PTI Officials page Mardan

PTI Officials page Mardan political member

08/02/2026

بند مطلب بند

26/01/2026

26/01/2026

عوامی نیشنل پارٹی کے پختون خواہ سے 2 رکن صوبائی اسمبلی اور ایک سینیٹر ہے جبکہ بلوچستان سے 4 رکن صوبائی اسمبلی اور 2 سینی...
12/04/2025

عوامی نیشنل پارٹی کے پختون خواہ سے 2 رکن صوبائی اسمبلی اور ایک سینیٹر ہے
جبکہ بلوچستان سے 4 رکن صوبائی اسمبلی اور 2 سینیٹر ہے
جس میں عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر ایمل ولی بھی شامل ہے جو ڈومیسائل تبدیل کروا کر بلوچستان سے سینیٹر منتخب ہوئے
پختون خواہ اسمبلی میں پیش ہونے والے مائز اینڈ مینرل بل جس کی سب سے پہلے اور سب سے زیادہ زیادہ مخالفت تحریک انصاف نے خود کی چاہے وه سوشل میڈیا پر ہو یا اسمبلی میں ہو ، لیکن بعد میں ماحول دیکھتے ہوئے دیگر سیاسی یتیموں نے بھی پوائنٹ سکورنگ کیلئے بیان بازی شروع کردی جس میں عوامی نیشنل پارٹی سرفہرست ہے
حالانکہ یہی بل بلوچستان اسمبلی سے باقاعدہ طور پر منظور ہو چکا ہے جس کی نا انہوں نے مخالفت کی اور نا ہی کوئی بیان جاری کیا نا کوئی احتجاج نا کوئی شور شرابہ
اس کی وجہ کیا ہو سکتی ہے ؟؟

09/01/2025

سابق وزیراعظم عمران خان کی اڈیالہ جیل میں میڈیا اور وکلا ٹیم سے اہم گفتگو، قوم کے نام پیغام:
- 8 جنوری 2025

“26 نومبر کو آج چھ ہفتے ہو گئے ہیں ہمارے کئی لوگ ابھی تک گمشدہ ہیں۔ یہ لوگ ڈی چوک اسلام آباد سے غائب کیے گئے ہیں کسی قبائلی علاقے سے نہیں۔ حکومت ان کو کسی عدالت میں پیش کر رہی ہے نہ ہی ان کو تلاش کرنے کے لیے کوئی سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے۔ اس سے اندازہ ہوتا ہے کہ حکومت ہمارے مطالبات اور مذاکرات کو لے کر کتنی سنجیدہ ہے۔ ہم نے آج گمشدہ افراد کے معاملے پر کمیٹی بنا دی ہے جس کی سربراہی سینئیر وکیل قاضی انور کریں گے۔

ہم پر زور مطالبہ کر رہے ہیں کہ 26 نومبر کو جو ہمارے لوگوں پر سیدھی گولیاں ماری گئیں؛ 64 لوگوں کو زخمی اور 14 لوگوں کو شہید کیا گیا انکے قتل عام کی شفاف تحقیقات کی جائیں۔ یہاں تحقیقات تو کیا ہونی ہیں الٹا انہی مظلوم افراد کو ہراساں کیا جا رہا ہے۔ کوٹلی ستیاں سے ہمارے 17 سالہ کارکن انیس شہزاد ستی کو شہید کیا گیا۔ پھر اسکے غمزدہ خاندان کو ہراساں کیا گیا کہ وہ اپنا کیس واپس لیں۔ یہی سب کچھ نو مئی کو بھی کیا گیا تھا ۔ جب ہم پر ہی گولیاں چلائی گئی تھیں ہمارے 16 لوگوں کو شہید کیا گیا اور پھر پر امن نہتی عوام کو ہی دہشتگرد بنا دیا گیا۔ انکے گھروں کا تقدس پامال کیا گیا؛ بے قصور افراد کو جیلوں میں ڈال کر انکی زندگیاں برباد کی گئیں۔ میرے گھر میں بھی توڑ پھوڑ کی گئی۔ 9 مئی اور 26 نومبر پر شفاف جوڈیشل کمیشن بننا ناگزیر ہے۔ میں اس واقعے کو تب تک بھولنے نہیں دوں گا جب تک مظلوموں کو انصاف نہ مل جائے۔

میرے مطالبات جائز اور معقول ہیں لیکن حکومت ان پر سنجیدہ نہیں۔ مجھے میری جماعت کے افرد سے ملوایا نہیں جاتا جو کہ میرا قانونی حق ہے۔ اگر حکومت نے اگلی نشست میں جوڈیشل کمیشن کی تشکیل نہ کی تو ہم مذاکرات کے عمل کو آگے نہیں بڑھائیں گے۔

بشریٰ بی بی کے خلاف کمپئین کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہوں۔ بشریٰ بی بی جو کر رہی ہیں وہ میری ذات کے لیے کر رہی ہیں۔ سنجگانی جیسے شوشے چھوڑ کر اصل معاملات سے توجہ ہٹائی جاتی ہے۔ ڈی چوک میں کارکنان کے ہمراہ پہنچ جانا بشری بی بی کی کامیابی ہے جس پر انکو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ میں اپنی پارٹی کے لوگوں کو تلقین کرتا ہوں کہ ہمارے مسنگ پرسنز کا معاملہ ہر سطح پر اٹھائیں۔

