Rescue1122 Mardan

Rescue1122 Mardan Government Organization
Emergency Rescue Service (Rescue 1122)

Pre-Hospital

Rescue 1122 service provides variety of services in case of emergency which include:

Pre-Hospital Medical Service
Rescue Ambulances are fabricated with latest international standard medical equipment with trained Emergency Medical Technicians (EMTs)

Fire Fighting Service
Fire trucks fabricated on modern technology of foam, CO2 and DCP in addition to traditional water system, capable of Fighting

against every class of fire with specialized Fire Rescuers (FRs). Search and Rescue Operational Service
Search and Rescue Operation Vehicles fabricated with all modern Rescue equipment including Audio-Video Search Cameras, different cutters, Electric wench, Boats etc with skilled Disaster Emergency Rescue Team (DRs).

ریسکیو1122 مردان / واٹر ریسکیو ٹیمیں تعینات ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر رفیع اللّٰہ مروت کی ہدایت پر کلپانی کسئی پل، بغدادہ پل...
16/08/2026

ریسکیو1122 مردان / واٹر ریسکیو ٹیمیں تعینات

ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر رفیع اللّٰہ مروت کی ہدایت پر کلپانی کسئی پل، بغدادہ پل، شنکی ڈھنڈ اور جلالہ میں ریسکیو1122 کی غوطہ خور ٹیمیں ضروری ریسکیو آلات کے ہمراہ تعینات ہیں۔

ریسکیو1122 اہلکار ڈوبنے کے واقعات سے بچاؤ اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے مکمل الرٹ ہیں جبکہ مختلف مقامات پر شہریوں کو نہروں اور گہرے پانی میں نہانے کے خطرات سے متعلق آگاہی بھی فراہم کی جا رہی ہے۔

عوام سے اپیل ہے کہ نہروں، دریاؤں اور گہرے پانی میں نہانے سے گریز کریں، بچوں پر خصوصی نظر رکھیں اور کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں فوری طور پر 1122 پر رابطہ کریں۔

ریسکیو1122مردان/ فائرنگمردان: بابینئ میں گولی چلنے سے 34 سالہ شوہاد علی شدید زخمی۔ ریسکیو1122 مردان:ریسکیو1122 میڈیکل ٹی...
16/08/2026

ریسکیو1122مردان/ فائرنگ

مردان: بابینئ میں گولی چلنے سے 34 سالہ شوہاد علی شدید زخمی۔ ریسکیو1122

مردان:ریسکیو1122 میڈیکل ٹیم نے زخمی کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ایم ایم سی ہسپتال منتقل کر دیا۔

ریسکیو 1122 مردان / ریفریشر کلاسزڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر رفیع اللہ مروت کی ہدایت پر ضلع مردان کے تمام ریسکیو سٹیشنز میں ری...
15/08/2026

ریسکیو 1122 مردان / ریفریشر کلاسز

ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر رفیع اللہ مروت کی ہدایت پر ضلع مردان کے تمام ریسکیو سٹیشنز میں ریفریشر کلاسز کا سلسلہ جاری ہے۔

ریسکیو 1122 مردان کے ٹریننگ ونگ کی جانب سے منعقدہ تربیتی سیشن میں آج فائر ایکسٹنگوشرز کے حوالے سے نظریاتی اور عملی تربیت فراہم کی گئی۔ اہلکاروں کو مختلف اقسام کے آگ بجھانے والے آلات، مختلف نوعیت کی آگ کے مطابق مناسب ایکسٹنگوشر کے انتخاب، درست طریقۂ استعمال، محفوظ طریقے سے پکڑنے اور ہنگامی صورتحال میں مؤثر استعمال کے حوالے سے آگاہ کیا گیا۔

تربیتی سیشن کے دوران فائر ایکسٹنگوشرز کے عملی استعمال کا مظاہرہ بھی کیا گیا تاکہ اہلکار کسی بھی آتشزدگی کی صورت میں اپنی حفاظت کو یقینی بناتے ہوئے بروقت اور مؤثر کارروائی کر سکیں۔

ریسکیو1122 مردان/ جشنِ آزادی کے روز مردان میں 21 روڈ ٹریفک حادثات، 2 بچے جاں بحق، 25 افراد زخمیجشنِ آزادی کے موقع پر ضلع...
15/08/2026

