JUI District Mardan

JUI District Mardan Official Page Of Jamiat Ulama E Islam District Mardan

سینیٹر حاجی دلاور خان صاحب جے یو ائی کے صوبائی امیر مولانا عطاء الرحمٰن صاحب کے ساتھ ان کے دفتر میں ملاقات کررہے ہیں اس ...
07/08/2026

سینیٹر حاجی دلاور خان صاحب جے یو ائی کے صوبائی امیر مولانا عطاء الرحمٰن صاحب کے ساتھ ان کے دفتر میں ملاقات کررہے ہیں اس موقع پر علامہ قیصر الدین موجود۔

جمعیت علماء اسلام تحصیل مردان کے مجلس عاملہ کا دستوری اجلاس تحصیل مردان کے امیر مولانا محمد علی شاہ صاحب کے زیر صدارت جا...
05/08/2026

جمعیت علماء اسلام تحصیل مردان کے مجلس عاملہ کا دستوری اجلاس تحصیل مردان کے امیر مولانا محمد علی شاہ صاحب کے زیر صدارت جاری۔۔

جے یو ائی ضلع مردان کے رکن قومی اسمبلی محترمہ نعیمہ کشور خان صاحبہ نے قومی اسمبلی میں تحریکِ التوا  جمع کرا دی ہے,جس میں...
03/08/2026

جے یو ائی ضلع مردان کے رکن قومی اسمبلی محترمہ نعیمہ کشور خان صاحبہ نے قومی اسمبلی میں تحریکِ التوا جمع کرا دی ہے,جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ خیبر پختونخوا میں دہشت گردی کے بڑھتے ہوئے واقعات، خصوصاً حالیہ سوات میں ہونے والے خودکش دھماکے، پشاور سمیت دیگر علاقوں میں پیش آنے والے دہشت گردی کے واقعات کے اسباب و عوامل، حکومتی کارکردگی اور امن و امان کی بحالی کے لیے مؤثر اقدامات پر قومی اسمبلی میں فوری اور سنجیدہ بحث کرائی جائے ۔

02/08/2026

جے یو ائی ضلع مردان کے مجلس عاملہ کا اہم اجلاس

جمعیت علماء اسلام ضلع مردان کی مجلسِ عاملہ کا ایک اہم اجلاس ضلعی امیر مولانا امانت شاہ حقانی کی زیرِ صدارت بمقام حجرہ حاجی کشور خان، گجرکھڑی منعقد ہوا۔

اجلاس میں اراکینِ مجلسِ عاملہ کے علاوہ تمام فورمز کے ذمہ داران، تحصیل امراء، نظماء اور دیگر ضلعی قائدین نے شرکت کی۔

اجلاس میں آئندہ منعقد ہونے والے صوبائی مجلسِ عمومی اجلاس، ڈیجیٹل میڈیا کنونشن، ضلعی مجلسِ عمومی اجلاس، جے ٹی آئی کنونشن، متوقع بلدیاتی انتخابات اور حلقہ بندیوں کے حوالے سے تفصیلی غور و خوض کیا گیا۔

اجلاس نے قائدِ جمعیت مولانا فضل الرحمٰن کے مؤقف اور بیانیے کی مکمل تائید کا اعادہ کرتے ہوئے جمعیت علماء اسلام کے کارکنان، بالخصوص ڈیجیٹل میڈیا کے ذمہ داران اور رضاکاروں کو مخالفین کے پروپیگنڈے کا مؤثر، مدلل اور بروقت جواب دے کر اسے ناکام بنانے پر زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔

بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں کے سلسلے میں مولانا اسرارالحق حقانی، انور کمال خان، قاضی بشیر احمد اور قاری جنید پر مشتمل ایک ضلعی کمیٹی قائم کی گئی جو متعلقہ امور کی نگرانی اور سفارشات مرتب کرے گی۔

اجلاس میں تمام تحصیلوں کو ہدایت کی گئی کہ وہ ایک ہفتے کے اندر اپنے اپنے جمعیت بزنس فورم کے انتخابات کا شیڈول ضلعی نظم کے حوالے کریں۔ مزید برآں تمام تحصیلیں اپنی اپنی ویلج کونسلز کے سیکرٹریانِ اطلاعات اور ڈیجیٹل میڈیا کوآرڈینیٹرز کی مکمل فہرستیں بھی جلد از جلد ضلعی دفتر میں جمع کرائیں۔

