کی احسن انداز میں انجام دہی پر اہلکاروں کی حوصلہ افزائی کی گئی، جبکہ غفلت، لاپرواہی اور محکمانہ قواعد کی خلاف ورزی ثابت ہونے پر متعلقہ اہلکاروں کے خلاف محکمانہ کارروائی عمل میں لائی گئی۔

اس موقع پر ایس پی صاحب نے کہا کہ ہفتہ وار اردلی روم کے انعقاد کا بنیادی مقصد پولیس افسران و جوانوں کے مسائل براہِ راست سننا، ان کے جائز امور کو بروقت حل کرنا اور محکمانہ نظم و ضبط کو برقرار رکھنا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ اچھی کارکردگی دکھانے والے اہلکاروں کی حوصلہ افزائی کی جائے گی، جبکہ فرائض میں غفلت، لاپرواہی یا محکمانہ قواعد کی خلاف ورزی کے مرتکب اہلکاروں کے خلاف میرٹ اور قانون کے مطابق بلاامتیاز کارروائی عمل میں لائی جائے گی، تاکہ پولیس فورس کی کارکردگی، پیشہ ورانہ صلاحیت اور مورال کو مزید بہتر بنایا جا سکے۔

مورخہ 7/10/2026 کو ایس پی انویسٹی گیشن ابرار خان نے پولیس افسران و جوانوں کے مسائل سننے اور ان کے حل کے لیے دفتر ایس پی ...
07/10/2026

مورخہ 7/10/2026 کو ایس پی انویسٹی گیشن ابرار خان نے پولیس افسران و جوانوں کے مسائل سننے اور ان کے حل کے لیے دفتر ایس پی انویسٹی گیشن مانسہرہ میں ہفتہ وار اردلی روم کا انعقاد کیا گیا، جس میں پولیس اہلکار اپنے مسائل لے کر ایس پی صاحب کے سامنے پیش ہوئے۔

ایس پی صاحب نے افسران و جوانوں کے مسائل کو ذاتی طور پر سنا اور ان کے جائز مسائل کے فوری حل کے لیے موقع پر ہی احکامات جاری کیے۔ اس دوران جائز درخواستوں پر ٹرانسفر و پوسٹنگ کے احکامات بھی صادر کیے گئے، جبکہ ڈیوٹی میں غفلت و لاپرواہی کے مرتکب اہلکاروں کے خلاف محکمانہ کارروائی بھی عمل میں لائی گئی۔

اردلی روم کے انعقاد کے موقع پر ایس پی صاحب نے کہا کہ ہفتہ وار اردلی روم کا مقصد پولیس افسران و جوانوں کے مسائل بذاتِ خود سننا اور ان کے جائز امور کو بروقت حل کرنا ہے، تاکہ پولیس فورس کے مسائل کا ازالہ کرتے ہوئے ان کی کارکردگی اور مورال کو مزید بہتر بنایا جا سکے۔

مانسہرہ، 6 اکتوبر 2026ءایس پی انویسٹی گیشن مانسہرہ ابرار خان کی زیرِ صدارت ماہانہ کرائم میٹنگ کا انعقادایس پی انویسٹی گی...
06/10/2026

مانسہرہ، 6 اکتوبر 2026ء

ایس پی انویسٹی گیشن مانسہرہ ابرار خان کی زیرِ صدارت ماہانہ کرائم میٹنگ کا انعقاد

ایس پی انویسٹی گیشن مانسہرہ ابرار خان کی زیرِ صدارت ماہانہ کرائم میٹنگ کا انعقاد کیا گیا، جس میں ضلع بھر کے تمام تفتیشی افسران(OIIs) اور ڈپٹی پبلک پراسیکیوٹر نوشروان خان نے شرکت کی۔ میٹنگ کے دوران ضلع مانسہرہ میں جرائم کی مجموعی صورتحال، زیرِ تفتیش مقدمات، تفتیش کے معیار، مقدمات کی پیش رفت اور عدالتی امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

ایس پی انویسٹی گیشن ابرار خان نے افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ تمام مقدمات کی تفتیش میرٹ، شفافیت اور قانون کے تقاضوں کے مطابق مکمل کی جائے، جبکہ زیرِ تفتیش مقدمات کو مقررہ مدت کے اندر یکطرف کیا جائے۔ انہوں نے واضح کیا کہ تفتیشی امور میں کسی قسم کی غفلت، سستی یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

انہوں نے افسران پر زور دیا کہ جرائم کی روک تھام، مؤثر تفتیش اور عوام کو بروقت انصاف کی فراہمی کے لیے پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو مزید بہتر بنایا جائے اور تمام متعلقہ شعبوں کے ساتھ مؤثر رابطہ و تعاون یقینی بنایا جائے۔

میٹنگ کے دوران مقدمات کے بروقت چالان عدالتوں میں پیش کرنے، تفتیشی عمل کو مزید مؤثر بنانے اور پراسیکیوشن کے ساتھ مؤثر کوآرڈینیشن برقرار رکھنے کے حوالے سے بھی ضروری ہدایات جاری کی گئیں۔

Address

SP INVSTIGATION OFFICE
Mansehra
21300

Telephone

+923470554598

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Investigation Police Mansehra posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Investigation Police Mansehra:

Shortcuts

Share