08/09/2026
تبلیغی اجتماع کے حوالے سے ٹریفک انتظامات کا تفصیلی جائزہ
ڈی پی او مانسہرہ محمد اظہر خان کی خصوصی ہدایت پر ایس پی ٹریفک مانسہرہ جہانزیب خان نے 9، 10 اور 11 ستمبر کو منعقد ہونے والے تبلیغی اجتماع کے پنڈال اور پارکنگ ایریا کا تفصیلی دورہ کیا اور ٹریفک انتظامات کا جائزہ لیا۔
اس موقع پر ایس پی ٹریفک مانسہرہ نے موقع پر موجود تمام ٹریفک افسران و اہلکاروں کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ اجتماع میں آنے والے تمام شہریوں اور مسافروں کو ٹریفک کے بلاتعطل اور روانی کے ساتھ فلو کی فراہمی یقینی بنائی جائے، تاکہ کسی بھی شہری کو آمدورفت کے دوران کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
ایس پی ٹریفک نے مزید ہدایت کی کہ پارکنگ ایریا میں گاڑیوں کی مناسب اور منظم پارکنگ کو یقینی بنایا جائے اور ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں۔
تمام شہریوں سے بھی اپیل ہے کہ اجتماع کے دوران مختص کیے گئے پارکنگ ایریاز اور راستوں کا استعمال کریں، ٹریفک پولیس کے اہلکاروں کی ہدایات پر عمل کریں اور ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے میں ٹریفک پولیس مانسہرہ کے ساتھ بھرپور تعاون کریں۔
آپ کا تعاون، محفوظ اور رواں ٹریفک کی ضمانت ہے۔
Public Relations Office
Traffic Police Mansehra