Phagla Mansehra

Phagla Mansehra Phagla Mansehra

16/08/2026

مانسہرہ میں گستاخِ اہلبیت علیہم السلام کو سر عام پھانسی دینی چاہیے۔ کل صبح سوموار نو بجے سب سادات اور محبان اہلِ بیت علیہم السلام کو مانسہرہ کچہری میں پہنچنا چاہیے۔

23/07/2026

ماشاءاللہ
قوس قزح (دھنک) Rainbow
پھگلہ Phagla

ہندکو زبان میں ہزارہ کی سرزمین پر محرم الحرام کے دِنوں میں قدیم عرصہ سے پڑھے جانے والے مرثیہ کو انٹرنیٹ پر پہلی بار منظر...
25/06/2026

ہندکو زبان میں ہزارہ کی سرزمین پر محرم الحرام کے دِنوں میں قدیم عرصہ سے پڑھے جانے والے مرثیہ کو انٹرنیٹ پر پہلی بار منظر عام پر لایا جا رہا ہے۔

محرم الحرام میں یکم سے دس محرم تک ہندکو زبان میں بھی خاتم النبیین حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے اہل بیت علیھم السلام اور شہدائے کربلا کو نذرانۂ عقیدت پیش کرتے ہوئے چھوٹے چھوٹے نوحے، مرثیئے یا کلام ہر گھر میں پڑھے جاتے تھے خصوصاً خواتین اور بچے پڑھتے تھے۔ کوئی سنی شیعہ نہیں تھا۔ ہندکو زبان میں ان مرثیوں یا نوحوں کو ’امام زادے‘ یا ’ مام زادے ‘ کہا جاتا ہے، یہی نام مشہور ہے۔ بہت کم مرثیوں میں پنجابی کے الفاظ بھی ملتے ہیں۔

گھروں میں چھوٹی چھوٹی دیگچیاں، برتن سجائے جاتے تھے جنہیں ڈولی یا ڈولیاں کہا جاتا تھا اور بچے ان میں کھانے پینے کی اشیاء چاول، اُبلے انڈے وغیرہ ڈال کر امام زادے گھروں سے پڑھتے ہوئے قبرستان لے جاتے تھے۔ پچاس، ساٹھ سالہ افراد اور بزرگوں کو اب بھی چالیس سال پہلے کے وہ دِن یاد ہیں کہ ’ امام زادے ‘ پڑھتے ہوئے سینہ کوبی بھی کی جاتی تھی اور اُنہیں سب زبانی یاد ہے، موجودہ دَور میں اکثر افراد کو ان نوحوں سے کچھ جملے یاد ہیں اور کچھ لوگوں کو نوحہ کی مشہور و معروف پہلی دو سطریں ہی یاد ہیں، جو یہ ہیں:

اللہ۔۔۔ مَام زادےؑ مارے
اللہ۔۔۔ شہزادےؑ مارے

ترجمہ اور مطلب:

ہائے اللہ،، امام زادےؑ مارے
ہائے اللہ،، شہزادےؑ مارے۔

عام طور پر تکلیف کے وقت کہا جاتا ہے ’ ہائے اللہ مر گیا / مر گئی ‘ یا ’ اللہ جی، مار دیا ‘ ہندکو زبان میں شہدائے کربلا کی تکالیف کو اسی طرح بیان کیا گیا۔

ہندکو میں بھی یہ الفاظ امام زادے ہی ہیں انہیں کئی لوگ مام زادے کہتے ہیں۔

ہندکو امام زادے پڑھئیے:

آسو پاسو ملیے،
اَساں دیگ چڑھائی،
جِناں جُگے چڑہائی،
اُو گئے لڑائی،
لڑدیاں لڑدیاں مر گئے،
کار (گھر) خبر نہ آئی،
خبر کرے بی بی فاطمہؑ فرزندؑ پیارا،
اَشیو میرا حُسیناؑ (حُسین علیہ السلام)،
گولی ماری مندی حُسیناؑ (حسینؑ کی شہادت کی خبر ملی جیسے گولی لگی)،
مرض لائی ای مَندی حُسیناںؑ،
۔
اور نبیؐ اُڑیاں رے،
سِر گلابی چُڑیاں رے،
شاہ جی دی ٹُپی اَو بھی رَوندی توندھی،
آخ لی تُو ٹُپیئے،، تُڑا سید کی ہَویا،
سید ماریا کافراں،،، ربّی، اللہ ہی اللہ،
اللہ،، امام زادےؑ مارے،
اللہ،، شہزادےؑ مارے۔
اللہ کَھڑ بہشتاں باڑے،
بہشتی بندے۔۔۔۔

معنی:
سِر گلابی: سر خون سے تر
رَوندھی توندھی: رونا دھونا
آخ: کہو
ٹُپی، ٹُپیئے: ٹوپی
تُڑا: تمہارا
کی ہَویا: کدھر گیا۔
اللہ کَھڑ بہشتاں باڑے: اللہ نے جنت میں پہنچا دیئے
بہشتی: جنتی
۔
دُل دُل کَوہڑا،
شاہ دا اُتا لال پلانڑوُں،
لال پلانڑوں ٹَپیا،
کَوڑا (گھوڑا) مُڑیا نشانی،

