Hayat Civil Defence Mardan

Call Directions Website Contact the organization

Hayat Civil Defence Mardan Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Hayat Civil Defence Mardan, Government Organization, Mardan.

A professional portfolio documenting Civil Defence activities, training, awareness programs, emergency response, volunteer engagement and community initiatives associated with Mardan since 2021.

17/09/2026

*الحمدللہ 🙏*
*سول ڈیفنس رستم کا تعارفی و تربیتی پروگرام*

آج مورخہ *17 ستمبر 2026* کو *تحصیل رستم، نواں کلی ایمل باغ* میں سول ڈیفنس رستم کے زیر اہتمام ایک تعارفی اور مختصر تربیتی پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔

پروگرام میں *سول ڈیفنس آفس مردان سے انسپکٹر جناب حیات الحق صاحب* نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔

اس موقع پر نئے رضاکاروں (Volunteers) میں سول ڈیفنس کی *جیکٹس تقسیم* کی گئیں اور سول ڈیفنس کے اغراض و مقاصد، ہنگامی حالات میں کردار اور فرائض کے حوالے سے خصوصی تربیت و تعارف پیش کیا گیا۔

ساتھ ہی *یونین کونسل مچئی کی دو نئی پوسٹیں* بھی قائم کی گئیں۔

یہ پروگرام *زیر سرپرستی پوسٹ وارڈن سول ڈیفنس رستم جناب منیر احمد* منعقد ہوا۔

ہم انسپکٹر حیات الحق صاحب اور تمام رضاکاروں کے بے حد مشکور ہیں۔

*منجانب: پوسٹ وارڈن سول ڈیفنس رستم منیر احمد*
*17-09-2026*

28/08/2026
🇵🇰 سول ڈیفنس آرگنائزیشن، ضلع مردانرضاکارانہ آن لائن رجسٹریشن کا آغازاپنے ضلع، اپنی کمیونٹی اور اپنے وطن کی خدمت کا جذبہ ...
31/07/2026

🇵🇰 سول ڈیفنس آرگنائزیشن، ضلع مردان

رضاکارانہ آن لائن رجسٹریشن کا آغاز

اپنے ضلع، اپنی کمیونٹی اور اپنے وطن کی خدمت کا جذبہ رکھنے والے نوجوانوں، خواتین اور شہریوں کے لیے سنہری موقع!

سول ڈیفنس آرگنائزیشن، ضلع مردان، عوام الناس کو دعوت دیتی ہے کہ وہ آن لائن رجسٹریشن کے ذریعے سول ڈیفنس رضاکار بنیں اور ہنگامی حالات میں انسانیت کی خدمت کے عظیم مشن کا حصہ بنیں۔

آن لائن رجسٹریشن:
www.cdo.gkp.pk/vcd

رجسٹریشن کا طریقہ:

🔹 ویب سائٹ پر جائیں اور آن لائن فارم مکمل کریں۔
🔹 اپنی درست ذاتی معلومات درج کریں۔
🔹 حالیہ تصویر اور مطلوبہ دستاویزات اپ لوڈ کریں۔
🔹 درخواست جمع کروائیں۔
🔹 درخواست جمع ہونے کے بعد آپ کو اپنی درخواست کی تصدیق (Verification) کے لیے اپنے ضلع کے متعلقہ/قریب ترین پولیس اسٹیشن سے پولیس ویریفکیشن مکمل کروانا ہوگی۔
🔹 پولیس ویریفکیشن مکمل ہونے کے بعد سول ڈیفنس آفس، ضلع مردان، درخواست کا جائزہ لے کر حتمی منظوری دے گا۔
🔹 کامیاب ویریفکیشن اور منظوری کے بعد آپ کو باقاعدہ سول ڈیفنس رضاکار کے طور پر رجسٹر کیا جائے گا، جس کے بعد آپ تربیتی پروگراموں، آگاہی مہمات، ریسکیو، فرسٹ ایڈ، فائر فائٹنگ اور دیگر عوامی خدمت کی سرگرمیوں میں حصہ لے سکیں گے۔

آئیں، ایک محفوظ، باصلاحیت اور باہمت مردان کی تعمیر میں اپنا کردار ادا کریں۔

آج ہی رجسٹریشن کریں اور خدمتِ انسانیت کے اس قومی مشن میں شامل ہوں۔

🌐 https://www.cdo.gkp.pk/vcd

☎️ مزید معلومات کے لیے:
0937-9230263

سول ڈیفنس آرگنائزیشن، ضلع مردان
"تیاری، تحفظ اور خدمت"

Address

Mardan

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Hayat Civil Defence Mardan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Hayat Civil Defence Mardan:

Shortcuts

Share