Police Station Sheikh Maltoon

Police Station Sheikh Maltoon police

06/08/2022
31/07/2022
ہمیں فخر ہے اپنی خیبرپختونخوا پولیس میں ایسے عوام دوست اور باوقار افسر پر بارش کے دوران سڑکوں پر جمع پانی سے بند گاڑیوں ...
30/07/2022

ہمیں فخر ہے اپنی خیبرپختونخوا پولیس میں ایسے عوام دوست اور باوقار افسر پر بارش کے دوران سڑکوں پر جمع پانی سے بند گاڑیوں کیhelpkr رہے ہیں اور امدادی کاروائیوں میں مصروف ہیں.Mardan Police

مردان۔ ضلعی پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری۔تھانہ کاٹلنگ پولیس نے ایس ایچ او آصف علی خان کی قیادت میں ...
27/06/2022

مردان۔ ضلعی پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری۔
تھانہ کاٹلنگ پولیس نے ایس ایچ او آصف علی خان کی قیادت میں کامیاب کارروائی کرتے ہوئے اغوائیگی کے مقدمہ میں نامزد ملزم نیازمحمد سکنہ متہ کو گرفتارکرکے ملزم کی نشاندہی پر مغوی بچہ بھی بازیاب کرا لیاگیا۔
گرفتارملزم سے مزید تفتیش جاری ہے جبکہ دوسری کارروائی میں کاٹلنگ پولیس نے مشہورمنشیات فروش گوہرسکنہ برت خیل بابوزئی کو رنگے ہاتھوں گرفتارکرکے ملزم کے قبضے سے 966 گرام چرس برآمدہوکرملزم کے خلاف مقدمہ درج کیا۔

مردان۔ تھانہ سٹی پولیس کی کامیاب کارروائی، راہزنی، چوری، ڈکیتی اور مویشی چوری کے مقدمات میں مطلوب 05 رکنی چور گروہ گرفتا...
22/06/2022

مردان۔ تھانہ سٹی پولیس کی کامیاب کارروائی، راہزنی، چوری، ڈکیتی اور مویشی چوری کے مقدمات میں مطلوب 05 رکنی چور گروہ گرفتار۔
ملزمان کے قبضے سےمال مسروقہ 10 موٹرسائیکل، چنگچی رکشہ اور بھینس سمیت واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ بھی برآمد
تفصیلات کے مطابق علاقہ تھانہ سٹی کی حدود میں رواں مہینے موٹرسائیکل چوری ہونے،ڈکیتی، راہزنی اور چوری کی وارداتوں کے ساتھ دوران راہزنی فائرنگ سے شہری کے زخمی ہونے کی رپورٹ پولیس کو موصول ہوئی جسکا ضلعی پولیس سربراہ عرفان اللہ خان نے سختی سے نوٹس لیتے ہوئےواردات میں ملوث ملزمان کو ٹریس کرنے اور گرفتاری کے لئے ایس پی آپریشن شاہ ممتاز خان کی سربراہی میں ڈی ایس پی سٹی سرکل عدنان اعظم کی نگرانی اور ایس ایچ او عاشق حسین خان و تفتیشی افسران پر مشتمل سپیشل انوسٹی گیشن ٹیم تشکیل دیا۔
تشکیل کردہ پولیس ٹیم نے دن رات محنت کرکے جدیدسائنسی وسائل اور اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتیں بروئے کارلاتے ہوئے واردات میں ملوث 05 رکنی گروہ تک رسائی حاصل کرکے گرفتارکیا۔
گرفتار ملزمان میں سلیمان ولد محمد گل سکنہ باغ ارم، کاشف ولد محمد یوسف سکنہ کوچی آباد، محمدخان ولدشاہ زرین سکنہ اخون بابا، عبداللہ ولد سلیم خان سکنہ شاہی باغ اور ذیشان ولددوست محمدسکنہ جھنڈے شامل ہیں۔
گرفتارملزمان نے دوران انٹاروگیشن اپنے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے انکی نشاندہی پر مال مسروقہ 10 عدد موٹرسائیکلیں، ایک عددچنگچی رکشہ، ایک عدد بھینس اور واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ 02 عدد پستول مع کارتوس برآمد ہوکر ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔

مردان پولیس کا جرائم کی روک تھام اور امن و امان برقرار رکھنے کی خاطر ضلع بھر میں کامیاب  کارروائیاں جاری ہے۔ تھانہ شہباز...
18/06/2022

مردان پولیس کا جرائم کی روک تھام اور امن و امان برقرار رکھنے کی خاطر ضلع بھر میں کامیاب کارروائیاں جاری ہے۔
تھانہ شہبازگڑھ پولیس نے قتل کے مقدمہ میں تھانہ کالام پولیس ضلع سوات کو مطلوب ملزم علی رحمان سکنہ کاکن کو گرفتار کیا مزید کاروائیاں کرتے ہوئے شہباز گڑھ پولیس نے اقدام قتل اوردیگر سنگین مقدمات میں نامزد04 ملزمان زین العابدین، امان اللہ، کشور، فارس عرف زاہد ساکنان شہباز گڑھ سمیت پانچ سہولت کار اور 16 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ۔گرفتار ملزمان کے قبضہ سے 03 پستول اور 42 عدد کارتوس برآمد ہوکر پابند سلاسل کئے گئے۔

مردان۔ تھانہ صدر پولیس نے اندھے قتل کیس کا سراغ لگا کر اصل ملزمان تک رسائی حاصل کرکے گرفتارکیا۔تفصیلات کے مطابق مورخہ 08...
18/06/2022

مردان۔ تھانہ صدر پولیس نے اندھے قتل کیس کا سراغ لگا کر اصل ملزمان تک رسائی حاصل کرکے گرفتارکیا۔
تفصیلات کے مطابق مورخہ 08 جون 2022 کو مدعی مقدمہ اخترعلی نے اپنے مقتول بھائی ارشادعلی سکنہ اکوڑہ خٹک کے قتل کی رپورٹ تھانہ صدر میں نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کرائی جسکا ڈی پی او عرفان اللہ خان نوٹس لیتے ہوئے ایس پی انوسٹی گیشن ثناءاللہ خان کی سرابراہی میں ڈی ایس پی سٹی سرکل عدنان اعظم کی قیادت میں ایس ایچ او تھانہ صدرنوردراز خان اور تفتیشی افسرانور خان پر مشتمل سپیشل انوسٹی گیشن ٹیم تشکیل دیا جنہوں نے جدیدسائنسی خطوط اور اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتیں بروئے کارلاتے ہوئے واردات میں ملوث اصل ملزمان عمیرولد محمد اقبال، شاہ رخ ولد شاہ جہان ساکنان گڑھی حمیدگل ضلع چارسدہ، رحمان حسین عرف لنڈے ولد ملنگ جان سکنہ سکنہ رجڑ چارسدہ تک رسائی حاصل کرکے تینوں ملزمان کو گرفتارکیا۔
گرفتارملزمان نے دوران پولیس انٹاروگیشن اپنے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے انکی نشاندہی پر واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ پستول 9mm بھی برآمد کیا جبکہ ملزمان نے وجہ عناد مقتول ارشاد کے ساتھ ملزم عمیر کا رقم کا تنازعہ بیان کیا۔ ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔

Address

Mardan Cantonment

Telephone

+923471161062

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Police Station Sheikh Maltoon posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share