پاکستان میں آمریت کا دس سالہ پلان لایا گیا تھا جس میں سے دو سال گزر چکے ہیں یہاں جو جج یا پولیس والا ظلم کا حصہ بنتا ہے اسکو ترقی دے دی جاتی ہے ہمایوں دلاور نے غیر قانونی فیصلہ دیا تو اسکو ترقی دے دی گئی دوسری جانب راولپنڈی؛ سرگودھا کے ججز نے انصاف پر مبنی فیصلے دیے تو انکو گھر بھیج دیا گیا۔ ایسا کر کے ملک میں میرٹ اور قانون کی حکمرانی کو قتل کر دیا گیا ہے۔

ملک میں موجود اس فسطائی نظام کے ہوتے ہوئے معاشی ترقی کا خواب کبھی بھی شرمندۂ تعبیر نہیں ہو سکے گا۔ معاشی خوشحالی کے لیے سرمایہ کاری ضروری ہے اور سرمایہ کاری ملک میں اداروں کے اپنی حدود و قیود میں رہتے ہوئے اپنی آئینی ذمہ داریاں پوری کئے بغیر ممکن نہیں۔ ملک میں بڑھتی دہشتگردی سرمایہ کاروں کے اعتماد کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا رہی ہے۔ اور افسوسناک امر تو یہ کہ اس کے تدارک کے ذمہ داران کی ساری توانائیاں اور وسائل ہماری جماعت کو دیوار سے لگانے میں صرف ہو رہی ہیں۔ وقت آ گیا ہے کہ اپنی ذاتی اناؤں اور وقتی مفادات سے ہٹ کر ملکی ترقی اور قوم کی خوشحالی کا سوچا جائے۔”

02/01/2025

ملٹری کورٹ سے سزا پانے والے کپتان کے کھلاڑی پشاور سنٹر جیل سے رہا، رہائی کے بعد بھی سزا پانے والوں کھلاڑیوں کے عمران خان کے حق میں فلگ شگاف نعرے!!! 🔥🔥🔥
mardan

16/12/2024

500 دنوں سے ناحق قید سابق وزیراعظم عمران خان کا اپنی قوم کے نام پیغام:
- 16 دسمبر 2024‏

“ایاک نعبد وایاک نستعین

‏سب سے پہلے تو آپ نے گھبرانا نہیں ہے!
‏میں ساری عمر بھی جیل میں گزارنے کے لئے تیار ہوں، لیکن وقت کے یزید کے آگے کبھی نہیں جھکوں گا۔

‏اللہ الحق ہے، وہ حق سچ کا خدا ہے اور صبر کرنے والوں کے ساتھ ہے۔ ہم سب اس ملک کی حقیقی آزادی کے لیےقربانی دے رہے ہیں، آپ نے صبر کرنا ہے اور میرے ساتھ مل کر ظلم کا مقابلہ کرنا ہے۔

‏ڈی چوک میں دور حاضر کے جنرل ڈائیر نے قوم کو اپنا غلام گردانتے ہوئے نہتے اور پر امن شہریوں پر بلااشتعال گولیاں چلوائیں۔ ہم اس واقعہ کو کبھی بھی بھولنے نہیں دیں گے اور اپنے ورکرز اور شہدأ کو انصاف دلائیں گے۔

‏مجھے ورکرز اور وکلا نے بتایا ہے کہ ابھی تک سامنے آنے والے 12 شہدا وہ ہیں جنہیں 26 نومبر کو مغرب سے پہلے شہید کیا گیا اور باقی لوگوں کو رات کو علاقے کی بجلی بند کروا کر گولیاں ماری گئی ہیں۔ ان کو کدھر غائب کیا گیا ہے؟ ابھی بھی درجنوں افراد مسنگ ہیں۔ مسنگ پرسنز کو تلاش کرنا اور تمام ڈیٹا پبلک کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔ میڈیا سمیت ہزاروں لوگوں نے اندھا دھند فائرنگ اور بربریت اپنی آنکھوں سے دیکھی اور اس کے بعد ہسپتالوں کا ریکارڈ غائب کرنے اور شہدا کی لاشیں ورثأ کو فراہم کرنے سے انکار کی بھی میڈیا رپورٹس موجود ہیں۔

‏ہمارا مطالبہ ہے کہ جلد از جلد 9 مئی کے فالس فلیگ آپریشن اور 26 نومبر کے اسلام آباد قتل عام کی شفاف تحقیقات اور ذمہ داران کے تعین کے لئے آزادانہ جوڈیشل کمیشن تشکیل دیا جائے جس میں سینئر ترین سپریم کورٹ ججز شامل ہوں۔

‏قوم تیار رہے، میں جلد اگلے لائحہ عمل کا اعلان کروں گا۔”

29/01/2024
Vote for   Atif Khan  NA 22
29/01/2024

Vote for Atif Khan
NA 22

Address

Mardan Cantonment

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when PTI Officials page Mardan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share