اجلاس میں ضلع شانگلہ سے تعلق رکھنے والے محنت کشوں کی میتوں کے ساتھ روا رکھے گئے غیر انسانی اور افسوسناک سلوک، ایمبولینس کی عدم فراہمی اور متعلقہ حکومتی اداروں کی غفلت پر وفاقی، بلوچستان اور خیبرپختونخوا حکومتوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی۔

اسی طرح سوات امن پاسون کے دوران ہونے والے دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے حکمرانوں کی ناکام امن پالیسی کا نتیجہ قرار دیا گیا اور متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا گیا۔

اجلاس کے اختتام پر ضلع شانگلہ کے شہداء، سوات دھماکے کے متاثرین اور عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی جنرل سیکرٹری مولانا عزیزالرحمٰن جالندھری مرحوم کے بلند درجات، مغفرت اور لواحقین کے لیے صبرِ جمیل کی خصوصی دعا کی گئی۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ تمام تحصیلوں میں اکتوبر کے آخر میں ورکرز کنونشن منعقد کئے جائینگے
نیز ضلعی سطح پر ڈیجیٹل میڈیا کنونشن کا انعقاد بھی عنقریب کیا جائیگا اسی طرح جمعیت طلبہ اسلام ضلع مردان کے زیر اہتمام مفتی محمود کانفرنس بھی زیر غور ہے

جمعیت علماء اسلام ضلع مردان مجلس عاملہ کا اہم  اجلاس جاری ۔اہم فیصلے متوقع
02/08/2026

جمعیت علماء اسلام ضلع مردان مجلس عاملہ کا اہم اجلاس جاری ۔
اہم فیصلے متوقع

01/08/2026

جے یو ائی کے سنیٹیر حاجی دلاور خان صاحب اور مولانا عبید اللہ صاحب ، عدنان خان، اور جے یو ائی کے مرکزی کواڈینیٹر انجینئر ضیاء الرحمن صاحب اور علامہ قیصر الدین صاحب کے درمیان ملاقات:

01/08/2026

‏اسلام آباد:امیر جےیوآئی مولانا فضل الرحمان کا اہم ویڈیو پیغام، یکم اگست 2026

‏کشمیر عوامی ایکشن کمیٹی کی زیرِ قیادت اہلِ کشمیر کا احتجاج جاری ہے۔ دو ماہ سے زیادہ عرصہ ہو گیا ہے، وہ دھرنا دیے بیٹھے ہیں۔ اس حوالے سے 5 جون 2026ء کو جب حالات خراب ہوئے، کشیدگی بڑھ گئی، حکومت اور کمیٹی کے درمیان بات چیت تعطل کا شکار ہو گئی، تو کمیٹی نے مجھے پیغام بھیجا۔ ایک بہت بڑے وفد کے ساتھ یہاں تشریف لائے اور تحریری طور پر مجھ سے ثالثی کا کردار ادا کرنے کی درخواست کی۔ انہوں نے مجھ پر اعتماد کیا، میں ان کا تہہِ دل سے ممنون ہوں۔

‏میں نے ثالثی کا کردار ادا کرنے کے لیے ان کی اپیل پر لبیک کہا۔ اس کے بعد میرا رابطہ حضرت مولانا سعید یوسف خان صاحب، امیر جمعیت علماء اسلام آزاد جموں و کشمیر، اور جناب سردار کامران اعظم خان صاحب کے ذریعے ان کے ساتھ رہا۔

‏اس پورے دورانیے میں، جہاں کمیٹی نے مجھ پر اعتماد کیا اور ثالثی کا کردار ادا کرنے کی اپیل کی، وہاں حکومت نے اسے کوئی اہمیت نہیں دی۔ سیاسی حل کی طرف متوجہ ہونے کے لیے بھی حکومت تیار نہ ہوئی، بلکہ طاقت کے ذریعے ان کی تحریک کو کچلنے پر مصر رہی، جو نہایت افسوسناک بات ہے۔

‏عوام اپنی حکومت اور اپنی ریاست سے ماں جیسا سلوک روا رکھنے کی امید رکھتے ہیں۔ یہاں وہ ہر وقت، صبح و شام، اور ہر لمحہ ریاست کے بھیانک جبر و ظلم کے خوف میں مبتلا رہے۔ مائیں، بہنیں اور چھوٹے چھوٹے بچے اسی خوف میں زندگی گزارتے رہے، لیکن حکمرانوں کے جسم پر جوں تک نہ رینگی، انہیں کوئی احساس تک نہ ہوا۔