ریسکیو1122 مردان/ جشنِ آزادی کے روز مردان میں 21 روڈ ٹریفک حادثات، 2 بچے جاں بحق، 25 افراد زخمی

جشنِ آزادی کے موقع پر ضلع مردان کے مختلف علاقوں میں 21 روڈ ٹریفک حادثات رونما ہوئے جس کے نتیجے میں مجموعی طور پر 2 بچے جاں بحق جبکہ 25 افراد زخمی ہوئے۔

اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی میڈیکل ٹیموں نے بروقت جائے حادثہ پر پہنچ کر زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی اور بعد ازاں انہیں مزید طبی علاج کے لیے قریبی ہسپتالوں میں منتقل کر دیا۔

ریسکیو 1122 مردان /مختلف سٹیشنوں کا دورہڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر رفیع اللہ مروت کی ہدایت پر ایمرجنسی آفیسر فضل منان نے کنٹر...
14/08/2026

ریسکیو 1122 مردان /مختلف سٹیشنوں کا دورہ

ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر رفیع اللہ مروت کی ہدایت پر ایمرجنسی آفیسر فضل منان نے کنٹرول روم، ضلعی دفتر میں قائم سٹیشن اور تخت بھائی سٹیشن کا دورہ کیا۔

دورے کے موقع پر اہلکاروں کی حاضری، ایمرجنسی گاڑیوں، طبی سامان، ادویات اور دیگر آپریشنل آلات کا تفصیلی معائنہ کیا گیا جبکہ سٹیشنوں کی مجموعی کارکردگی اور تیاریوں کا بھی جائزہ لیا گیا۔

ریسکیو1122مردان/ فائرنگمردان: کاٹلنگ موٹروے ریسٹ ایریا کے قریب مبینہ ہوائی گولی لگنے سے 35 سالہ محسن زخمی۔ ریسکیو1122مرد...
14/08/2026

ریسکیو1122مردان/ فائرنگ

مردان: کاٹلنگ موٹروے ریسٹ ایریا کے قریب مبینہ ہوائی گولی لگنے سے 35 سالہ محسن زخمی۔ ریسکیو1122

مردان:ریسکیو1122 میڈیکل ٹیم نے زخمی کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ٹائپ ڈی ہسپتال منتقل کر دیا۔

14/08/2026

ریسکیو1122 مردان: مون سون بارشوں کے دوران کچے مکانات کی حفاظت

ریسکیو 1122 مردان کے ایمرجنسی آفیسر فضل منان کی جانب سے عوام کے نام اہم آگاہی پیغام۔۔۔۔

ریسکیو1122مردان/ فائرنگمردان: رستم کے علاقے چینہ میں فائرنگ، گولی لگنے اسامہ ولد نثار جانبحق۔ ریسکیو1122 مردان:ریسکیو112...
14/08/2026

ریسکیو1122مردان/ فائرنگ

مردان: رستم کے علاقے چینہ میں فائرنگ، گولی لگنے اسامہ ولد نثار جانبحق۔ ریسکیو1122

مردان:ریسکیو1122 میڈیکل ٹیم نے جانبحق شخص کو ٹائپ ڈی ہسپتال منتقل کر دیا۔

ریسکیو 1122 مردان / ٹریفک حادثہمردان: چارسدہ روڈ، فلائی اوور  مسعود پارک کے قریب موٹر کار کی ٹکر سے دو بچے جاں بحق جبکہ ...
14/08/2026

ریسکیو 1122 مردان / ٹریفک حادثہ

مردان: چارسدہ روڈ، فلائی اوور مسعود پارک کے قریب موٹر کار کی ٹکر سے دو بچے جاں بحق جبکہ ایک بچے سمیت دو افراد زخمی ہوگئے۔ ریسکیو1122

مردان: ریسکیو 1122 کی میڈیکل ٹیم نے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ایم ایم سی منتقل کردیا، جبکہ جاں بحق بچوں کو ضروری کارروائی کے بعد ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا گیا۔

مردان: حادثے میں 42 سالہ فضل الرحمن زخمی ہوئے، جبکہ ان کے بیٹے 10 سالہ شایان زخمی، 8 سالہ ایان اور 6 سالہ زوریس جاں بحق ہوئے۔

Address

Rescue1122 Distric Head Office Near Gate No 3 Mardan Medical Complex
Mardan Cantonment
23200

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Rescue1122 Mardan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Rescue1122 Mardan:

Shortcuts

Share