معانی:
کوڑا، کوہڑا: گھوڑا
پلانڑوُں: کپڑا
ٹپیا: گِر گیا۔
۔
شاہ جی دی چادر، اَو بھی رَوندی توندھی،
آخ لی تُو چادرے، تُڑا سید کی ہَویا،
سید ماریا کافراں،،، ربی، اللہ ہی اللہ۔
اللہ،، مام زادے مارے،
اللہ،، شہزادے مارے،
اللہ کھڑ بہشتاں باڑے،
بہشتی بندے۔۔۔
۔
تَلاں دَرو دو بی بیاں،
سِر کالے کالے،
تُسی (آپ) نہ روؤ بی بیو، مام زادے مارے،
اللہ،، شہزادےؑ مارے۔
بہشتی بندے۔۔۔

یعنی آپ نہ روؤ بی بیو، حوصلہ کرو، ہم روتے ہیں، امام زادےؑ مارے۔ اللہ،، شہزادےؑ مارے۔
۔
کوریاں شانڑکاں کورے تپاخ،
امام زادے آخڑاں بڑا ثواب۔

معنی:
کوریاں: پختہ
شانڑکاں: تھالیاں
تپاخ (مٹی کے برتن)۔
آخڑاں: پڑھنا
۔
شہزادہ قاسم علیہ السلام کے نام:

ہائے ہائے قاسمؑ،
ماریا قاسمؑ،
ظلم کیتا انہاں کافراں،
ماریا قاسمؑ، ہائے ہائے قاسمؑ۔
۔
ریت تپی بے شمار،
گانا ڈُبیا لہوا نال،
بیبیاں رَوویں پَلگا نال،
کِیّاں (کیوں) نہ روویں زارو زار،
اَج لُٹیا علیؑ دا کار (گھر)۔

معنی:
ڈُبیا: ڈُوبا
گانا: مہندی میں جو بازوؤں پر باندھا جاتا ہے۔
۔

لاش حسین علیہ السلام دی توپھا اُتا (دھوپ پر) پئی اے،
کفن دفن دا پتا نہیں،
سِر نیزے اُتے چاڑیا،
ہائے علی اکبرؑ ماریا۔
۔

شِمر لعین کھِچ کے ماریا،
سِر نیزے اُتے چاڑیا،
ہائے علی اصغرؑ ماریا۔
۔

حُسیناںؑ حُسیناں ؑ پِٹاں گے، (حُسینؑ حُسینؑ پیٹیں گے)،
دِل کلیجہ کڈنڑ دے،
دِلا دیاں بلایاں اساں اِنجوں پچھا کایاں،
انجوں کڑیاں کڈھایاں،
ابا ڈولا۔۔۔ ابا خیال۔۔۔ درز ہے۔
۔
پنجابی، ہندکو:

ہَٹ کلابوتریئیے، باغاں بڑدا ڈِھٹھا،
ہتھ وِچ تسبیح، وظیفہ کردا ڈِھٹا، ناناؐ پوچھیندا ہے کہ میرا حَسنؑ کِتھے،
ہٹ کلابوتریئے، باغاں بڑدا ڈِھٹا۔

معنی:
کلابوتریئیے: کبوتر
باغاں بڑدا ڈِھٹھا: باغ میں جاتا ہوا دیکھا
پوچھیندا: پوچھنا

یہ نوحے ابھی بھی مکمل نہیں، اگر کسی کو مزید جملے یاد ہوں تو بتا دیجئے تاکہ انہیں بھی شامل کیا جا سکے۔

طالب دعا والدہ سید سنی شاہ، پھگلہ، مانسہرہ، حال کراچی
سید مشتاق حسین شاہ صاحب، پھگلہ
سید سبطین شاہ صاحب، پیراں، مانسہرہ
سید مظفر شاہ صاحب، پِیراں خیرآباد، مانسہرہ، حال لاہور
کمپوزنگ، ترتیب و پیشکش سید فہد ترمذی حسینی، پھگلہ، مانسہرہ۔

کیا کچھ یاد آیا؟ مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور ہزارہ کے بزرگ خواتین و حضرات زیادہ بہتر جانتے ہیں اور کئی جوان بھی جانتے ہی...
25/06/2026

کیا کچھ یاد آیا؟ مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور ہزارہ کے بزرگ خواتین و حضرات زیادہ بہتر جانتے ہیں اور کئی جوان بھی جانتے ہیں۔

کھلا بٹ پھگلہ والے قاری شبیر صاحب بقضائے الٰہی وفات پا گئے ہیں، جن کی نماز جنازہ آج چھ محرم الحرام، سہ پہر تین بجے پھگلہ...
22/06/2026

کھلا بٹ پھگلہ والے قاری شبیر صاحب بقضائے الٰہی وفات پا گئے ہیں، جن کی نماز جنازہ آج چھ محرم الحرام، سہ پہر تین بجے پھگلہ میں ادا کی جائے گی۔ اللہ پاک مغفرت کرے انکی اور جنت میں اعلی مقام عطا کرے ان کو۔

Address

Mansehra
22060

Opening Hours

Monday 05:00 - 23:00
Tuesday 05:01 - 23:00
Wednesday 05:00 - 23:00
Thursday 05:00 - 23:00
Friday 05:00 - 13:25
15:10 - 23:00
Saturday 05:00 - 23:00
Sunday 07:00 - 23:00

Telephone

03469564775

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Phagla Mansehra posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share