‏اس وقت، ہر چند کہ حکومت نے تشدد کا راستہ اختیار کیا، نہتے عوام پر گولیاں چلائیں، اور میری معلومات کی حد تک شہداء کی تعداد اسی تک پہنچ چکی ہے، تب بھی حکمرانوں کے دل پتھر بن چکے ہیں۔ کسی بھی طریقے سے وہ اپنے عوام اور اپنے کشمیریوں، جن کے سینوں میں ایک پاکستانی دل دھڑکتا ہے، ان کے لیے کوئی رحم دکھاتے نظر نہیں آتے۔

‏اس کے باوجود کشمیر ایکشن کمیٹی نے اس نئی صورتحال میں جو اگلا اقدام اٹھانا ہے، میں ایک بار پھر ان حالات میں، جہاں میں ان کے جذبات، ان کے کرب اور ان کی تکلیف کو دیکھ کر، ان سے معذرت کے لہجے میں اپیل کرنا چاہتا ہوں کہ وہ مسئلے کے حل کے لیے مزید مہلت دیں، کسی بڑے اقدام سے گریز کریں، اور ایک اور موقع دیں۔

‏باوجود اس کے کہ ان کا جسم زخمی زخمی ہے، لہو لہو ہے، ان کے دامن میں لاشیں پڑی ہوئی ہیں، اس کے باوجود میں ان کے تحمل، ان کے صبر اور ان کی برداشت کو سلام کرتا ہوں، اس اپیل کے ساتھ کہ وہ مزید کوئی بڑا اقدام کرنے سے گریز کریں، تاکہ اللہ کرے مسئلے کا کوئی منصفانہ اور پائیدار حل سامنے آ سکے۔

‏ہمیں اس بات پر بھی تشویش ہے، اور یہ بڑے خطرے کی گھنٹی ہے، کہ اب یہ تحریک پورے کشمیر میں پھیل گئی ہے۔ اس کے اثرات پاکستان کے مختلف علاقوں میں نظر آ رہے ہیں، اور بیرونِ ملک، خاص طور پر یورپ میں، کشمیری عوام سراپا احتجاج بن رہے ہیں، اور یہ تحریک پوری دنیا میں پھیل رہی ہے۔

‏اس ساری صورتحال کی سنگینی کا حکومت کو احساس کرنا چاہیے، ہمارے ریاستی اداروں کو اس کا احساس کرنا چاہیے، ہماری ریاستی قوت کو اس کا احساس کرنا چاہیے، اور اپنے گھر کو خون سے رنگین کرنے کے بجائے اسے شاداب کرنے کی طرف متوجہ ہونا چاہیے۔ صلح و آشتی کی طرف میں ان سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ ہماری اپیل پر سنجیدگی سے غور کریں اور مسئلے کے حل کے لیے آگے بڑھیں۔

‏میں کشمیریوں کے صبر، تحمل، برداشت اور مجھ پر ان کے اعتماد پر ان کا بہت شکر گزار ہوں۔

‏اللہ تعالیٰ کشمیر کو جنت نظیر بنائے، اسے امن کا گہوارہ بنائے اور ترقیوں سے سرفراز فرمائے۔

‏وآخر دعوانا أن الحمد لله رب العالمين

‏⁧‫ ‬⁩
‏⁧‫ ‬⁩
‏⁧‫ ‬⁩
‏⁧‫ ‬⁩
‏⁧‫ ‬⁩

30/07/2026

خصوصی پیغام شہداء کے نام:

جمعیت علماء اسلام ضلع مردان کے امیر حضرت مولانا امانت شاہ صاحب نے30 جولائی عظیم شان سانحہ باجوڑ کے شہداء اور اس کے علاوہ پاکستان کے تمام شہداء کو خراج عقیدت اور سلام پیش کیا





 #مردانبخشالی پیڈر پر لوڈ شیڈنگ میں بڑی رعایت قاضی بشیر احمد صاحب ( سیکرٹری اطلاعات جمعیت علماء اسلام مردان) کی مسلسل کو...
29/07/2026

#مردان

بخشالی پیڈر پر لوڈ شیڈنگ میں بڑی رعایت
قاضی بشیر احمد صاحب ( سیکرٹری اطلاعات جمعیت علماء اسلام مردان) کی مسلسل کوششوں اور انتھک محنت سے یہ ممکن ہوا۔
رات 12 بجے سے 5 تک بلا تعطل بجلی جاری رہے گی۔
اطلاق آج رات سے ہوگا۔

Address

Mardan
23200

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when JUI District Mardan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share